Tuesday, October 18, 2011

سحر کی دو سخت اقسام … معیادی سحر اور سحر بذریعہ جنات

    یہ دونوں اقسام سحر کی سخت اقسام ہیں۔ دونوں کے بارے میں تفصیل درج ذیل ہے:
معیادی سحر :    معیادی سحر سے مراد وہ جادو ہے، جو ایک خاص مدت کے لئے ہوتا ہے۔ اس میں جو جنات بھیجے جاتے ہیں، وہ خاص مدت میں اپنا مقصد پوراکرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ یہ عام جنات نہیں ہوتے، بلکہ سخت قسم کے جنات ہوتے ہیں۔
علاج:    معیادی سحر کے علاج میں عامل کو مریض کا بہت خیال رکھنا چاہئے۔ یہ عموماً بیمار کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اور مریض بڑی تیزی کے ساتھ بیمار ہوتا چلا جاتا ہےیا اس کا نقصان ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس لئے جس مقصد کے لئے سحر کیا گیا ہے، اسی مقصد کے لحاظ سے سحر ختم کرنے کا بڑا عمل کیا جائے۔
جناتی جادو:    جناتی جادو سے مراد وہ جادو ہے، جو جنات مریض پر کرتے ہیں۔ یعنی جنات میں جو عامل (جادوگر) ہیں، وہ عمل کرتے ہیں۔ یہ سب سے خطرناک قسم ہے کیونکہ عامل جن سے لڑنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اس لئے چھوٹے عاملین کو ہر گز اس طرح کے مریض کا علاج نہیں کرنا چاہئے ورنہ جن عامل اس کو نقصان دینے کے ساتھ ساتھ اس کے عمل بھی خراب کر دیتا ہے۔
علاج:    جناتی جادو کا علاج کرنے کے لئے کئی کلاموں کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ کبھی کسی کلام کا وار کیا جاتا ہے، کبھی کسی کلام کا تاکہ جب تک مخالف جنات پہلے کلام کی کاٹ کریں، دوسرا کلام سامنے کھڑا ہو۔ اور مریض کو بھی صبر و استقامت کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ تب کہیں جا کر کامیابی ملتی ہے۔

جادو کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنا صرف اہل کو سکھائیں ---- خالد مقبول

    جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج میں بہت احتیاط کی ضرورت ہو تی ہے۔ جس طرح جنات کے متاثرہ مریضوں کے علاج میںاحتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے کچھ زیادہ جادو میں ضرورت ہوتی ہے۔ جنات تو زیادہ تر ظاہری نقصان دیتے ہیں۔ لیکن جادو ظاہری کے ساتھ ساتھ باطنی نقصان بھی بہت دیتا ہے۔ اور چونکہ جادو میں جنات ، جادوگر اور اس کے کلاموں سے واسطہ پڑتا ہے، اس لئے احتیاط کی بھی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ جادو کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے مخالف عامل کے عمل خراب کرے یا ضائع کردے۔ جس طرح ایک کمپیوٹر میں وائرس آ جاتا ہے۔ اب کمپیوٹر بھی موجود، چلتا بھی ہے، مگر وائرس کی وجہ سے اس کی کارکردگی ٹھیک نہیں۔ کبھی بالکل کام نہیں کرتا۔ کبھی کم ، اور کبھی صحیح اور غلط ملا جلا۔ اسی طرح اپنے عمل کا بھی سمجھیں۔ عمل میں کئی دفعہ جادو جاتے جاتے کوئی وائرس چھوڑ جاتا ہے جو اس عمل کو فوراً یا کچھ دیر میں ناقص کر دیتا ہے۔ یہ کام جنات کے علاج میں بہت کم ہوتا ہے اور جادو میں بہت زیادہ۔
    چونکہ جنات نمبر کے مضمون میں تفصیلاً یہ مضمون جنات کے حوالے سے بتایا گیا تھا،اس لئے جنات کا بیان دوبارہ نہیں کیا جائے گا، وہیں دیکھ لیاجائے۔جنات نمبر اپریل2011 کا شمارہ ہے۔
     جادو میں جنات اور جادوگر، دونوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ جادوگر اور جادو سے بھیجے ہوئے جنات کے بارے میں چند گذارشات ہیں۔
    کسی بھی جادوگر کے کئے ہوئے جادو کا علاج کرنے کے نتیجہ میں آپ کی دشمنی جنات کے ساتھ ساتھ اس جادوگر سے بھی ہو جاتی ہے۔اگر جادوگر ماہر ہو اور عمل بھی مضبوط ہوں تو زندگی ایک عذاب بن جاتی ہے۔ اس کے کئے ہوئے جادو کی کاٹ کے نتیجے میں وہ ذاتیات پر اتر آتا ہے۔ اور پھر مسلسل جادو اور جنات کو بھیجتا ہے۔ وہ گھر میں آکر جگہ جگہ تعویز دباتے ہیں،
ہڈیاں، مٹی، خون وغیرہ دباتے اور پھینکتے ہیں۔ کھانے میں غلیظ چیزیں ڈالتے ہیں۔ جو کلام گھر میں پڑھا جاتا ہے، اس کی کاٹ پڑھ پڑھ کر کرتے ہیں۔ کبھی بالکل ساتھ ہی پڑھتے ہیں، اور کلام کو ختم کر دیتے ہیں۔ گھر والوں پر جادو کے کلام کا دم کرتے ہیں۔ جو جو تعویز لگائے ہوں یا پہنا ہو، اس پر پڑھائی کرکے کاٹتے ہیں۔ پورے گھر میں گندگی چھڑکتے ہیں تاکہ نورانی کلام زیادہ سے زیادہ دور ہو اور فائدہ نہ کرے۔ الغرض بہت الٹے کام کرتے ہیں۔
    یہ کام وہ مریضوں کاہاں ہی نہیں، عاملین کے ہاں بھی کرتے ہیں۔ کیونکہ ایسے عامل بہت ہی کم ہیں جن کی حقیقت میں ایسی حفاظت ہو جیسی بڑے لوگوں کے ہاں یا حساس جگہوں پر ہوتی ہے۔ باقاعدہ گارڈز کھڑے ہوتے ہیں۔ آنے والے کی تلاشی لی جاتی ہے۔ پھر اجازت ملنے پر وہ آتا ہے۔ یہ صرف بڑے درجہ کے عاملین کو ہی نصیب ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب مخلص اور لالچ سے پاک اور باطنی اصلاح شدہ عاملین کو ایسی حفاظت سے نوازے۔ آمین
    جنات کے مقابلے میں جادو کی کاروائیاں بہت سخت ہو سکتی ہیں۔ اس لئے کسی بھی ایسے انسان کو سکھانا، جو اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہو، ایک ایسے راستے پر ڈالنا ہے جس میں اس کا نقصان لازم ہے۔ بہتر ہے کہ سکھایا جائے مگر ہر کسی کا علاج کرنے سے منع کر دیا جائے۔ اپنا اور گھر والوں کا علاج کرے۔ کیونکہ کسی کا بھی علاج کرنے کا مطلب اس پر مسلط جنات، جادو کے بھیجے ہوئے جنات اور جادوگر… سب سے دشمنی مول لینا ہے۔ اور مریض بھی کئی دفعہ پورا علاج نہیں کرواتے۔ عین لڑائی میں عامل کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ جس کے لئے لڑ رہے تھے، وہی غائب ہو جاتا ہے۔ اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سمجھ عطا فرمائیں۔ آمین

عاملین کا طریقہ یا اللہ جل شانہ کا طریقہ؟----خالد مقبول

    موضوع پڑھ کر تھوڑی حیرت تو یقیناً ہوئی ہوگی۔ ہونی بھی چاہئے کیونکہ یہ موضوع ہی بہت اچھوتا ہے۔ مگر ایک ایسی حقیقت ہے، جس سے بہت سے لوگوں نے نظریں چرائی ہیں۔ بہت سے صاحبِ علم لوگوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ یہ مضمون خاص ان لوگوں کے لئے ہے جو عاملین کے اور عملیات کے مخالف ہیں۔ جو جادو کے علاج کے طریقۂ کار کے مخالف ہیں۔ جو تشخیص، جادوگر اور جادو کروانے والے کے نام پتہ کرنے، جادو کس چیز پر ہوا اور کہاں دفن ہے وغیرہ جیسے سوالات کے مخالف ہیں۔
    نبی کریم ﷺ پر جادو ہوا اوریہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ اگرچہ کئی حضرات نے اس بارے میں مختلف تاویل کی ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ جادو ہوا۔ اور اس کا اثر کئی دنوں تک رہا۔ جادو کے بارے میں بات کرنا مقصد نہیں، جادو کے طریقۂ علاج کے بارے میں بات کرنا مقصد ہے۔
    اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ پر سے جادو کو ختم کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا؟ غور سے ملاحظہ فرمائیے:
    نبی کریم ﷺ کو ایک خواب آتا ہے اور دیکھتے ہیں کہ دو فرشتے آپس میں باتیں کر رہے ہیں۔ ان میں سوال و جواب ہو رہا ہے۔
۱)  سب سے پہلا سوال یہ ہوا کہ آپﷺ کو کیا ہوا ہے؟جواب دیا گیا کہ جادو۔
۲)  دوسرا سوال یہ ہوا کہ کس نے جادو کیا ہے؟ جواب دیا گیاکہ لبید بن عاصم اور اس کی بیٹیوں نے۔
۳)  تیسرا سوال ہوا کہ کس چیز پر ہوا ہے؟ جواب دیا گیا کہ آپﷺ کے بالوں پر۔
۴)  چوتھا سوال یہ ہوا کہ کہاں دفن ہے؟ جواب میں جگہ بتائی یا دکھائی گئی۔
    پھر آپﷺ چند صحابہ کے ساتھ اس جگہ پر صبح تشریف لے گئے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ایک اور صحابی کنویں کے اندر اترے اور ایک کنگھا نکالا جس پر آپ ﷺ کے بال لپٹے ہوئے تھے اور ان میں گرہیں لگی ہوئی تھیں۔ پھر سورئہ فلق اور سورئہ ناس کی تلاوت کی گئی تو ہر آیت پر ایک گرہ کھلتی گئی۔
    معوذتین کا شانِ نزول آپ حضرات نے ملاحظہ فرمایا۔ اب غور کریں کہ
۱)  پہلا سوال کیا تشخیص کرنا نہیں کہ مریض کو کیا ہے؟یہی تو عامل بھی کرتا ہے۔
۲)  دوسرا سوال جادوگر کا پتہ کرنا ؟یہ بھی عامل پتہ کرتا ہے۔
۳)  تیسرا سوال جادو کس چیز پر کیا گیا ہے؟یہ بھی عامل پتہ کرتا ہے۔
۴)  چوتھا سوال کہ جادو کہاں دفن ہے؟یہ بھی عامل پتہ کرتا ہے۔
    ان سوالات پر غور کرینگے تو بات واضح سمجھ میں آ جائے گی۔ ایک ماہر عامل جو طریقہ اپناتا ہے، یہ وہی طریقہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کے علاج کے لئے اختیار فرمایا۔ اب قرآن و سنت سے ثابت کرنے کی ضرورت نہیںکہ حدیث دکھاؤ جس میں تشخیص کی گئی ہو یاجادوگر کون ہے یا جادو کس چیز پر ہوا ہے،ا سے معلوم کیا گیا ہو وغیرہ وغیرہ۔
    یہ کہنا درست ہوگاکہ عامل اللہ کے منتخب کردہ تشخیص کے طریقے پر کام کرتا ہے۔ رہی بات کہ عاملین نے غلط طریقے اختیار کئے ، یہ ان کی غلطی ہے۔ مگر مطلقاً تمام طریقے کو غلط کہنا بالکل صحیح نہیں۔
    اپنی سمجھ کے مطابق لکھ دیاہے۔ اللہ کرے کے میرے لکھنے کا مقصد صحیح طورپر پڑھنے والے کے ذہن میں بیٹھ جائے۔ اور وہ فضول کی مخالفت ترک کرکے حقائق پر بات کریں۔ آمین

