Sunday, October 16, 2011

جادو کے متاثرہ مریضوں کی تشخیص کے اعمال

{پہنے ہوئے کپڑے کے ذریعے تشخیص کرنا}
٭…مریض کا ایک رات کا پہنا ہوا اوپر ی حصہ(بنیان، قمیض یا شمیز ) کا کپڑا لیں اور اس پر بالشت سے نشان لگائیں۔پھراس پر سات بار چہل کاف پڑھ کر دم کریں اور پھر ناپیں۔ اگر کپڑا بڑھ جائے تو اثر جنات کا ہے۔ کم ہو جائے تو جادو کا ہے۔ کچھ تبدیلی نہ ہو تو مرض جسمانی ہے۔ جو نتیجہ نکلے اس کو نوٹ کر لیں۔ پھر دو بارہ کپڑے پر دم کریں۔ مذکورہ اصول پر دوبارہ نتیجہ دیکھ لیں۔ اسی کے مطابق علاج کریں۔
{ کھلا کر تشخیص کرنا}
٭…مرض کے متعلق معلوم کرنا مقصود ہو کہ روحانی ہے یا جسمانی تو     برگ نیم چار عدد لے کر ہر ایک پتے پریہ آیت۳-۳بار پڑھ کر دم اور مریض کو کھلا دیں۔ آیت یہ ہے:     لا یجلیھا لوقتھا الا ھو۔
    اگر ذائقہ کڑوا ہے تو مرض بدنی ہے۔
    اگر ذائقہ نمکین ہے تو علامت سحر یا جادو ہے۔
    اگر ذائقہ میٹھا ہے تو اثر آسیب ہے۔
٭… الم ۔ المص ۔ المر
    تین بار چینی پر دم کرکے مریض کو کھلائیں۔
    ٭…اگر کڑوا ہو تو سحر ہے۔
    ٭…اگرزیادہ میٹھا ہو جائے تو سایہ ہے۔
{نقش کے ذریعے تشخیص کرنا}
    آسیب و سحر و مرض کو معلوم کرنے کے لئے باوضو یہ نقش لکھے۔ اور یہ اسماء سات مرتبہ پڑھ کر تعویز پر دم کرکے مریض کے ہاتھ پر رکھ دے۔ اور یہی اسماء سات مرتبہ مریض پر پھونک دے۔ اگر سحر (جادو) ہو گا تو سر اور کان
(گوش) بھاری ہوں گے۔ اگر آسیب ہے تو مریض کا ہاتھ کانپے گا۔ اگر بدنی مرض ہے تو کچھ اثر نہ ہوگا اور مریض حسب حال رہے گا۔ نقش یہ ہے:
                  
