Sunday, October 16, 2011

سحر و جادو کے علاج کے بڑےا عمال : ھانڈی والے ا عمال (ابو نافع)

۱)  ایک مٹی کی کوری ہانڈی لے کر اس میں سوا پاؤ ثابت کالی ماش ڈال کر ہفتہ یا منگل کو صرف سات بارخاص کلام پڑھ کر دم کریں۔ ایسا تین بار کریں۔ پھر ڈھکنا بند کرکے آٹے سے ہر طرف سے منہ بند کردیں۔ ذرا بھی سوراخ نہ رہے۔ اب مریض کو چارپائی پر لٹا دیں۔ اور ہانڈی کو مریض کے اوپر سے سات چکر دیں ۔ ہانڈی کا مریض کے جسم سے لگنا ضروری ہے۔ اگر عورت ہو تو اس پر سفید چادر ڈال دیں۔ پھر ہانڈی واریں۔ ہر چکر پر ایک بار خاص کلام پڑھ کرہانڈی پر دم کریں۔ سات چکروں کے بعد ہانڈی کو چولہے پر فوراً رکھ دیںاور نیچے تیز آگ جلا ئیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چوبیس گھنٹہ کے اندر اندر ہانڈی سے بدبو نکلے گی اور بہت غلیظ مواد نکلے گا۔ پس جب بدبودار غلیظ مواد نکلنا بند ہو جائے تب ہانڈی کو کسی نہر یا دریا میں پھینک دیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے تمام تراثرات دور ہو جائیں گے۔ اور مریض کا جسم ہر قسم کے سحر وجادو اور آسیبی وجناتی اثرات سے پاک ہوجائے گا۔
    یہ عمل ایسے لوگوں کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے جو ایک عرصہ سے لا علاج امراض میں مبتلا  ہوں۔ ادویات اپنا اثر چھوڑ چکی ہوں ۔ ڈاکٹروحکماء علاج سے عاجز آچکے ہوں ۔اور کسی علاج سے صحت یاب نہ ہوپاتے ہوں۔ ان کے لئے ایک بے نظیر اور سریع الاثر علاج ہے۔ یہ عمل ہفتہ یا منگل کے روز ہی کرنا ہے۔ (خاص کلام جاننے کے لئے رابطہ کریں۔ع)
۲)  مٹی کی کوری ہنڈیاآب نا رسیدہ کے درمیان عین دو پہر کو ڈھائی مٹھی سیاہ ماش مریض اپنے ہاتھ سے ڈالے اور ان پر ذیل کی عزیمت سنہرے کاغذ پر لکھ کر رکھ دے۔ ڈھکنے کو ماش کے آٹے سے بند کر دے اور ہنڈیا مریض کے سر سے پائوں تک تین مرتبہ لائیں۔ پھر ایک شخص کسی الگ جگہ جہاں آدمیوں کی آمدو رفت کم ہو، لے جا کر پتھر کا چولہا بنا کر ڈھائی کلو لکڑی نیچے جلائے تاکہ اس میں جوش آ جائے۔ جب منہ سے عرق نکلنا بند ہو تو اس ہنڈیا
کو وہیں گاڑ کر وہ شخص باہر سے نہا کر گھر واپس آئے۔ مریض مسحور کو فوری آرام آنا شروع ہو جائے گا،عزیمت یہ ہے:
الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الرقيب الرقيب  الرقيب  الرقيب  الرقيب الرقيب  الرقيب الرقيب الرقيب اعوذ باللّٰه الواحد الصادق من شر كل طارق بحق اياك نعبد و ايَّاك نستعين الہٰی بحرمت ایں تعویذ فلاں بن فلاں را صحت دہی۔يا اللّٰه يا اللّٰه يا اللّٰه يَا ربُ يَا ربُ يَا ربُ يَا غفُور يَا غفُور يَا غفُور
نوٹ    ہانڈی والے عملیات ’’بڑے علاج‘‘ میں آتے ہیں۔ جس طرح ڈاکٹری میں آپریشن بڑا علاج ہوتا ہے، اسی طرح عملیات میں بھی بڑے علاج ہوتے ہیں۔ اور ایسے تمام عملیات بغیر ھدیہ نہیں کرنے چاہئیں۔ ورنہ رجعت کا خطرہ رہے گا۔ اس بات کا تجربہ کئی عاملین کو ہو چکا ہے۔ کئی عاملین یہ غلطی بھی کرتے ہیں کہ جلد ہی ھانڈی کا عمل مریض پر کر دیتے ہیں۔ پھر جب علاج مکمل نہیں ہوتا تو مریض کسی اور جگہ چلا جاتا ہے۔ مگر مریض کے ساتھ ایک ظلم ہو جاتا ہے کہ مریض کے مخالفین کو ھانڈی میں جلایا گیا۔ اب ان کے متعلقین ہاتھ دھو کر مریض کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور مریض کو بہت نقصان دیتے ہیں۔ اس لئے عاملین کو چاہئے کے اگر ھانڈی کا عمل کرنا ہو تو سب سے پہلے مریض کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ ایسا نہ ہو کہ مریض علاج کا فائدہ نہ ہونے پر کہیں اور تو چلا جائے مگر اس کے دشمن جلائے جانے کی وجہ سے اس کو شدید نقصان دیتے رہیں۔(اجازت کے لئے رابطہ کریں۔ع)

3 comments:

  1. Mohtaram, aap se rabtay ka tariqa kia hai ?
    mera email ye hai : heavencrown@gmail.com
    plz jawab zaroor deijye ga
    regards

    ReplyDelete
  2. السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اس عمل کی اجازت عنایت فرمائیں

    ReplyDelete
  3. پاگل یہ عمل كمالات عزیزی میں ہے

    ReplyDelete