دینی اداروں پر ہونے والےسحر و جادو کے توڑ کا مجرب عمل --ابو نافع

    آج کل یہ مصیبت بہت زور پکڑ گئی ہے۔ مسلکی اختلافات کی بناء پر ایک دوسرے پر عمل کروائے جاتے ہیں۔ عموماً اہل حق اس کی زد میں بہت رہتے ہیں۔ باطل ان پر جادو کرواتا رہتا ہے۔ چند علامات یہ ہیں:
     مدرسہ میں بچوں کی تعداد میں کمی،غصہ کی زیادتی ، پڑھائی کا دل نہ کرنا، پڑھانے کا دل نہ کرنا، گناہوں کی طرف رغبت، نماز و قرآن سے دوری، سنت سے بیزاری،قرآن یا ذکر نہ کر سکنا، نیک کام ہوجائے تو گناہ کا کام لازمی ہوجانا، حافظے کی کمزوری اور مختلف بیماریاں کا شکار رہنا،  معاونین کا تعاون سے انکار یا بہت کم کرناوغیرہ وغیرہ۔
    جس طرح بیماری لگ جائے تو اس کا علاج کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح جادو ہو جائے تو جادو کا بھی علاج کیا جاتاہے۔ پتہ نہیں ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جن کے مدارس پر جادو ہو اور واضح علامات بھی ہوں، پھر بھی جادو کے علاج کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں۔ شاید یہ بھی جادو کا ہی اثرہو۔
    خیر ایک علاج تحریر کر رہا ہوں۔ جو لوگ محنت سے کر گئے، وہ فائدہ خود دیکھیں گے۔
    یہ عمل طاق عدد افراد کریں۔ سب بالغ ہوں۔ بعد نماز عشا ء دورکعت نماز حاجت پڑھیں اور سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپناحصار کر لیں ۔
    پھر سفید چادر بچھا کر سفید کپڑے پہن کر اس پر بیٹھیں۔ خوشبو کپڑوں پر بھی لگائیں اور جگہ پر بھی جلائیں۔ بہتر ہے کہ بخور جلائیں۔ اگر بتی سے وہ فائدہ کبھی نہیں ہوتا جو بخور سے ہوتا ہے۔ پھر سب لوگ درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھ کر ترتیب سے گھٹلیوں پر پڑھیں۔ جب سب ایک کلام پڑھ چکیں تو دوسرا شروع کریں۔
    ۱)  آیت الکرسی             تین سو تیرہ مرتبہ
    ۲)  سورئہ کافرون            تین سو تیرہ مرتبہ
    ۳)  سورئہ اخلاص             تین سو تیرہ مرتبہ
    ۴)  سورئہ فلق                تین سو تیرہ مرتبہ
    ۵)  سورئہ ناس                تین سو تیرہ مرتبہ
    ۶)  لاحول ولا قوۃ الا باللہ        گیارہ سو مرتبہ
    ۷) اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم    گیارہ سو مرتبہ
    ۸)  حزب النصر            فی فرد تین مرتبہ   
    آخر میں گیارہ بار درود شریف سب پڑھنے والے پڑھ کر ڈھیر سارے پانی ، چینی ، نمک اور بخور یا اگربتیوںپر دم کریں اور پڑھنے والوں میں جو بزرگ ہوں، وہ  دعاکروائیں۔اکتالیسدن کا عمل ہے ۔
    چینی اور نمک کھانے میں استعمال کریں۔ پانی دن میں ہر نماز کے بعد دوا کے طورپر تین گھونٹ پئیں۔ اس پانی میں کوشش کریں کہ دوسرا پانی نہ ملائیں۔ جو افراد زیادہ متاثر ہوں، ان کو زمین پر کھڑا کر کے ان کے اوپر یہ پانی بہایا جائے۔ جگہ ایسی ہو کہ پانی نالی میں نہ جائے۔ کپڑے پہنے ہوئے پانی بہایا جا سکتا ہے۔ سر ننگا رکھیں۔ پانی بہانے کے بعد دوسرا کپڑے تبدیل کرلیں۔ اتارے ہوئے کپڑے دھو کر استعمال کریں۔ جن بچیوں کو حیض کے دن ہوں، وہ غسل والا عمل نہ کریں۔
    نیز سپرے والی بوتلوں میں پانی لے کر تمام دیواروں اور کونوں میں چھڑکا جائے۔یہ عمل صبح اور مغرب کے بعد کیا جائے۔پانی چھڑکنے کے بعد دھونی دی جائے۔
    انشاء اللہ جو محنت کرینگے، جادو اور سحر سے نجات پائیں گے اور ان کے مخالفین اپنے منہ کی کھائیں گے۔
    ممکن ہے کہ عمل کے دوران پڑھنےوالوں کو تکلیف بڑھ جائے۔ صبر کریں اور کسی اچھے عامل کی نگرانی میں یہ عمل کریں۔

سخت جادو اور جنات کو جلانے والا ’’کڑاہی‘‘کاخاص عمل ---مولاناابو نافع

    یہ کڑاہی والا عمل اس وقت کیا جائے، جب دوسرے اعمال سے علاج کرلیا جائے اور معاملہ کسی طرح نہ سنبھلے۔ کیونکہ اس عمل سے کثیر تعداد جنات بھی جل جاتی ہے۔ قبیلے کے قبیلے جل جاتے ہیں۔ عامل کی اپنی طاقتیں بھی جل جاتی ہیں۔ اس لئے ایسے بڑے اعمال کرنے میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان اعمال کی رجعت بھی سخت ہوتی ہے۔ بغیر اجازت کرنی کی ہرگز اجازت نہیں۔ جو صاحب کرینگے، خود ذمہ دار ہونگے۔
تیل کی تیاری  :    سرسوں کا تیل بیس لٹر لے لیں۔اس پر درج ذیل کلام اس کی مخصوص تعداد کے ساتھ گیارہ یوم دم کریں۔ کڑاہی کا تیل تیار ہے۔
    ۱)  سورئہ مزمل بامؤکل ………گیارہ مرتبہ
    ۲)  سورئہ فیل بامؤکل ………اکتالیس مرتبہ
    ۳)  آیت قطب بامؤکل………اکتالیس مرتبہ
    ۴)  چہل کاف بامؤکل………اکتالیس مرتبہ
    ۵)  افحسبتم تاالراحمین………اکتالیس مرتبہ
خاص بتیوں کی تیاری  :      خاص بتی بڑی ہونے کی وجہ سے نہیں دی۔ جس کو لینی ہو ، ادارے سے لے سکتا ہے۔ سات بتیاں مریض اپنے جسم سے اچھی طرح ملے۔ پھر ایک ایک بتی کو روئی کا پیڈ بنا کر پہلے روئی کی تہہ نیچے لگائیں۔ پھر اوپر بتی رکھیں۔ پھر اوپر تہہ لگائیں۔ اس طرح سات بتیاں بنائیں۔ یہ بتیاں کڑاہی میں علیحدہ علیحدہ رکھی جائیں گی۔کڑاہی بڑی والی لینی ہے ۔
    کڑاہی میں بتیاں رکھنے کے بعد تیل ڈالیں۔ اور اس تیل پر سورئہ ھود ایک بار مکمل پڑھ کر دم کریں۔پھر اس کڑاہی کو جلائیں۔ وقتاً فوقتاً روئی کے گولے کو پٹرول میں بھگو کر اس کڑاہی میں ڈالتے جائیں۔یہ عمل مریض کے گھر کھلی جگہ کریں۔ یعنی صحن یا ّآسمان ہو۔ اس میں آگ تیز ہوتی ہے۔ گھر کے اندر کرنے سے آگ لگنے کا خطرہ ہے۔
    عمل سے قبل پانچوں اعمال کے جنات سے رابطہ کرکے اپنے ساتھ کر لیں۔تصور کریں کہ مریض کے اندر سے تمام مرض، اثراتِ بد، جنات ، جادو، نظرِ بد، شیاطین
وغیرہ نکل نکل کر کڑاہی میں جل رہے ہیں۔مریض کو بھی یہی تصور کرنے کا کہیں اور اپنے جنات کو بھی کہیں کہ درج بالا تمام اثرات مریض کے اندر سے نکال کر کڑاہی میں جلا دیں۔کڑاہی جلتے وقت مسلسل کوئی ساتھی سورئہ قریش پڑھتا رہے۔
مریض کی نظر کھولنا
    مریض کی نظر کھولنے کے لئے درج ذیل عمل کڑاہی جلتے وقت مریض کی آنکھوں پر دم کریں تاکہ اس کی نظر کھل جائے اور مریض اس عمل کی حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ اگر مکمل عمل کے بعد بھی نظر نہیں کھلی تو گھبرائیں نہیں، عمل کا فائدہ ہوگا۔ عمل یہ ہے
    و لقد علمت الجنۃ …… لمحضرون  (صافات:158)
    فکشفنا عنک غطائک … حدید  (ق:22)
    درج بالا آیات سات سات بار پڑھ کر مریض کی آنکھوں پر دم کریں۔ ہر آیت کے تین دم ہونگے۔ کسی بھی وقت نظر کھل گئی تو مزید دم نہ کریں۔ اگر اس سے بھی نہ کھلے تو بدوح کا خاص تعویز مریض اپنے دائیں داڑھ میں دبائے۔ آپ ا ٰمنت باللہ کا عمل پڑھ کر حکم لگائیں کہ مریض کی نظر اس عمل کے لئے کھولو۔ اگر نہ کھلے تو بائیں داڑھ میں دبوائیںاور پھر عمل پڑھ کر حکم لگائیں۔پھر بھی نہ کھلے تو  چونتیس کے تین نقش لکھ کر ان پر دونوں آیات سات بار، چہل کاف اور امنت باللہ سات  سات بار پڑھ کر دم کریں اور مریض اپنی آنکھوں سے مل کر جلائے۔اس طرح تینوں نقش جلائے۔ اگر پھر بھی نہ کھلے تو چھوڑ دیں اورباقی عمل پورا کریں۔
جنات کا حاضر ہونا
    جنات اور جادو کڑاہی میں جلتے رہیں گے۔مریض کی نظر کھلنے پر اس کو یہ سب نظر آئے گا۔ اگر کوئی سرکش جن ایسا آئے جو کڑاہی میں تو آ جائے لیکن جلے نہیں اور عمل پڑھے یا اپنے ساتھیوں کو بلائے تو اس کی زبان بند کرنے کے لئے یہ آیت سات بار پڑھ کر انگلی کا اشارہ کرکے تصور میں اس کا منہ سی دیں۔اور طاقت بھی بند کر دیں کہ مزید نہ آئے۔ آیت یہ ہے:
    الیوم نختم ……یکسبون  (یس:65)
جنات کا نہ جلنا  :  اگر پھر بھی جن یا جنات نہ جلیں تو اساتذہ سے رابطہ کرکے بڑے جنات بلوائے جائیں۔ یا پھر چند ساتھی مل کر اپنے اپنے بڑے اعمال پڑھنا شروع کر دیں۔ انشاء اللہ بڑے سے بڑا جن بھی جل جائے گا۔
    اس کے بعد اپنے جنات کو پیغام دیں کہ مزید مقابلے کے لئے آنے والے جنات اور جادوگر کی تمام طاقتوں کو پیچھے جا کر ختم کرو۔ مریض کی نظر کھلی ہوگی تو اس کو باقاعدہ منظر نظر آئے گا کہ جنات پیچھے جا رہے ہیں اور مخالف جنات اور جادوگر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔اس وقت سورئہ فیل کا نقش کڑاہی میں ڈالیں۔ اور سورئہ فیل اکتالیس بار پڑھیں۔ ترمیھم پر قطع اعضاء کا تصور کریں اور ماکول پر عمل کی واپسی کا۔اس طرح تین بار کریں۔مریض اور کڑاہی پر دم کریں۔
    مریض کو باقاعدہ یہ احساس ہوگا کہ اس کا جسم ہلکا ہو گیا ہے۔ اور جسمانی اور روحانی طورپر بہت بہتر محسوس کر رہا ہے۔ اگر نظر کھلی ہو گی تو معاملہ صاف نظر آئے گا۔ اگر پھر بھی کچھ علامات برقرار رہیں تو عمل جاری رکھیں۔ عمل کے ختم پر یہ آیت پڑھ کر مریض کا رابطہ کڑاہی سے ختم کروا دیں۔ کڑاہی دھو کر گھر میں استعمال کی جا سکتی ہے اور دوبارہ عمل بھی کیا جا سکتا ہے۔ باقی چیزیں دفن کر دیں۔ آیت یہ ہے:
    ختم اللہ علی  ……عظیم  (بقرہ:7)
    مریض کو تیل، پانی وغیرہ دم کرکے علاج بھی دیں۔
نوٹ  اس  عمل کا عامل بننا چاہیں، وہ ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

خطرناک حالت والے مسحور کا علاج ---مولانا عارف صاحب

    اگر جادو کی وجہ سے مسحور شدید بیمار ہو گیا ہو اور اس کی حالت بہت نازک ہو گئی ہو تو اس مریض پر سات بار منزل اس طرح پڑھی جائے کہ ہر بار منزل ختم ہونے کے بعد آیات شفا ء سات سات بار اورآیت مبارکہ
    وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَىٰ ۖ قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِن ۖ قَالَ بَلَىٰ وَلَٰكِن لِّيَطْمَئِنَّ قَلْبِي ۖ قَالَ فَخُذْ أَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلَىٰ كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعْيًا ۚ وَاعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (بقرہ:۲۶۰)
    اکتالیس بار اور آخر میں ہفت سلام سات سات بار پڑھ کر دم کریں ۔ ہر دفعہ منزل سے شروع کر کےہفت سلام کے بعد دم کریں ۔ پانی ،تیل، نمک، چینی اور مریض کی ادویہ پر بھی دم کریں ۔ انشاء اللہ سات دن کے دم سے مریض چار پائی سے اٹھ بیٹھے گا۔