اسماء یہ ہیں:
مَلْخَشْفًا مَلْخَشْفًا مَلْخَشْفًا مَلْحِتْھَا لَنَا تِنَا اَنَمْ عَلَقْ بِحَقِّ سُلَیْمَانَ بْنِ دَاؤد عَلَیْہِ السَّلَام حاضر آ بند بند شوند
{ دھاگہ ناپ کر تشخیص کرنا}
٭…مریض کے پاؤں کے ناخن سے سر کے بالوں تک ایک ڈورا (دھاگہ) ناپیں۔پھردھاگے پر سات مرتبہ سورۃ المزمل(پ۲۹)، اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کریںاوردوبارہ اس ڈورے کو ناپیں۔
    7اگر کم ہو جائے تو سحر کا اثرہے۔
    7اگربڑھ جائے تو جنات کا اثر ہے۔
    7اگر دھاگہ قد کے برابر رہے تو مرض جسمانی ہے۔
٭… مریض کے پاؤں کے ناخن سے سر کے بالوں تک ایک نیلا ڈورا(دھاگہ)ناپ کر سات مرتبہ مندرجہ ذیل عزیمت پڑھ کرپھونکیں۔
     7سحر و آسیب ہونے کی صورت میں دھاگہ بڑھ جائے گا۔
    7 جسمانی بیماری ہونے کی صورت میں دھاگہ چھوٹا ہو جائے گا۔
 عزیمت یہ ہے:  ــ’’ اَقْسَمْتُ عَلَیْکُمْ یَا شَنْثَارَنْ اَخْبِرْنِیْ بِالْاِسْرَارِ
 الْجَلِّیْ وَالْحَقِّیْ بِحَقِّ رُوْیَائِ یُوْسَفْ عَلَیْہِ السَّلَام وَ بِحُرْمَتِ لَاْ یَعْلَمُ الْغَیْبَ اِلَّا ھُوَ‘‘   
{وار کر جلا کر تشخیص کرنا}
٭…یہ عمل حضرت شیخ محمد محدث تھانوی نور اللہ مرقدہ کا ہے۔ حضرت رحمہ اللہ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی نور اللہ مرقدہ کے ہم عصر تھے۔
    ایک کورہ سکورہ لے کر اس پر اس نقش کو لکھے اور سات مرتبہ مریض پر سے اتارے۔ پھر آگ میں ڈالے اورآگ کو خوب روشن کرے۔
     اگرحروف سفید ہوجائیں تو مریض پر سحر ہے۔
     اگرسرخ پڑجائیں تو چڑیل کااثر ہے۔
     اگرحروف غائب ہوجائیں تو آسیب پری ہے ۔
    اگر حرف سیاہ رہیں تومرض بدنی ہے۔
    نقش معظم یہ ہے:
۱۱  ۱۸۳  ۵  ع  ۹  ح  ۴ع  ۱۱۱۲  ۴  ۳
٭…اس نقش کو لکھ کر مریض پر سے وار کر آگ میں ڈال دے۔نقش یہ ہے:

    اگر حروف کا رنگ سفید ہوں تو سحر ہے۔
   اگرحروف غائب ہوں توزبردست جن کا اثر ہے۔
    اگر حروف سرخ ہوں تو آسیب ہے۔
    اگر حروف سیاہ رہیں تو جسمانی بیماری ہے۔
{بازو ناپ کرتشخیص کرنا}
     مریض کے داہنے بازو پر مریض کی بائیں بالشت رکھوا کر نشان لگائیں۔ پھر سات مرتبہ چہل کاف پڑھ کر دم کریں۔اس طرح تین بار دم کریں۔
    7اگرنشان بڑھ جائے تو جنات کا اثر ہے۔
    7اگرکم ہو جائے تو جادو کا اثرہے۔
    7 اگر برابر رہے تو مرض جسمانی ہے۔
    عامل اپنی بالشت بھی مریض کے بازو پر رکھ کر تشخیص کر سکتا ہے۔
{ مریض پردم کرکے تشخیص کرنا}
     مریض کو اپنے سامنے بٹھا کر اس پر مندرجہ ذیل قرآنی دم کریں:
    درود شریف………ایک بار
    سورۃ الفاتحہ………سات بار(بوصل میم بسم اللہ)
    درود شریف………ایک بار
    7اگرمریض کے بدن پر بوجھ محسوس ہو یا مریض جھوم اٹھے تو آسیب کا اثر ہے۔
    7اگرمریض کا جسم ہلکا محسوس ہو تو اثر جادو کا ہے۔
    7اگر ان دونوں علامتوں میں سے کوئی بھی ظاہر نہ ہو تو جسمانی مرض ہے۔
{دور کے مریض کی تشخیص کرنا}
     اس سلسلے میں بہت سے عاملین سوال کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں تو کوشش یہی کی جاتی ہے کہ کپڑا منگوایا جائے۔ دور کے مریض کے داہنے ہاتھ میں ایک کپڑے کی پٹی بندھواتے ہیں۔ پھر مریض رات کو سو کر صبح وہ پٹی اتار کر بھیجتا ہے۔ اس طرح تھوڑے سے وزن میں بذریعہ ڈاک مکمل گھر کے کپڑے آ جاتے ہیں۔ پھر کپڑے کی تشخیص کے طریقے پر تشخیص کرتے ہیں۔ اگر کوئی کپڑا نہ بھجوا سکے تو حالات کے مطابق علاج دے دیتے ہیں۔
    دو سے مریض کی تشخیص کرنے کے دو ہی طریقے معتبر ہیں۔ ایک طریقہ کشف کا ہے۔ اور دوسرا جنات کے ذریعے۔ چاہے جنات حاضرات کے ہوں، باطنی رابطے والے ہوں یا پھر ظاہری حاضری والے۔ عملیات میں یہ دو ہی طریقے ہیں۔   
    کشف والا معاملہ اب بہت مشکل ہے۔ البتہ جنات سے بات چیت کے لئے ہمارے ہاں عمل سکھایا جاتا ہے جس سے عامل اپنے جنات سے بات کر سکتا ہے اور دورکے مریض کی تشخیص بھی کر سکتا ہے۔اس کو سیکھنے کے لئے رابطہ فرمائیں۔