سخت جادو کے توڑ کے لئے کالے بکرے کامجرب عمل ------مولانا عارف صاحب

    حد سے زیادہ مایوس اور لاعلاج مریض (خواہ جادو کی وجہ سے بیمار ہو یاویسے جسمانی مریض ہو )کے لئے یہ ایک انتہائی مجرب عمل ہے ۔ ایک کالا بکر الا کر تین دن کے لئے اسے گھر میں باندھ لیں ۔ کاغذ کے تین پر چوں پر اسم الٰہی اَلْمُمِیْتُ چار چار بار لکھ کر ان کاغذ وں پر یَامُمِیْتُ چار سو نوے (۴۹۰)بار پڑھ کر دم کریں ۔ مریض پربھی دم کریں اور اس نیت سے کریں کہ جو مرض، سحر ، آسیب ، مسان وغیرہ مریض پر مسلط ہے، اسے اللہ تعالیٰ موت سے ہمکنار کر دیں ۔
    پھر یہ تینوں پر چے پانی کی ایک بالٹی وغیرہ میں ڈال دیں اور یہ پانی بکرے کو پلائیں دیں۔ اس پراس پانی کے چھینٹے بھی ماریں اور اس کے لئے جو گھاس چارہ وغیرہ لائیں ،اس پر بھی اس پانی کے چھینٹے ماریں ۔
    مریض پر جس قدر شیطانی اور سحری اثرات زیادہ ہوں گے ، بکرا اسی قدر پانی پینے سے انکار کر ے گا اور چھینٹے مارنے پر چیخ وپکار کر ے گا۔ اگر آپ دیکھیں کہ تعویذ والا پانی بکرا بالکل نہیں پی رہا اور اتنا وقت گذر گیا ہے کہ اب اگر اسے پانی نہ پلایا گیا تو وہ مر جائے گا ، تو اس صورت میں اسے عام نلکے کا پانی پلا سکتے ہیں ۔ لیکن اس پانی کے چھینٹے ہر صورت اس پر مارنے ہیں ۔ اس پر وہ جتنی چیخ وپکار کرے، اس کی پرواہ نہ کریں ۔
    تینوں دن یہ عمل دن میں تین تین بار دھرائیں ۔ اس طرح کل نو دفعہ مریض پر دم بھی ہوگا اور تینوں تعویذ وں پر بھی دم ہوگا۔ چوتھے دن بکرے کوذبح کر کے اس کا سر جسم سے الگ کرلیں۔ اور سر اور دھڑ دونوں کسی ویرانے میں گڑھا کھود کر دفن کر دیں ۔ اس بکرے کا گوشت کسی انسان یا جانورکو نہ کھانے دیا جائے ۔ اس کی تدفین کے ساتھ ہی مریض کی صحت مندی کے آثار نمایاں ہو نا شروع ہو جائیں گے ۔
(یہ عمل مبتدی عامل اور عوام کے لئے نہیں، صرف ماہرعامل ہی کرے۔ع)

کالی ماتا کے وار کا توڑ -----ابن نظامی

    اگر کالی ماتا کے کسی بھگت یا پجاری کی جانب سے کسی پر سخت ترین سفلی وار کیا گیا ہو جسے ہندی میں کالی مرن بھگت بھینٹ کہا جاتا ہے اور اس سے کسی کی جان چلے جانے کا خطرہ ہوتو عامل کامل اس کا علاج ذیل طریقے سے کرے۔
    اس مقصد کے لئے لوبان کی کافی مقدار، اگربتیاں198عدد اور پانی مناسب مقدار میںعامل اپنے پاس رکھے اور پھر مریض کے گرد حصار قائم کرے ۔
    سب سے پہلے سات عدد سادہ گتے کے چھ انچ مربع ٹکڑوں پر یاجبار یاقھار موٹا کر کے لکھیں اور مریض کے کمرے کی دیواروں ، دروازے اور چھت پران ٹکڑوں کو اس طرح لگائے کہ جس طرح بھی مریض نگاہ دوڑائے، اسے یہی اسمائے الٰہی نظر آئیں ۔
    اب لوبان ، اگر بتیوں اور پانی پر ذیل کی سورہ ہائے مبارکہ ورد بہ تعداد ذیل کر کے دم کیا جائے ۔
    ٭    اول وآخر درود پاک         (ایک سو ایک مرتبہ )
    اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِکْ وَسَلِّمْ اَلْفَ اَلْفَ مَرَّۃٍ وَ اَلْفَ اَلْفَ ذَرَّۃٍ سَیِّدِ الْقَاھِرِیْنَ عَلٰی اَعْدَآئِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
    ٭اسم الٰہی یَا جَبَّارُ یَا قَھَّارُ         (گیارہ سومرتبہ)
    ٭سورئہ فلق بہ طریق ذیل         (ایک ہزار مرتبہ )
    قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق ٭مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ٭کُلُّ الْخَبَائِثِ اِبْلِیْسَ شَرِّ کُلُّ ذُرِّیَاتِ اِبْلِیْسَ٭وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَب ٭وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ ٭ وَ مِنْ شَرِّحَاسِدٍ اِذَا حَسَدْ
    ٭سورئہ الناس بہ طریق ذیل             (ایک ہزارمرتبہ )
    قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ٭مَلِکِ النَّاسِ ٭اِلٰہِ النَّاسِ٭مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ٭کُلُّ خَنَّاسِ اِبْلِیْسَ وَ ھَارُوْتَ وَ مَارُوْتَ وَ
دِیْوِیَّانِ وَ دِیْوَتَانِ وَ فِرْعَوْنِ وَ ھَامَانِ وَ شَدَّادِ وَ نَمْرُوْدِ نَارِیَہ ٭ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ کُلُّ ذَرَّۃٍ خَنَّاسِ ٭اَلَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ ٭ مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ٭
    ٭سورئہ کوثر بہ طریق ذیل         (تین سو تیس مرتبہ )
    اِنَّا اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرْ ٭فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انْحَرْ ٭اِنَّا شَانِئَکَ ھُوَ الْاَبْتَرْ ٭کُلُّ خَنَّاسِ الْاَبْتَرْ کُلُّ سِحْرً کَالِیْ مَاتَا اَبْتَرْ اَبْتَرْ اَبْتَرْ
    ٭حروف مقطعات         (ایک سو اکتالیس مرتبہ )
    الٓمٓ٭الٓمٓرٰ ٭الٓمٓصٓ ٭الٓرٰ ٭حٰمٓ ٭حٰمٓعٓسٓقٓ ٭کٓھٰیٰعٓصٓ٭ طٰہٰ ٭ طٰسٓ٭ طٰسٓمٓ ٭قٓ ٭صٓ ٭نٓ ٭ یٰسٓ٭
    اب اس پانی میں قدرے پانی سحر زدہ کو پلائیں اور بقیہ پانی سے سحر زدہ کو غسل کر وائیں۔ غسل کے دوران لوبان کی دھونی اس کے چاروں طرف سلگائیں۔ بعدازاں سات مرتبہ آیت الکرسی اور سات مرتبہ چہار قل پڑھ کر مسحور پر دم کریں ۔
    مسحور کو شام کو لوبان کی دھونی دیں اور اس کے کمرے میں صبح وشام اور رات کو دودو اگربتی جلائیں ۔چھ عدد روزانہ جلیں گی۔
    مریض کے گلے میں ذیل کا نقش زعفران وگلاب سے باوضو حالت میں سفیدکاغذ پر لکھ کر خوشبو لگاکر ڈال دیں ۔
    پانی پلانے اور نہانے کا عمل تینتیس روز تک جاری رہے گا۔ اسی طرح لوبان اور اگر بتی کا کام بھی اتنے ہی روز چلے گا۔
    انشاء اللہ تعالیٰ العزیز مریض اس عمل سے کالی ماتا کے پجاریوں اور بھگتوں کے سحر ی عملِ بد سےہمیشہ کے لئے محفوظ ومامون ہو جائے گا اور ان کا کیا ہوا سحر ان کی طرف واپس لوٹ کر انہیں نقصان پہنچائے گا۔
    نقش :

ایک عرب عامل کا جادو کے توڑ کے لئے مجرب عمل--ابو نافع

    " لَا اِلهَ اِلَّا اللهُ العَظِيْمُ الْحَلِيْمُ ، لَا اِلهَ اِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمُ ، لَا اِلهَ اِلَّا اللهُ ربُّ السَّمٰوَاتِ وَ رَبُّ الْاَرْضِ ، وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْم "
    " بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِه شَيءٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَاءِ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْم " (تین مرتبہ)
    " اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ  التَّامَّاتِ  مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ "
    " اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ  مِنْ غَضَبِه وَعِقَابِه وشَرِّ عِبَادِه  وَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ وَ اَنْ يَّحْضُرُوْنِ "
    "  اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ  مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّ هَـآمَّةِ  وَ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّآمَّـة "
     أعوذُ بِكلِمَاتِ اللهِ التامَّاتِ الَّتِي لا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ ولا فاجِرٌ ، مِنْ شرِّ ما خَلقَ وبَرَأَ وذرَأَ ومِنْ شَرِّ ما يَنزِلُ مِنْ السَّماءِ ، ومِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا ، ومِنْ شَرِّ ما ذَرأَ في الأرَضِ ومِنْ شَرِّ ما يَخْرُجُ مِنْهَا ، ومِنْ شرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ والنَّهَارِ ، ومِنْ شرِّ كلِّ طَارقٍ إلاّ طَارقاً يَطرُقُ بِخَيْرٍ يا رَحْمَن "
 أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم
 بِسْمِ اللّهِ الرّحْمنِ الرّحِيم
     الْحَمْدُ للّهِ رَبّ الْعَالَمِينَ *  الرّحْمنِ الرّحِيمِ *  مَلِكِ يَوْمِ الدّينِ *  إِيّاكَ نَعْبُدُ وإِيّاكَ نَسْتَعِينُ *  اهْدِنَا الصّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ *  صِرَاطَ الّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِم وَلاَ الضّآلّينَ
    الَمَ *  ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لّلْمُتّقِين * الّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصّلاةَ وَممّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ *
والّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَآ أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَآ أُنْزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالاَخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ * أُوْلَئِكَ عَلَىَ هُدًى مّن رّبّهِمْ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
     اللّهُ لاَ إِلَهَ إِلاّ هُوَ الْحَيّ الْقَيّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلاَ نَوْمٌ لّهُ مَا فِي السّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأرْضِ مَن ذَا الّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مّنْ عِلْمِهِ إِلاّ بِمَا شَآءَ وَسِعَ كُرْسِيّهُ السّمَاوَاتِ وَالأرْضَ وَلاَ يَؤُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيّ الْعَظِيمُ * لاَ إِكْرَاهَ فِي الدّينِ قَد تّبَيّنَ الرّشْدُ مِنَ الْغَيّ فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطّاغُوتِ وَيْؤْمِن بِاللّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىَ لاَ انفِصَامَ لَهَا وَاللّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ * اللّهُ وَلِيّ الّذِينَ آمَنُواْ يُخْرِجُهُمْ مّنَ الظّلُمَاتِ إِلَى النّورِ وَالّذِينَ كَفَرُوَاْ أَوْلِيَآؤُهُمُ الطّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مّنَ النّورِ إِلَى الظّلُمَاتِ أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ النّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ  "البقرة 255- 258"
 آمَنَ الرّسُولُ بِمَآ أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِن رّبّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلّ آمَنَ بِاللّهِ وَمَلآئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لاَ نُفَرّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مّن رّسُلِهِ وَقَالُواْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِير * لاَ يُكَلّفُ اللّهُ نَفْساً إِلاّ وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِن نّسِينَآ أَوْ أَخْطَأْنَا رَبّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَيْنَآ إِصْراً كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الّذِينَ مِن قَبْلِنَا رَبّنَا وَلاَ تُحَمّلْنَا مَا لاَ طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَآ أَنتَ مَوْلاَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ   "البقرة 285- 286"
    وَاتّبَعُواْ مَا تَتْلُواْ الشّيَاطِينُ عَلَىَ مُلْكِ سُلَيْمَانَ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَكِنّ الشّيْاطِينَ كَفَرُواْ يُعَلّمُونَ النّاسَ السّحْرَ وَمَآ أُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ وَمَا يُعَلّمَانِ مِنْ أَحَدٍ
حَتّىَ يَقُولاَ إِنّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلاَ تَكْفُرْ فَيَتَعَلّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ وَمَا هُم بِضَآرّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلاّ بِإِذْنِ اللّهِ وَيَتَعَلّمُونَ مَا يَضُرّهُمْ وَلاَ يَنفَعُهُمْ وَلَقَدْ عَلِمُواْ لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الاَخِرَةِ مِنْ خَلاَقٍ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْاْ بِهِ أَنْفُسَهُمْ لَوْ كَانُواْ يَعْلَمُونَ "البقرة :102"
    وَأَوْحَيْنَآ إِلَىَ مُوسَىَ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ * فَوَقَعَ الْحَقّ وَبَطَلَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ * فَغُلِبُواْ هُنَالِكَ وَانقَلَبُواْ صَاغِرِينَ * وَأُلْقِيَ السّحَرَةُ سَاجِدِينَ * قَالُوَاْ آمَنّا بِرَبّ الْعَالَمِينَ * رَبّ مُوسَىَ وَهَارُونَ  "الأعراف: 117 –122"
    وَقَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُونِي بِكُلّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ * فَلَمّا جَآءَ السّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مّوسَىَ أَلْقُواْ مَآ أَنتُمْ مّلْقُونَ * فَلَمّآ أَلْقُواْ قَالَ مُوسَىَ مَا جِئْتُمْ بِهِ السّحْرُ إِنّ اللّهَ سَيُبْطِلُهُ إِنّ اللّهَ لاَ يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ * وَيُحِقّ اللّهُ الْحَقّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ  "يونس: 79- 81"
    قَالُواْ يَمُوسَىَ إِمّآ أَن تُلْقِيَ وَإِمّآ أَن نّكُونَ أَوّلَ مَنْ أَلْقَىَ * قَالَ بَلْ أَلْقُواْ فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيّهُمْ يُخَيّلُ إِلَيْهِ مِن سِحْرِهِمْ أَنّهَا تَسْعَىَ * فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مّوسَىَ* قُلْنَا لاَ تَخَفْ إِنّكَ أَنتَ الأعْلَىَ * وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوَاْ إِنّمَا صَنَعُواْ كَيْدُ سَاحِرٍ وَلاَ يُفْلِحُ السّاحِرُ حَيْثُ أَتَىَ  "طه 65-69"
    وَإِذْ يَعِدُكُمُ اللّهُ إِحْدَى الطّائِفَتِيْنِ أَنّهَا لَكُمْ وَتَوَدّونَ أَنّ غَيْرَ ذَاتِ الشّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ وَيُرِيدُ اللّهُ أَن يُحِقّ الحَقّ بِكَلِمَاتِهِ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَافِرِينَ * لِيُحِقّ الْحَقّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ  "الأنفال: 7 – 8"
    وَقَدِمْنَآ إِلَىَ مَا عَمِلُواْ مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَآءً مّنثُوراً  "الفرقان: 23"
    قُلْ إِنّ رَبّي يَقْذِفُ بِالْحَقّ عَلاّمُ الْغُيُوبِ * قُلْ جَآءَ الْحَقّ وَمَا يُبْدِىءُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ "سبأ:48-49"
    وَقُلْ جَآءَ الْحَقّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقاً  "الأسراء:81"
    بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ وَلَكُمُ الْوَيْلُ مِمّا تَصِفُونَ "الأنبياء :18"
    قَاتِلُوهُمْ يُعَذّبْهُمُ اللّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مّؤْمِنِينَ * وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوبِهِمْ وَيَتُوبُ اللّهُ عَلَىَ مَن يَشَآءُ وَاللّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ "التوبة:14-15"
    يَأَيّهَا النّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مّوْعِظَةٌ مّن رّبّكُمْ وَشِفَآءٌ لّمَا فِي الصّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لّلْمُؤْمِنِينَ  "يونس: 57"
    وَأَوْحَىَ رَبّكَ إِلَىَ النّحْلِ أَنِ اتّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتاً وَمِنَ الشّجَرِ وَمِمّا يَعْرِشُونَ * ثُمّ كُلِي مِن كُلّ الثّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبّكِ ذُلُلاً يَخْرُجُ مِن بُطُونِهَا شَرَابٌ مّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَآءٌ لِلنّاسِ إِنّ فِي ذَلِكَ لاَيَةً لّقَوْمٍ يَتَفَكّرُونَ"النحل: 68-69" 
    وَنُنَزّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لّلْمُؤْمِنِينَ وَلاَ يَزِيدُ الظّالِمِينَ إَلاّ خَسَار"الإسراء :82"
    وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ  "الشعراء: 80"
    وَلَوْ جَعَلْنَاهُ قُرْآناً أعْجَمِيّاً لّقَالُواْ لَوْلاَ فُصّلَتْ آيَاتُهُ ءَاعْجَمِيّ وَعَرَبِيّ قُلْ هُوَ لِلّذِينَ آمَنُواْ هُدًى وَشِفَآءٌ وَالّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ فِيَ آذَانِهِمْ وَقْرٌ وَهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى أُوْلَئِكَ يُنَادَوْنَ مِن مّكَانٍ بَعِيدٍ "فصلت: 44"
بِسْمِ اللّهِ الرّحْمنِ الرّحِيم
    قُلْ هُوَ اللّهُ أَحَدٌ * اللّهُ الصّمَدُ * لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ * وَلَمْ يَكُنْ لّهُ كُفُواً أَحَدٌ 
 بِسْمِ اللّهِ الرّحْمنِ الرّحِيم
    قُلْ أَعُوذُ بِرَبّ الْفَلَقِ * مِن شَرّ مَا خَلَقَ * وَمِن شَرّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ * وَمِن شَرّ النّفّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ * وَمِن شَرّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ 
بِسْمِ اللّهِ الرّحْمنِ الرّحِيم
    قُلْ أَعُوذُ بِرَبّ النّاسِ * مَلِكِ النّاسِ * إِلَهِ النّاسِ * مِن شَرّ الْوَسْوَاسِ الْخَنّاسِ * الّذِى يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النّاسِ* مِنَ الْجِنّةِ وَالنّاسِ 
    اللهم رب الناس أذهب البأس ، واشف أنت الشافي ، لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما.
    اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ وابْنُ عَبْدكَ وابْنُ أَمَتِكَ نَاصِيَتي بِيَدِكَ مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ أسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْوبي وَنُورَ صُدُورِي وَجِلاءَ حُزْني وذهابَ هَمْي .
    تحصَّنتُ باللهِ الذي لا إله إلا هُوَ ، إلهِي وإلهُ كُلِّ شيء ، واعتَصَمْتُ بربِي وربِّ كُلِّ شىء ، وتوكلتُ على الحىِّ الذي لا يموتُ ، واستَدْفَعتُ الشرَّ  بلا حَوْلَ ولا قُوَّةَ إلا بالله ، حَسْبِيَ اللهُ ونِعْمَ الوكيلُ ، حَسْبِيَ الربُّ مِن العباد ، حَسْبِيَ الخَالِقُ من المخلوق ، حَسْبِيَ الرازقُ مِنَ المرزوق ، حَسْبِيَ الذي بيده ملكوتُ كُلِّ شىءٍ ، وهو يُجيرُ ولا يُجَارُ عليه ، حَسْبِيَ الله وكَفَى ، سَمِعَ الله لمنْ دعا ، ليس وراء اللهِ مرمَى ، حَسْبِيَ الله لا إله إلا هُوَ ، عليه توكلتُ ، وهُوَ ربُّ العرشِ العظيم.
    اللهُمَّ رَحْمَتَكَ نَرْجُو فَلا تَكِلْنِي إِلى نَفْسِي طَرْفةَ عينٍ ، وأَصْلِح لِي شَأنِي كُلّه , لاَ إلَه إلاّ أنت .
    اللهم رب الناس أذهب البأس ، واشف أنت الشافي ، لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما .
    بسم الله أرقي نفسي ، من كل شيء يؤذيني ، من شر كل نفس أو عين حاسد أو سحر ساحر ومن كل بلاء الله يشفيني، بسم الله أرقي نفسي .
طریقہ: مریض خود یہ وظیفہ پڑھے۔ اگر نہیں پڑھ سکتا تو کوئی اور پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ ساتھ ہی روغنِ زیتون پر بھی دم کیا جائے۔ روغنِ زیتون کو کھانے میں اور جسم پر ملنے کے لئے استعمال کیا جائے۔اور یہ تمام عمل لکھ کر دھو کر زیادہ سا پانی بنایا جائے۔ ایک ہفتہ کا پینے کا پانی نکال کر بقیہ پانی کو کسی بڑے ٹب میں ڈال دیا جائے۔ اور مزید پانی بھی ملا لیا جائے۔ تھوڑا سا نمک بھی ڈالا جائے۔ مریض پہلے اس پانی میں پندرہ منٹ بیٹھا رہے۔ پھر اپنے اوپر پانی بہائے۔ غسل کا عمل ہفتہ میں ایک بار کرنا ہے۔اور وظیفہ صبح و شام پڑھ کر دم کرنا ہے۔ تا شفاء اس عمل کو جاری رکھنا ہے۔
    بہتر ہے کہ پہلی بار عامل خود یہ عمل پڑھ کر مریض ، روغنِ زیتون اور پانی پر دم کرے۔ پھر اسی پانی میں یہ تمام عمل پلیٹ پر زعفران سے لکھ کر دھو کر ملایا جائے۔ آگے عمل کا وہی طریقہ ہے۔
    یہ عمل جادو کا سخت توڑ ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط حفاظت بھی ہے۔ جو لوگ اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ ان پر جادو بار بار ہو جاتا ہے، وہ اگر محنت کر سکتے ہیں، تو اس عمل پر محنت کریں۔ پھر نتیجہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیںکہ کس طرح حفاظت ہوتی ہے اور کس طرح دشمن عامل عاجز آ جاتا ہے مگر اس کا عمل نہیں چلتا۔ یہاں یہ بھی دھیان رکھنا ضروری ہے کہ اس عمل کے پیچھے فرشتے ہیں۔ لہٰذہ جتنا گناہوں سے بچا جائے گا، اتنا زیادہ اس عمل کا فائدہ ہوگا۔
    جو لوگ اس عمل کا پرنٹ شدہ پرچہ چاہیں، وہ ادارے سے منگوا سکتے ہیں۔ دو صفحات پر یہ عمل پرنٹ ہے۔ اس طرح مریض اور عامل، دونوں کو ساتھ رکھنے میں مشکل نہیں ہوگی۔رسالے کا ممبر ہونا ضروری ہے۔
    جو لوگ اس عمل کا عامل بننا چاہیں، وہ بھی ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انشاء اللہ عمل میں آنے کے بعد اس کی تاثیر بہت زیادہ ہو جائے گی۔ اور پڑھنے والے کا فیض بھی جاری ہوگا جس سے دوسرے لوگ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ مزید جو لوگ چلہ نہیں کر سکتے،وہ بھی اس عمل کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

اونٹ کی ھڈی والا خاص عمل ----ابو حسنین

    اپنے گھر کی جنات اور جادو سے حفاظت کے لئے اور گھر والے بھی جنات اور جادو کے شر سے محفوظ رہیں گے۔
عمل:     اونٹ کی ایک عدد ہڈی لیںجو ایک جوڑسے دوسرے جوڑ تک ہو۔ہڈی اونٹ کے جسم کے کسی حصہ کی مرضی ہو۔سالم ہو، ٹوٹی ہوئی نہ ہو۔ اُسے صاف کر کے اس کے اوپر سورۃ کوثراکتالیس(41)بار اور سورۃ القارعہاکیس(21)بار پڑھ کر پھونک دیں۔ اب اس ہڈی پر آٹھ جنات کی ڈیوٹی لگ جاتی ہے۔ اب یہ ہڈی جس گھر میں بھی ہوگی، انشاء اللہ وہ جنات اور جادو سے گھر محفوظ رہے گا۔ اگر کسی گھر میں جنات یا جادو ہے تو صرف سات یوم اس ہڈی کووہاں پر رکھیں۔ سات یوم میں جنات کا صفایا ہوجاتا ہے۔ اثرات ختم ہو جاتے ہیں ۔
    باقی اس عمل کا اگر کوئی چلہ کرنا چاہئے تو اس کا طریقہ بھی درج ذیل ہے۔اگر کوئی وقت کی قلت کے باعث قارئین میں سے چلہ نہیں کر سکتے تو وہ میرے محبوب استاد جناب محترم المقام ڈاکٹر خالد مقبول صاحب سے اجازت لے کر کر سکتے ہیں۔
طریقہ چلہ کا :  ٭سورۃ کوثر777مرتبہ اول آخر11+11مرتبہ درود ابراہیمی بعد نماز عشاء 41یوم۔
    ٭ سورۃ القارعہ 313مرتبہ اول آخر 11+11مرتبہ درود ابراہیمی بعد نماز عشاء 41یوم تک۔
    پرہیز کوئی نہیں۔ دونوں عمل وقت کی قلت کے باعث ایک ساتھ بھی شروع کر سکتے ہیں ۔
    (جو احباب اس کا عمل کرنا چاہیں، وہ ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ نیز استاذ محترم مولانا امان اللہ صاحب مد ظلہ العالی کے شاگردوں کے لئے اونٹ کی ہڈی کے عمل کا ایک خاص طریقہ ہے، وہ معلوم کرلیں۔ع)

جادو کہاں دفن ہے؟ پتہ لگانے کا عمل

اگر جگہ کا علم ہو تو یہ عمل کریں
    جادو گڑا ہونے کا پتہ نہ چلتا ہو تو یہ عمل کام میں لایا جائے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ پتہ چل جائے گا ۔ یہ عمل حضرت شیخ امام حمد بن علی بونی رحمۃ اللہ علیہ کا ہے اور ان کے مجربات میں سے ہے ۔
    سرخ رنگ کے ریشمی کپڑے پر یہ حروف لکھے اور لکھتے وقت لوبان اور کندر کو جلا کر دھونی دیتا رہے ۔ نقش کے چاروں طرف یہ آیت مع اعراب (زیر زبرپیش)کے لکھے۔ لکھنے کے بعد اس کپڑے کو بالکل سفید مرغ کی گردن میں باندھ دے اور جس مکان میں دفینہ یا جادو کا گمان ہو تو اس مقام (جگہ )پر مرغ کو چھوڑ دے۔ جہاں جادو گڑا ہوا ہوگا، وہاں پہنچ کر وہ مرغ تین دفعہ آواز دے گا اور پنجوں سے کر یدے گا۔ اور یہ دعا پڑھتا رہے ، اور جو کچھ مال یا جادوہو کھو دکر نکال لے ۔ دعا پڑھنے کی یہ ہے:
    اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَسْئَلُکَ یَا شَاکِرُ یَا شَکُوْرُ یَا شَہِیْدُ یَا شَدِیْدُ بِمَا اَوْدَ عْتَہٗ حَرْفُ الِشّیْنِ مِنَ الْاَسْرَارِ الْمَخْزُوْنَۃِ وَالْا نْوَارِ الْمَکْنُوْنَۃِ اَنْ تُسَخِّرَلِیْ مَلَائِکَتِکَ الْکِرَامِ خُدَّامِ ھٰذَا الحَرْفِ اِنَکَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ۔
اگر جگہ کا علم نہ ہو تو یہ عمل کریں
    اگر جگہ کا علم نہ ہو اور یہ پتہ لگانا بھی ضروری ہو کہ جادو کہاں دفن ہے تو یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ پتہ لگ جائے گا۔
    سونےسے پہلے دو رکعت نفل پڑھیں۔ سلام کے بعد گیارہ بار درود ابراھیمی کے ساتھ آٹھ سو بارہ مرتبہ ’’يَا خَبِيْرُ‘‘ پڑھیں۔ پھر دعا کریں اور گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ پھر بات کئے بغیر سونے کے لئے مسنون طریقے پر لیٹ جائیں۔ کمرے میں کوئی تصویر، بت ، ٹی وی گانا بجانا نہ ہو۔ جب تک نیند نہ آئے ’’يَا خَبِيْرُ اَخْبِرْنِيْ‘‘ پڑھتے رہیں۔ تین سے سات دن میں معلوم ہو جائے گا۔