19 comments:

  1. اگر جادو کا اثر خود پر معلوم کرنا ہو تو کیا کیا جائے

    ReplyDelete
  2. اگر جادو کا اثر خود پر معلوم کرنا ہو تو کیا کیا جائے؟

    ReplyDelete
  3. jinnat se bat karny waly amal ki fees kia he jinab

    ReplyDelete
  4. جو امسان کےحسم چیز آجائے اوربات نہ کرے ی بات کر ہی نہ سکے اللہ کریم کے واسطے جس پاکذات نے آپ کو یہ علم دیا ہےبتائیں اسکو کبسے بلوائیں اور بھگائیں صرف خدا کے لئےراہنمائی

    ReplyDelete
  5. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔ جادو جنات کے علاج و معالجہ کے حوالے سے بہترین کراچی میں ادارہ ہے حنیف دارالشفاء

    ReplyDelete
  6. حنیف دارالشفاء جہاں ہم نے پرانے سے پرانے کیس دیکھے ہیں ج ہیں اللہ تعالی نے صرف چند گھنٹوں میں شفا یابی عطا فرمائی اور سب سے بڑھ کر وہاں خالصتان قرآن و حدیث کے ذریعہ جادو جنات سے متاثرہ لوگوں کا علاج و معالجہ کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔

    ReplyDelete
  7. حاضرات کا کوئ با مؤکل عمل بتائے جناب

    ReplyDelete
  8. حنیف دارالشفا کا کوئی رابطہ نمبر۔۔۔۔؟

    ReplyDelete
  9. میں ایک مسجد کا امام ہوں میرے پاس کافی مریض آتے ہیں لیکن میرے پاس مرض کی تشخیص کا اذن نہیں ہے لہذا میں صرف معوذتین فاتحہ آیت الکرسی دم کردیتا ہوں لہذا مرض کی تشخیص کا اذن اور مجرب عمل عنایت فرمائیں
    مولانا محمد اسعد

    ReplyDelete
  10. چہل کاف میں نہیں سمجھا اس سے کیا مراد ہے اگر تھوڑا وضاحت ہوجائے تو آپ کی بہت مہربانی ہوگی

    ReplyDelete

  11. چہل کاف میں نہیں سمجھا اس سے کیا مراد ہے اگر تھوڑا وضاحت ہوجائے تو آپ کی بہت مہربانی ہوگی

    Reply

    ReplyDelete
  12. رابطہ کیسے ہو سکتا ہے
    کوئی فون نمبر مل سکتا ہے

    ReplyDelete
  13. السلام علیکم دور کے مریض کی تشخیص

    ReplyDelete
  14. چہل کہف بہت سے لوگوں سے سنا کچھ نہ کچھ تبدیلی ہوتی ہے کلمات و حروف میں آپ سے درخواست ہے کہ مستند اعراب والے چہل کہف کی تصویر بھیج دیں جزاک اللہ خیر

    ReplyDelete
  15. میں اپ سے ایک اور تشخییص کے بارے میں پوچھنا چاھتا ھوں مٹکے پر بندے کو کھڑا کرنے سے کیسا تشخیص ھوتا ھے
    ہوگی اگر اپ نے بتایا تو اپکی بہت مہربانی

    ReplyDelete
  16. آخر میں اپنے جو طریقہ لکھا ہے کہ جنات سے پوچھ کر تشخیص کا عمل ۔۔یہ چاہیے مجھے

    ReplyDelete