جادو کو حاضر کرنےکا خاص عمل

    ہر قسم کے سحر جادو اور ٹونے ٹوٹکے کی حاضرات کے لئے بہترین عمل ہے۔ کلمات عمل کا ایک نقش لکھ کر اس پرمریض اور اس کی والدہ کا نام لکھیں ۔ اس نقش کو مریض کے سر پر رکھیں اور مریض کو اپنے سامنے بٹھا کر کلمات عمل کو پڑھنا شروع کر دیں ۔ دور انِ عمل گو گل کا بخور جلائیں ۔ سحر مریض کے سر چڑھ کر بولے گا۔ اس کی باتوں پر یقین نہ کریں ۔ کلمات عمل پڑھتے رہیں ۔ جب مریض پر سکون ہو جائے تو اسے پانی دم کر کے پلائیں ۔ اسی طرح پانچ روز تک حاضری کریں ۔ مریض شفایاب ہو گا۔
     عمل ہذا کی مخفی نور انی قوتوں کو عمل میں لانے کے لیے پہلے اس کا چالیس روز تک چلہ کرنا ضروری ہےمخصوص تعداد میںجلالی جمالی پرہیز کے ساتھ عمل کرنا ہوتا ہے۔ کسی عامل کامل یا بزرگ کامل کی زیرِ نگرانی عمل کریں۔ یاد رہے کہ نورانی اعمال میں کامیابی کا دارو مدار گناہوں سے بچنا ، استاد کی کامل توجہ اور عمل یا اس کی شرائط میں غلطی نہ کرنے میں ہے۔
    یہ عمل ایک خاص رازِ سینہ ہے۔ تفصیل کے لئے رابطہ کر یں۔
    نور انی کلمات عمل یہ ہیں :
     هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ ﴿الحشر: ٢٢﴾

جادو کی اشیاء منگوانےکا خاص عمل

    اس عمل کا عامل بننے کے لئے روزانہ مخصوص تعداد میں سورۂ یٰسین کو پڑھا کر یں۔ اول آخر درود شریف ابراھیمی اکتالیسبار پڑھیں ۔ عمل کو جیٹھے سوموار سے شروع کریں ۔ عمل روزانہ بعد نماز عشاء شروع کریں ۔ اکتالیس روز کے چلہ کرنے سے آپ اس کے عامل ہو جائیں گے ۔ دوران عمل مکمل جلالی جمالی پرہیز کریں اور روزہ سے رہیں۔ روزانہ اپنے قریب لوبان کا نجور جلائیں ۔
    اگر کسی سحر زدہ مریض پر کئے گئے جادو کی اشیاء کو منگوانا ہو تو ایک ٹوکرا الٹار رکھ کر اس پر سرخ رنگ کا کپڑا ڈال دیں۔ مریض کو غسل وضو کر اکر اس کے اوپر بٹھا دیں اور خود مریض کے سامنے قبلہ رخ ہو کر بیٹھ کر سورہ ٔ یٰسین پڑھنا شروع کر یں ۔ اپنے دائیں ہاتھ لوبان کی خوشبو بھی جلاتے رہیں۔ اکیس مرتبہ پڑھنے سے جادو کی اشیاء ٹوکر ے کے نیچے آجائیں گی۔ اگر دکان یا مکان کے بارے میں کرنا ہو تو اس دکا ن یا مکان میں اسی طرح ٹوکرا الٹا کر یہ عمل کریں تو دکان یا مکان پر کئے گئے جادو کا سامان حاضر ہو جائے گا۔ ان اشیاء پر درود ابراہیمی اکیس بار پڑھ کر دم کر کے ان کو چلتے پانی میں بہا دیں ۔ عامل جب بھی یہ عمل پڑھے تو وہ لکڑکی چار بازئوں والی چو کی پربیٹھ کر عمل کرے ۔ ورنہ عمل کا رگر نہ ہوگا۔
    اس کے چلہ کرنے میں بیٹھک کا خاص انتظام کرنا ہوتا ہے۔ لکڑی والی چار بازؤں والی چوکی پر بیٹھ کر عمل کریں۔ اور اگر ممکن ہو تو ایسے کمرے میں عمل کریںجو آبادی سے دور ہو اور دورانِ چلہ کوئی اندر نہ آئے۔
    اس عمل کو کسی بزرگ کی اجازت سے شروع کریں جن کی روحانیت بلند ہو۔پھر کسی استاذ کامل کی نگرانی میں شروع کریں۔ ایسے اعمال کرنا آسان نہیں۔ صرف علم کی خاطر لکھ دئے ۔ اگر کرنا ہو تو استخارہ کر لیاجائے۔ پڑھائی کا  وقت آٹھ سے دس گھنٹہ روزانہ ہے۔

جادو سے حفاظت کے اعمال

    جادو سے حفاظت کے اعمال میں سب سے ضروری بات جو دھیان میں رکھنی چاہئے وہ یہ کہ کوئی عامل یا جن پر وقت مریض کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اس لئے مریض کو حفاظت اصل میں خود ہی کرنی ہوتی ہے۔ آج کل یہ عام شکایت ہے کہ جادو دوبارہ ہو جاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مریض اپنی حفاظت کا خیال نہیں رکھتا۔ عامل سے تعویز لیا اور گلے میں باندھ لیا، گھر میں لٹکا لیا یا پاس رکھ لیا۔ یہ ہر گز کافی نہیں۔
    اگر صحیح حفاظت چاہئے تو مکمل اثرات دور ہونے کے بعد حفاظت کے اعمال پابندی سے پڑھتے رہیں۔ جب تک حفاظت کی ضرورت ہے، پڑھتے رہیں۔ ان میں سب سے اول فوقیت مسنون دعاؤں کو دیں۔ پھر دیگر اعمال کو۔ ساتھ ہی گھر کے ماحول کو بہتر کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت داخل ہو اور شیطان وہاں سے بھاگے۔ تب ہی کہیں جا کر حفاظت ہو گی۔
۱)  حضرت کعب الاحبار ؓ فرماتے ہیں۔ کہ چند کلمات اگر میں نہ کہتا رہتا تو یہود مجھ کو گدھا بنا دیتے۔ کسی نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں؟ انہوںنے یہ بتلائے:
    اَعُوْذُ لِوَجْہِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شِیْیٌٔ اِعْظَمُ مِنْہُ وَ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لاَ یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّ لاَ فَاجِرٌ وَّ بِاَسْمَآئِ اللہِ الْحُسْنٰی مَا عَلِمْتُ مِنْھُمَا وَ مَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ذرائً وَ بَرَائً۔    
    اگرکوئی شخص اس دُعا کو روزانہ صبح و شام پڑھا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ سحر و جادو کے اثرات سے محفوظ رہے۔ اگر سحر ہو چکا ہو تو اثرات ختم ہو جائیں گے۔
۲) اللّٰھم صل علی محمد سید المصدقین
       اگر اس درود کو مکمل طور پر مشک و زعفران سے لکھے اور فریم کروا کر اپنی
دکان یا گھر کی چوکھٹ کے اوپر لگائے تو اس کی برکت سے گھر یا دکان میں کوئی بھی بیماری ، جادو ٹونہ داخل نہیں ہوسکے گا۔
۳)  عالم ربانی حضرت شاہ ولی اللہ نور اللہ مرقدہ فرمایا کرتے تھے کہ قرآن حکیم کی تیتیس(۳۳)آیات ایسی ہیں کہ اگر ان کو روزانہ پڑھا جائے تو جادو سے حفاظت ہوتی ہے۔اور اگر جادو کے زیر اثر ہو تو بفضل خداوندی جادو سے نجات مل جاتی ہے۔وہ تیتیس(۳۳)آیات یہ ہیں:
    الم۔ذٰلک الکتاب........ھم المفلحون(بقرة:1--5)
    اللّٰہ لا الٰہ........خٰلدون(بقرة:255--257)
    للّٰہ ما فی السمٰوٰت........الکٰفرین(بقرة:284--286)
    ان ربکم اللّٰہ الذی........رب العلمین(اعراف:54)
    وقل الحمد للّٰہ........تکبیرا(بنی اسرآئیل:111)
    والصّٰفّٰت صفّا........طین لازب(صّٰفّٰت:1--11)
    یامعشر الجن........تنتصران(رحمٰن:33--35)
    لو انزلنا ھذا........العزیز الحکیم(حشر:21--24)
    قل اوحی الی........شططا(جن:1--4)
۴)   ابو جعفر نحاس نے حدیث نقل کی ہے کہ یہ سب آیتیں اگر کوئی شخص دن میں پڑھے تو تمام دن اور اگر رات میں پڑھے تو تمام رات شیطان سرکش اور جادوگر ضرررساں اور حاکم ظالم اور تمام چوروں اور غنڈوں سے محفوظ رہے گا۔ آیتیں یہ ہیں:
     آیت الکرسی(بقرة:255)
    ان ربکم اللّٰہ.......من المحسنین(اعراف:54--56)
    والصٰٓفٰت صفا........ثاقب(صٰٓفٰت:1--10)
    سنفرغ........فلا تنتصران(رحمٰن:31--35)
۴)  یہ نقش برائے تحفظ جملہ آفات و بلیات و عمل سفلی وغیرہ سے تحفظ کا ہے۔ جو کوئی شرف قمر میں چاندی کی تختی پر اس نقش مکرم کو کندہ کراکر اپنے پاس رکھے گا وہ تمام آفات مندرجہ بالا سے محفوظ رہے گا۔

۵)  سات سچے موتی لیں۔ہر ایک موتی پر سات مرتبہ سارئہ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اس میں پانی بھر دیں۔یہ پانی مریض کو صبح وشام سات دن تک پلائیں۔آٹھوے دن موتیوں میں سے ایک موتی کی انگوٹھی بنوا کر مریض کو پہنا دیں اور چھ موتی چھ الگ الگ کنووں میں ڈال دیں۔کنواں مسجد کا ہو تو بہتر ہے۔انشاءاللہ جادو کے اثرات زائل ہوجائیں گے۔اور آئندہ جبتک یہ انگوٹھی انگلی میں رہے گی۔جادو نہیں ہوسکے گا۔
۶)  جو شخص معوذتین کو سوتے وقت پڑھے گا، اس پر ہرگز جادو وسحر کا اثر نہ ہوگا۔
۷)  یا بنی ادم........تعلمون(اعراف:31--33)
    جو شخص اس کو انگور سبز کے عرق اور زعفران سے لکھ کر اولے کے پانی سے دھو کرکھانے میں ملا کر کھائے تو زہر سے مامون رہے اور سحر اور نظر بد سے بھی۔
۸)  اس نقش کو لکھ کر پاس رکھیں۔کوئی سحر جادو اثر نہ کرے۔بلکہ رزق میں بھی کشائش ہو گی۔یہ نقش سورئہ طٰہٰ کا ہے۔

تھیلی والا عمل

     سورئہ جن کا یہ ایک خاص عمل ہے، جس سے سخت جادو اور جنات کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اصل بات سورئہ جن کی طاقت ہے۔ لہٰذہ وہ عاملین جو کہ سورئہ جن کے بڑے عامل ہیں، و ہی اس سے کامل استفادہ کر سکتے ہیں۔
    طریقہ استعمال یہ ہے کہ تین لال رنگ کے کپڑے کی پوٹلیاں بنائیں۔ ہر ایک پوٹلی میں پانچ رنگ کی دالیں چھٹانک چھٹانک، تھوڑا سا سندور، کپڑوں پر لگانے والے ستارے دس روپے کے،100گرام موچی کیل، مریض کے چند بال اور مریض کے دونوں پاؤں کی چٹکی بھر مٹی ڈالیں۔ یہ عمل سوموار والے دن کیا جائے۔ اور سورئہ جن 41مرتبہ بوقت تہجدپڑھ کر  تمام چیزیں پوٹلی میں رکھ کردم کی جائے۔ یہ ایک پوٹلی شبِ منگل کومریض اپنے سرہانے رکھ کر سوئے گا۔ پھر منگل کی صبح جب مریض اٹھے تو اس کے اوپر سے سات مرتبہ وار کر زوال سے پہلے پہلے چلتے پانی میں بہا دیں۔ اسی طرح یہ عمل دوسری منگل اور تیسری منگل کو کریں۔
    جب 41مرتبہ سورئہ جن پڑھ کر دم کریں تو ساتھ ہی پانی اور تیل پر بھی دم کیا جائے۔ پانی مریض سات یوم استعمال کرے گا۔ اور تیل کی رات کو مالش کرکے صبح نہائے گا۔
    عمل سے قبل سوا کلو بغیر ہڈی کے گوشت پر سات بار سورئہ جن پڑھ کر مریض کے اوپر سے وار کر کسی ویرانے میں رکھوا دیں۔جو گوشت رکھ کر آئے وہ پیچھے مڑکر نہ دیکھے۔اسی طرح تیسری منگل کو عمل کے بعد بھی گوشت رکھوایا جائے۔ یعنی عمل شروع کرنے سے پہلے اور عمل ختم ہونے کے بعد۔
    انشاء اللہ جنات اور جادو سے مریض کو نجات مل جائے گی۔ جو بھی جن یا جادوگر ہونگے،وہ مریض کا پیچھا چھوڑ دینگے۔ جواثرات باقی بچیں، ان کے لئے مریض کو علاج دیتے رہیں۔
(یہ عمل اجازت کے ساتھ مشروط ہے۔ بغیر اجازت نہ کیا جائے۔ع)

واپسی سحر کے اعمال

    واپسی سحر کا مطلب یہ ہے کہ جادو گر نے جو عمل کیا ہے، وہ اس کو یا کروانے والے کو واپس کر دیا جائے۔ یہاں ایک اہم نکتہ سمجھنا ضروری ہے اور عاملین کے ساتھ ساتھ مریض بھی اس میں بڑی غلطی کرتے ہیں۔ عموماً مریض یہ کہتے ہیں کہ جادو کو واپس کریں تاکہ کرنے والے کو بھی پتہ چلے۔ جب واپسی سحر کا عمل کیا جاتا ہے اور مریض پر سے اثر ختم ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ مخالف کو تو کچھ نہیں ہوا۔ یا ہمارا تو بہت نقصان ہوا لیکن اس کا نہ ہونے کے برابر ہوا۔ اس لئے واپسی سحر کا فلسفہ سمجھنے کی بہت ضرورت ہے۔اس کے لئے ایک مثال دیتا ہوں۔ عامل نے دس اینٹیں(جادو) آپ کے گھر پھنکوائیں۔ اب آپ نے علاج کروایا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ نے وہ اینٹیں ضائع کر دیں۔ فرض کریں کہ علاج سے چھ ضائع ہو گئیں۔ اب اگر واپسی سحر کا عمل کرینگے تو باقی بچی ہوئی چار اینٹیں ہی واپس جادوگر یا کروانے والے پر جائیں گی۔ دس نہیں جائیں گی۔ خوب سمجھ لیں۔
    واپسی سحر کا حقیقی پتہ اس وقت چلتا ہے جب سحر کا اثر بھی مریض پر بہت ہو اور علاج کرنے کی بجائے واپسی سحر شروع کر دی جائے۔ پھر سحر بھی قوت سے واپس جاتا ہے۔رہا یہ معاملہ کہ واپسی سے مخالف کو نقصان ہو گا یا نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ درج بالا مثال کو سامنے رکھتے ہوئے جب واپسی شروع کی تو چار اینٹیں کروانے والے کی طرف پھینکیں۔ اب اس کو لگنا یا نہ لگنا اللہ تعالیٰ کی مرضی پر منحصر ہے۔چاہے تودشمن کو کوئی بھی نہ لگیں۔ اور اللہ تعالیٰ چاہیں تو چاروں قوت سے لگیں۔ آپ نے ٹانگوں کا نشانہ لیا اور عین وقت پر دشمن بیٹھ گیا اور اینٹیں سر پر لگیں جس کی وجہ سے اس کا بہت نقصان ہو گیا۔ جب کہ اس نے آپ کی ٹانگوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ لیکن چونکہ آپ کی سر پر چوٹ دینے کی نیت نہیں تھی، نیت یہ تھی کہ جتنا مجھے نقصان ہوا ہے، اتنا اس کو ہو، اس لئے شرعاً آپ کی کوئی پکڑ نہیں ہوگی۔
    نیز یہ بات الگ ہے کہ آپ جس عامل سے واپسی کروا رہے ہیں، کیا اس میں اتنی طاقت ہے کہ وہ چار اینٹیں اٹھا کر قوت سے واپس کر سکے۔ یا پھر وہ ضائع کر سکتا ہے، واپسی نہیں کر سکتا۔ یہ بعد کا معاملہ ہے۔
    ایک نصیحت ہے کہ کبھی بھی واپسی اس عامل سے نہ کروائیں جس کو واپسی کرنی نہیں آتی یا اس میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ صحیح واپسی کر سکے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ اینٹیں اٹھا کر پھینکے تو تھوڑی دور جا کر ہی گر جائیں۔ یا پھر ایک پہنچے اور باقی نہ پہنچیں۔ لیکن چونکہ واپسی کا عمل کیا گیا ہے تو دوسری طرف سے اب کی بار سخت عمل آئے گا۔ اور مخالف عامل الگ ذاتی بنا پر مزید وار کرے گا۔  اس لئے لڑائی اس وقت کی جائے، جب لڑنے والے ہوں اور سامان اور تدبیر پوری ہو۔ صرف جا کر مخالف کو ایک دو فائر مار کر واپس بھاگ آنے کا انجام کیا ہو سکتاہے، یہ قارئین آپ پر چھوڑتا ہوں۔
    اب واپسی کے چند عملیات درج کئے جاتے ہیں۔

عمل نمبر 1   :مرغ والا عمل
    سفید مرغ کو باوضو ذبح کرکے اسکے تازہ خون سے ایک کا غذ پر ’’جادو برسر جادوگر‘‘ لکھ کر جہاں مریض سویا ہو ،وہاں اس کاغذ کو چھت پراس طرح لٹکا دیں کہ کاغذ مریض کے سینہ کے مقابل رہے۔یہ عمل شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کا ہے۔ 

عمل نمبر 2   :پلانے والا عمل
    یہ عمل استاذ محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کا ہے۔
    اگر کسی پر حاسد دشمن نے سحر یا جادو کر دیا ہو۔ یا کسی نے جادو یا کالے علم کی موٹھ چلائی ہو جس کی وجہ سے مسحور بیمارہو۔ یا جادو کے دیگر بد اثرات مسحور پر ہوں، سب کے لیے یہ عمل خوب کام کرتا ہے۔ مسحور پر سے جادو کے بُرے اثرات ختم ہو جاتے ہیں اور سحر، جادو یا ٹونہ لوٹ کر جادو کرنے والےپر چلا جاتا ہے، منتر یہ ہے:
    ”لوبن دھار۔ بن دھار باندھوں۔ لوہا اَگن سار۔ تاب تجاری کیا کرایا بھیجا بھیجایا باندھوں۔ دَم دَم زندہ شاہ مدار“     اس کا طریقہ یہ ہے کہ مسحور پر صبح و شام سات سات مرتبہ منتر پڑھ کر دم کیا جائے اور پانی پر دم کر کے پلایا بھی جائے۔ کم از کم سات یوم تک اور زیادہ سے زیادہ اکیس یوم تک ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ متاثرہ مریض صحت یاب ہو جائے گا اور جادو کرنے والے پر تمام اثرات واپس چلے جائیں گے۔ مگر ضروری ہے کہ کسی بھی چاند یا سورج گرہن میں ایک سو آٹھ مرتبہ پڑھ لیںتاکہ عمل کی قوت قابو میں آ جائے۔

جادو سے متاثرہ جگہوںکے علاج کے لئے چند اعمال

۱)… منزل کام دم کیا ہوا پانی گھر کی تمام پاک  دیواروں اور کونوں میں چھڑک دیں ۔ چالیس دن پابندی سے عمل کریں۔مجرب وآزمودہ ہے ۔
۲)… لوبان کوڑیا پیس لیں۔ اس پر ایک سو گیارہ (۱۱۱) مرتبہ سورۃ الفلق (پ۳۰) پڑھ کر دم کریں۔ اول و آخر گیارہ بار درود ابراھیمی۔ پھر رات کو سارے گھر میں بلاناغہ اکتالیس (۴۱) دن تک دھونی دیں۔
۳)…اگر کسی کے گھر جادو وغیرہ کیا گیا ہوتو اس نقش کو سفید کا غذ پر کالی سیاہی سے لکھیں ۔ نقش کو بند کر کے اپنے پاس حفاظت سے محفوظ رکھیں۔ زوال کے وقت گھر کے دروازے میں کھڑے ہو کر ایک پیر دروازے کے اندر رکھیں اور ایک پیر باہر رکھیںاور اس نقش کو کھول دیں ۔ اس طرح سات روز تک بلاناغہ عمل کریں۔ جادو کا اثر دور ہوگا۔
۴)…اگر گھر میں جادو دفن ہو توسورة التکویر یعنی کورت (پ 30) کسی سفید کاغذ پر تحریر کریں اور ایسا ایک ایک تعویز گھر کے چاروں کونوں میں دفن کریں۔ انشاءاللہ جادو کا اثر باطل ہو گا۔ کیسا ہی جادو کیا گیا ہو فوراًباطل ہو جاتا ہے۔
۵)… مکان میں جادو، سحر یا جنات ہوں تو درج ذیل چاروں نام مکان کے چاروں کونوں میں لکھ دیں۔ ہر چیز کا اثر ختم ہو جائے گا۔
الٰہی بحرمت ابراھیم اللہ            الٰہی بحرمت ابراھیم ادھم
الٰہی بحرمت ابراھیم خواص        الٰہی بحرمت ابراھیم مخفی
۶)… کوری ہانڈی میں کنویں یانل کے تازہ پانی لیں اور اس میں اس نقش کو لکھ کر گھول کر مکان کے کونوں میں چھڑکیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آسیب ، جن، بھوت، جادو سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ نقش یہ ہے:
۷)…واتبعوا ما تتلوا........کانوا یعلمون(بقرہ:۱۰۲)
     کورے تانبہ کے طشت میں اس آیت کو لکھ کر اس کو کندر کی دھونی دے کر پانی سے دھو کرپلایا جائے اور گھر میں چھڑک دیا جائے تو جادو کا اثر جاتا رہے اور اس گھر میں کسی کو جادو کا اثر نہ ہو۔
۸)… اگر کسی گھر یا دوکان میں خون کے چھینٹے پڑتے ہوں یا ایسا صرف ایک ہی مرتبہ ہوا ہو تو چلتے ہوئے دریا یا نہر کا پانی لا کر اس نقش کو کالی سیاہی سے لکھے اور مٹی کے گھڑے میں ڈالے اور اس کے چھینٹے کونوں میں لگائے۔ بفضل خدا آئیندہ کے لئے کبھی خون کے چھینٹے نہیں پڑیں گے اور پہلے کے جوبد اثرات ہونگے ان کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ نقش یہ ہے:


جادو کے متاثرہ جگہ کی تشخیص کے اعمال

    جگہ کی تشخیص کرنے کے معاملے میں بیشمار عاملین کو دیکھا کہ کوئی اہمیت نہیں دیتے۔کئی تو مریض کی بھی تشخیص پر صحیح توجہ نہیں دیتے۔ جگہ کی تشخیص کس حد تک ضروری ہے، اس کے لئے ایک مثال دیتا ہوں۔ ایک مریض ہے۔ اس کو پینے نہانے کے تعویز دئے جاتے ہیں۔ اس پر گندگی لگی ہوئی ہے۔ نہانے سے وہ گندگی دھلتی ہے۔ لیکن رات کو پھر اسی گندگی میں وہ سو جاتا ہے۔ یا لوگ رات کو آ کر اس پر گندگی ڈال دیتے ہیں۔ وہ صبح اٹھ کر پھر نہاتا ہے۔ اور اسی طرح معاملہ چلتا رہتا ہے۔
    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ گھر میں کسی جگہ جنات یا جادو پناہ لے لیتا ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ کوئی کونا ہی ہو۔ نہ اس جگہ کی تشخیص ہوتی ہے، ان ہی علاج ۔ جس کی وجہ سے جب تک علاج چلتا ہے، وہ مریض کو کچھ نہیں کہتے۔ پھر علاج ختم ہوتے ہی دوبارہ اثر ڈالنا شروع کر دیتے ہیں۔ یا گھر سے چلے بھی جاتے ہیں مگر ان کے لئے راستے کھلے ہوتے ہیں۔ جب چاہے مرضی سے آ جاتے ہیں۔
    میرا تجربہ ہے کہ مریض سے زیادہ مریض کے کمرے، باتھ روم اور گھر کو اہمیت دی جائے تو فائدہ بہت زیادہ اور دیرپا ہوتا ہے۔ اور دوبارہ اثر بھی جلدی نہیں ہوتا۔ اس لئے گھر یا جگہ کی تشخیص ضرور سیکھنی اور کرنی چاہئے تاکہ پتہ لگے کہ گھر میں کس جگہ عمل کرنے کی ضرورت ہے اور کس جگہ نہیں ہے۔ بس اندازے سے عمل نہ کیا جائے۔ اب چند اعمال تحریر کئے جاتے ہیں:
 
جگہ ناپ کر تشخیص کرنا
 الم ۔ المص ۔ المر
    تین بار لکڑی پر دم کرکے گھر کا صحن یا کمرہ ناپ لیں۔
    ٭… اگر کم ہوجائے تو سحر ہے۔
    ٭… اگر زیادہ ہو جائے تو سایہ ہے۔

کپڑے کے ذریعے تشخیص کرنا
    جس کمرے یا جگہ کی تشخیص کرنا ہو تو ایک سفید کاٹن کا کپڑا (دو انچ چوڑا اور ایک فٹ لمبا) لے کر کمرے یا جگہ کے جتنے بھی کونے ہوں، رات سونے سے پہلے ان پر وہ کپڑا ملیں اور کمرے کے درمیان میں رکھ دیں۔ کپڑا ساری رات اسی جگہ یا کمرے میں رہے گا۔
    صبح دوبارہ کونوں میں مل کر چیک کریں۔کپڑے کی تشخیص کا کوئی بھی عمل پڑھ کر دم کرلیں۔
    اگر مکمل مکان کی تشخیص کرنا ہو تو جتنے کمرے ہوں، اتنے کپڑے لے کر ان سب کپڑوں پر کمروں کا نام لکھ دیں تاکہ بعد میں پہچاننے میںآسانی ہو کہ کس کمرے کا کپڑا ہے۔ غسل خانہ وغیرہ میں کپڑا کسی اونچی پاک جگہ رکھ دیں۔ مگر ساری رات اسی باتھ روم میں رہے۔
    یہ تشخیص بہت زیادہ ضروری ہے۔ عموماً مریض کے گھر میں مخالف جنات نے کوئی نہ کوئی راستہ بنایا ہوتا ہے۔ سو فیصد تو نہیں کہتا مگر اسی سے نوے فیصد اگر مکمل گھر کی تشخیص کرکے علاج کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔

Monday, October 17, 2011

جادو کی خاص قسموں کا علاج {سید علی حسین شاہ صاحب مد ظلہ

ناجائز شہوت بڑھنا
    بذریعہ جادو یا بد اعمال کے ذریعے اس قسم کا عمل تیار کیا جاتا ہے جس سے مرد وعورت کا دل ہر وقت صحبت کر نے کو کرتا رہتا ہے ۔ یعنی شہوت اتنی بڑھ جاتی ہے جو قابو میں نہیں رہ سکتی۔ اس کے لئے کسی اپنے یا غیر کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ صرف شہوت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہوئے مرد وعورت ایسے افراد سے بھی صحبت کرنا چاہتے ہیں یا کر بیٹھتے ہیں جو ان کے معیار کے نہیں ہوتے یا ان کے اپنے ہی کوئی عزیز یا رشتہ دار ہوتے ہیں ۔ اس لئے اس نقش کو کورے ٹھیکر ے پر کو ئلے کو باریک کر کے اس سے لکھا جائے اور اس کو دریا کے پانی میں ڈال کر اس سے غسل کیا جائے اوراسی نقش کو دومرتبہ زعفران سے لکھ کر چمڑے میں بند کر وا کر ایک کو گلے میں باندھا جائے اور دوسرے کو کسی میٹھی شے میں گھول کر پیا جائے۔ ناجائز شہوت کا خاتمہ ہوگا ۔ اس بات کا مکمل خیال رکھا جائے کہ اس عمل کو کسی ایسی جگہ کیا جائے جو نہایت ہی پاک وصاف ہو اور غسل کرتے وقت نقش کے پانی کی ذرا بھی بے ادبی نہ ہو اور بچا ہوا پانی اگر پودوں میں ڈال دیا جائے تو بہت بہتر ہوگا ۔ اس عمل کو کسی بے ادبی کے بغیر کیا جائے ۔

جسم میں چیونٹیاں یا سوئیاں
    اکثر افراد پر اس قسم کا جادو کیا جاتا ہے جس سے ان کے جسم میں سوئیاں اور چیونٹیاں سی چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ جس میں گرمائش پیدا ہوتی ہے ۔ اس کا زیادہ غلبہ پائوں پر رہتا ہے۔ پائوں جلتے ہیں اورکسی بھی دو اسے آرام نہیں آتا ۔جسم بوجھل بوجھل رہتا ہے ۔کسی کی اچھی بات بھی بری معلوم ہوتی ہے ۔ چڑ چڑ ا پن مزاج میں ایسا پیدا ہوتا ہے کہ والدین جیسے عظیم رشتے کی بھی پہچان بھول جاتی ہے اور مریض اس جادو جیسے بدعمل کے زیرِ اثر ہوتے ہوئے اُن سے بھی زبان درازی اور بدتمیزی کرتا ہے ۔ اس کے توڑ اور جسم میں سکون اورراحت پیدا کرنے کیلئے اس نقش کو بروز بدھ ایک رنگ کالے دیسی مرغ کے خون سے بنایا جائے۔ اللہ کے فضل سے جسم میں سکون پیدا ہوگا۔ اور جس بھی نوعیت کا کالا جادو کیا ہوگا، اس کا خاتمہ یقینی ہوگا۔ اسی نقش کو اس صورت میں بھی مریض کے گلے میں پہنایا جائے، جب کہ جسم میں کوئی اور دوسری چیز ہم کلامی کرتی ہو اور گھر والوںکو پریشان کرتی ہو۔ جس کے پاس یہ نقش ہوتا ہے اس پر جادو کسی بھی صورت اپنا اثر نہیں دکھاسکتا اور کوئی بھی غیر انسانی مخلوق جسم کے اندر خلول نہیں کر سکتی ۔اسی نقش کو ایک بڑا سا بنا کر گھر کی چوکھٹ کے اوپر لگایا جائے ۔
    (قرآن کو خون سے لکھنا جائز نہیں۔ اس کی بجائے کالےدیسی مرغ کو ذبح کریں اور لال روشنائی سے اسی وقت تعویز لکھیں۔ع)



دولہا دلہن اور ہم بستری سے انکار ؟
    ایک قسم کا ایسا جادو ہے جس سے نو بیا ہتا جوڑا ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں ۔جس سے ناراضگی یا نفرت ہونے کی کوئی بھی واضح نشانی معلوم نہیں ہوتی۔ ایسا جادو وہی مفاد پرست افراد کرواتے ہیں جن کو ان کی نفرت سے کوئی فائدہ حاصل ہوتا ہو مثلاً لڑکے پر ایسی لڑکی اس قسم کا جادو کرواسکتی ہے جس سے اس لڑکے کی شادی نہ ہو اور لڑکی پر ایسا لڑکا جو اس سے شادی کرنے کا خواہش مند ہو اوراس کی شادی اس سے نہ ہو۔ ایسے مفادپرست افراد خود کامیاب نہیں ہوتے مگر ان کو بھی سکھ وچین سے نہیں رہنے دیتے۔
    ایسی حالت میں اس جوڑے کو اس نقش کو میٹھے پانی میں گھول کر پلایا جائے یا کسی بھی میٹھی کھانے وپینے والی شے میں پلایا جائے۔ وہ آپس میں سلوک واتفاق قائم کریں گے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کوئی مرد عورت ایک دوسرے کو نہیں چاہتے اور کسی اور جگہ شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن ان کو کسی بھی مجبوری کی حالت میں ایسا کرنا پڑ جاتا ہے اور یہ شادی کر لیتے ہیں چونکہ دونوں میں سے ایک یا دونوں ہی ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے اس لئے بھی ان کا آپس میں سلوک واتفاق قائم نہیں ہوتا ۔اس کے لئے بھی اسی عمل کو کیا جائے۔ اللہ کے فضل سے اگر جادو کے ذریعے ایسا کیا ہوگا یا قدرتی طو ر سے بھی ان کا ملاپ نہیں ہوگا تب بھی یہ نقش اپنا اثر اس مقصد میں ضرور دکھائیگا، انشاء اللہ ۔بعض اوقات عورت کے جسم کے اندر کسی غیر انسانی مخلوق کو حاضر کر دیا جاتا ہے ،جس سے وہ اپنے مرد سے نفرت کرنے لگتی ہے اور جب کبھی مرد کا دل ہمبستری کر نے کو کرے تو وہ ہر گز نہیں مانتی اور وہی چیز اس عور ت کے جسم کے اندر گھس کر اسے اسی بات پر اکساتی ہے جو وہ اپنی زبان سے اپنے مرد کو کہتی ہے ۔تعویز یہ ہے:



جسم میں رسولیاں
    بذریعہ جادو اس نوعیت کا بھی جادو کیا جاتا ہے جس سے جسم کے اندر ناسوچے سمجھے منصوبے کے تحت اچانک پتہ چلتا ہے کہ رسولیاں بن گئی ہیں۔ جب کہ ان کی نا تو کوئی تکلیف ہوتی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بد پرہیز کی ہوتی ہے جس سے رسولیاں بن جائیں لیکن پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ بذریعہ جادو اس قسم اور اس سے زیادہ خطرناک ومہلک امراض میں کسی کو بھی مبتلا کیا جاسکتا ہے، جس سے انسان سوچتا ہی رہ جاتا ہے کہ میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا۔ ایسے امراض زیادہ عورتوں پر اپنا غلبہ پکڑتے ہیں ۔ اس نقش کو بوقت صبح سورج طلوع کے دو عدد کالی سیاہی سے سفید کاغذ پر لکھا جائے۔ ایک کو پانی میں گھول کر صبح نہار منہ اور سارا دن پیا جائے اور دوسرے نقش کو اس جگہ باندھا جائے جہاں رسولیاں بنی ہوں۔ اس عمل کو پہلے سات دنوں تک کر لیا جائے۔ پھر ڈاکٹری علاج کروایا جائے ۔ اس عمل سے اگر جادو ہوگا تو باطل ہوگا اور اگر ڈاکٹر ی علاج ہو گا تو شفائے کاملہ ہوگی۔


جسم میں دردیں
    جادو کی اس قسم کے ذریعے جسم میں ہر وقت عجیب سادرد مسلسل ہوتا ہی رہتا ہے۔ اکثر جسم کے جوڑدکھتے ہیں۔ جبکہ ایسا محنت طلب کوئی بھی کام نہیں کیا جاتا جس سے جسم کے جوڑے میں درد ہو ۔ایسا بد عمل ایک پتلے پر کیا جاتا ہے جس سے وہ فرد بداثرات اپنے جسم میں محسوس کرتا ہے ۔ ہڈیاں درد کرتی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے ڈنڈوں کے ساتھ پٹائی کی ہو۔ اس قسم کے جادو وبدعمل کو باطل کر نے کے لئے اس نقش کوپیلے رنگ کے کاغذ یا کپڑے پر کالی سیاہی سے لکھ کر اپنے گلے میں باندھے اور روزانہ چینی کی نئی پلیٹ پرزعفران سے اکیس دنوں تک لکھ کر گلاب کے عرق سے دھو کر پئے اس مرض کا جڑ سے خاتمہ ہوگا۔

جادو کی چند خاص قسمیں اور ان کا علاج

چہرہ بگڑ گیا ہو
علاج:     اگر جادو سحریا آسیبی اثرات کی وجہ سے چہر بگڑ گیا ہو تو اس آیت کو اکیس (۲۱)مرتبہ پانی پر دم کرکے صبح وشام  چہرے پر ملیں ۔ یا وہ کریم جو آپ چہرے پر لگاتی ہیں، اس پر اس آیت کو پڑھ کر دم کردیں ۔ اور صبح وشام یہ کریم چہرے پر لگائیں ۔
    اور یہی آیت( ۲۱) مرتبہ پانی پر دم کرکے صبح وشام یہ پانی پئیں۔ اس عمل کو لگاتار( ۲۱)روز تک کریں ۔ انشاء اللہ چہرہ خوبصور ت ہوجائے گا۔ اور عجیب طرح کی کشش پیدا ہوگی۔ آیت شریف یہ ہے :   
وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ (شعرآئ:۱۳۰)

سحر الخمول
کمزوری، سستی اور کاہلی پیدا کرنے کا جادو
    اس جادو سے جوڑوں کا درد ، کمزوری اورسستی و کاہلی پیدا کی جاتی ہے ۔
علاج:    سحر الخمول کے مریض کو یہ نقش دیں کہ وہ عرقِ گلاب کی بڑی بوتل میں اِسے ڈال دے اور روزانہ صبح و شام اس سے دو، دو گھونٹ عرق پی لیا کرے۔ چالیس یوم تک مسلسل ایسا ہی کرے، نقش یہ ہے:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
طَرَقَ سَمْعَکَ النَّصِیْحَۃَ
طَرَقَ سَمْعَکَ النَّصِیْحَۃَ
طَرَقَ سَمْعَکَ النَّصِیْحَۃَ
    اور یہ نقش کسی مومی کاغذ پر زعفرانی روشنائی سے تحریر کر کے مسحور کو دیں کہ وہ کسی کھلے منہ والے برتن میں نقش کو رکھ کر اس میں ایک پائو شہد ڈال دے اور اس سے صبح و شام ایک ایک چمچ شہد کھا لیا کرے۔ایک ہفتہ بعد اس شہد میں ایسا ہی ایک اور نقش ڈال دیا جائے۔ اسی طرح ہر ہفتہ ایک نیا نقش ڈال دیا جائے اور چھ(۶) ہفتے مسلسل استعمال میں لایا جائے۔ اگر شہد کم ہو جائے تو حسبِ ضرورت اور شامل کر لیا جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تمام سحری اثرات ختم ہو جائیں گے، نقش یہ ہے:
 یَا حَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیْیٍٔ یَا حَیُّ بَعْدَ کُلِّ شَیْیٍٔ
    مسحور کے لئے ضروری ہے کہ وہ چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للّٰہِ لا تعداد ورد کرتارہے۔ خاص طور پر رات کو سوتے وقت اور صبح بیدارہو تے ہی اور نمازِ فجر کے بعد ایک تسبیح یہ کلمہ پڑھے:  لآَ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ۔
    (یہ عمل استاذ محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کا ہے۔ع)
 
سحر الھواتف
غیبی آوازوں کے ذریعہ پریشان کرنے کا جادو
    اس جادو کے ذریعہ غیبی طور پر جادو کے عمل سے مسحور کی طرف ارواح  بھیجی جاتی ہیں جو عامل کے مقصد کے مطابق مطلوبہ شخص پر اثرات پیدا کرتی ہیں۔ جادو کرنے والے ھواتف سے ہر طرح کے مقاصد پورے کرواتے ہیں۔
علاج:    سحر الھواتف کے مسحور کے لئے ضروری ہے کہ وہ روزانہ رات کو سوتے وقت یہ دُعا پڑھا کرے:
  بِسْمِ اللہِ وَضَعْتُ جَنْبِیْ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَاَخْسِیْٔ
شَیْطَانِیْ وَ فُکَّ رِھَانِیْ وَاجْعَلْنِیْ فِیْ النَّدیٰ الأعْلٰی
    اس کے بعد سورہ فلق اورسورہ والناس پڑھے اور اسے اپنا معمول بنا لے۔(یہ عمل استاذ محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کا ہے۔ع)
    (جادو کی ان اقسام کے علاوہ بھی بہت سی اقسام ہیں۔ افسوس کہ اس موضوع پر ماہر عاملین کی بہت زیادہ کمی ہے۔ کاش ایسے عامل بکثرت ہوں جو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی طرح جادو کی مختلف اقسام کے علاج کے ماہر ہوں۔اور سب سے بڑھ کر سمجھ بھی رکھتے ہوں۔ع)

جادو کی خاص قسموں کا علاج --------قوت مردمی کی بندش کا علاج

    بستہ مرد سے مراد یہ ہے کہ جادو کے ذریعے مرد کی قوت مردمی باندھ دی گئی ہو۔ اور وہ بیوی سے صحبت پر  قادر نہ ہو۔
۱)  اگر کسی عورت نے مرد کو جادو یا سفلی عمل کے ذریعہ نا قابل بنا دیا ہو اور لاعلاج ہو چکا ہو تو نقش ذیل کو مشک وزعفران سے لکھ کر پلانے سے انشاء اللہ تعالیٰ تین روز میں اصلی حالت میں آجائے گا ۔   
    اس کا طریقہ یہ ہے کہ بعد نماز عشاء غسل کرے اور احرام باندھے ۔ احرام کا کپڑا مریض لائے گا ، جس کا ایک ٹکڑا سو اگز (1-1/4)لمبا اور دوسرا ٹکڑا پانچ گز ۵ گز لمبا سفید یا زرد رنگ کا ہوگا۔
    پاک مصلے پر بیٹھ کر سورۂ ابراہیم (پ۱۳)کو لا تعداد (بغیر شمار)پڑھے اور متعدد بار پڑھنے کے بعد ایک نقش تیار کرے۔ روزانہ ایک نقش شب میں لکھے اور صبح کو پلائے۔ نقش تیار کر نے سے پہلے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایصال ثواب کے لئے سوا کلو مٹھائی روزانہ بچوں میں تقسیم کر دے ۔ مدرسہ کے قرآن پڑھنے والے بچے ہوں تو بہتر ہے ۔
    سورۂ ابراہیم (پ ۳ ۱ )کا نقش یہ ہے ۔

۲)  جو شخص کسی جادو سفلی یا ویسے ہی نامرد ہو چکا ہو اس کو مندرجہ ذیل نقش مشک وزعفران سے لکھ کر سات روز ، روزانہ ایک نقش پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ قوت مردمی بحال ہوگی۔ یہ نقش سورۂ یٰس شریف کا ہے ۔ نقش لکھنے سے قبل سات رنگ کی مٹھائی سو اکلو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
ایصال ثواب کی نیت سے بچوں میں تقسیم کر دے ۔ نقش یہ ہے ۔

۳) مشک و زعفران سے باوضو درج ذیل تعویز لکھ کر ایک نقش بازو پر باندھے اور تین نقش تین روز کے حساب سے نہار منہ پانی میں گھول کر پلائے جائیں۔ نقش یہ ہے:

۴)   ذیل کے نقش کو قمر در جدی کے اوقات میں (سیسہ) کی دھات پر کسی لوہے کے قلم سے کندہ کریں اور مرد بستہ اس لوح کو اپنی کمر پر باندھے تو سحر جادو کا اثر زائل ہو جائے گا۔ نقش یہ ہے:

۵)   اگر پاکباز عورت کو کسی نے حسد و بغض کی وجہ سے بذریعہ جادو بستہ کر دیا ہو تو ان حروف کو کسی کاغذپر تحریر کر کے دھو کر عورت عضو پوشیدہ کو دھوئے اور ایسا ہفتہ عشرہ تک کرے۔ اثر باطل ہو گا۔ حروف یہ ہیں:
ف ج ش ث ظ ز ف ج ا ش ج ش ت

Sunday, October 16, 2011

جادو کی خاص قسموں کا علاج -----بیمار کرنے والے جادو(سحر المرض) کا علاج

۱)  سلام قولا من رب رحیم۔ اگر سات مسجدوں کے پانی پر دو سو مرتبہ دم کر کے اس شخص کو دیا جائے جس پر کسی نے سحر کر رکھا ہو اور اس پانی کو مریض سات روز تک لگا تار پئے ،اس طرح ۷ ہفتوں تک ۷ بوتلیں سحر زدہ کو پلائی جائیں تو سحر سے نجات مل جاتی ہے ،سحر زدہ کے گلے میں مندرجہ ذیل تعویذ کالے کپڑے میں پیک کر کے گلے میں ڈالیں۔ نقش یہ ہے:
۲)  اگر کسی پر سحر جادو کر دیا گیا ہو جس کی وجہ سے وہ مختلف امراض اور پریشانیوںمیں مبتلا ہو تو کسی چینی کی صاف پلیٹ یا شیشے کی پلیٹ پر یہ آیت مبارکہ زرد رنگ یا زعفران سے تحریر کریں۔ خشک ہونے پر قدرے شہد خالص ڈال دیں تاکہ تمام حروف دھل جائیں اور یہ شہد مسحور کو صبح و شام چٹادیں۔ اگر مرض کی شدت ہو تو چند دن استعمال کریں ورنہ صرف ایک بار ہی کافی ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ سحر جادو کا تمام اثر زائل ہو جائے گا۔ آیت مبارکہ یہ ہے۔
    ومن یخرج من بیتہ مہاجرا الی اللّٰہ ورسولہ ثم یدرکہ الموت فقد وقع اجرہ علی اللّٰہ ط وکان اللّٰہ غفورا رحیما (النساءآیت ۱۰۰)
۳)  سحر المرض کے مریض کے لئے مندرجہ نقش تحریر کریں اور مریض مسُحور کے گلے میں ڈال دیں اور ایسے ہی ایک نقش زعفران و گلاب کی روشنائی سے تحریر کر کے مریض کو پینے کے لئے دیں۔ایک تعویز عرقِ گلاب میں ڈال دیں اور روزانہ صبح وشام اس سے دو دو گھونٹ عرق پی لیا کرے ایک ہفتے بعد
نیا تعویز عرق میں ڈال دے اس طرح ہر ہفتے نیا تعویز ڈالے اور چھ ہفتے تک مسلسل استعمال کرے انشا ء اللہ تعالیٰ شفاء ہو گی ،نقش مبارک یہ ہے:
(یہ عمل استاذ محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کا ہے۔ع)
۴)  یہ نقش سحر المرض کے لئے حسبِ سابق استعمال کریں ان شاء اللہ تعالیٰ سحر سے نجات ملے اور ہر مرض سے شفاء ملے گی۔
(یہ عمل استاذ محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کا ہے۔ع)
    (سحر المرض کا علاج کرتے وقت اس بات کا خاص دھیان رکھیں کہ جو بیماریاں بن چکی ہیںیا جو بیماریاں حقیقی بیماریاں ہیں، جادو کی وجہ سے نہیں، ان کا طبی علاج مریض کو ضرور جاری رکھوائیں۔ع)

جادو کی خاص قسموں کا علاج-------- جدائی والے جادو(سحر التفریق) کا علاج

    اس قسم میں دو فریقین کے درمیان جدائی کروائی جاتی ہے۔ عموماً یہ عمل شوہر اور بیوی کے درمیان جدائی کے لئے کیا جاتا ہے۔
۱)  یہ عمل اپنی مثال آپ ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ کسی کھانے پینے والی چیز پر دم کیا جائے۔ یا کسی عطر پر دم کر کے لباس کو معطر کریں۔ یا تحریر کر کے فریقین میں سے کوئی ایک اپنے پاس رکھے۔یا تحریر کر کے  شربت میں گھول کرپلایا جائے۔ عمل کو بہتر(۷۲) مرتبہ پڑھا جائے۔ لکھنے کی صورت میں صرف ایک مرتبہ لکھیں۔ پڑھتے اور لکھتے وقت لوبان اور جاوی کا بخورروشن کریں، عمل یہ ہے:


۲)  ایک سفید کاغذ پر زعفران و عرق گلاب سے یہ نقش تحریر کریں اور اِس کے نیچے یہ آیت بھی تحریر کریں۔

    آیت مبارکہ سات مرتبہ تحریر کریں اور پھر میاں بیوی کو روزانہ پلایا جائے۔ سات  روز تک مسلسل پلائیں۔ ان شاء اللہ سحر التفریق کا اثر ختم ہوجائے گا۔
۳)  سحر التفریق کے متاثرہ افراد کے لیے ضروری ہے کہ و ہ مسلسل چالیس روز تک روزانہ نمازِ فجر کے بعد یہ کلمہ کم از کم ایک تسبیح پڑھا کریں۔ ان شاء اللہ سحر کا اثر ختم ہو جائے گا۔
    لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوْ عَلٰی کُلِّ شَیْ  ٍٔ قَدِیْرٌ
    اور نمازِ مغرب کے بعد ایک تسبیح چالیس روز تک یہ پڑھیں۔
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
    اور سونے سے قبل روزانہ ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔

جادو کی خاص قسموں کا علاج -----نکاح کی بندش کا علاج

بخت کشائی کے لئے چند چٹکلے
    بخت کشائی کے یہ چٹکلے اور بندش توڑنے کے اعمال استاد محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کے ہیں۔
۱)… جس لڑکی کا نکاح یا شادی نہ ہوتی ہو یا بخت باندھا گیا ہو تو ذیل کے اسماء طلسمات کو زعفران سے سفید کاغذ پر کسی سعد وقت میں لکھ کر کسی مٹی کے کوزے میں ڈال کر پانی سے بھر دیں۔ تین ہفتہ تک لڑکی اس کوزے سے پانی پیتی رہے۔ خدا نے چاہا تو بخت کشادہ ہو گا۔ اور جلد شادی یا نکاح ہو گا۔
    اسمائے طلسمات یہ ہیں:   سو لمالج ملححی هملوخیم
۲)… اس طلسم کو کسی نئے کپڑے پر دھاگہ سے کڑھائی کر کے اپنے پاس رکھے۔ مقصد برائے طلسم یہ ہے۔
ہمطیطلا ہٰنا سلمسلا بطیسلہ ہہو
برحہ مہسہ کہلہۂ بلع عجائیب
۳)… اگر کسی دوشیزہ کا بخت بستہ ہو تو ذیل کی عبارت کو کسی سعد وقت میں سیف کاغذ پر زعفران سے تحریر کر کے کسی کنویں میں یا دریا میں ڈال دیں۔ روزانہ ایسے گیارہ تعویز تیار کر کے آٹے میں گولیاں بنا کر ڈالیں۔ صرف گیارہ روز تک ایسا کریں۔ خدا نے چاہا تو بخت کشادہ ہو گا اور شادی یا نکاح ک پیغامات آئیں گے اور کسی صالح مرد سے ضرور شادی ہو گی۔ وہ عبارت یہ ہے۔
    بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔ من یحی العظام وہی رمیم رب العرش العظیم۔ من کان لکم افتح بخت  (نام لڑکی معہ والدہ تحریر کریں)  و آور با زوجًا صالحا ابدًا
 ۴)…ہمہ قسم کی بندش نکاح ختم کرنے کے لئے سورئہ فتح لکھ کر غسل کرنے اور پینے کے لئے دیں۔
 ۵)…اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے نفرت کرتی ہویا کسی نوجوان دوشیزہ کا نکاح نہ ہو رہا ہو اور شادی میں رکاوٹ ہو، سب کے لئے یہ عمل قوی الاثر ہے۔ سفید کاغذ پر تحریر کر کے اسے کندر کا بخور دیں اور لڑ کی اسے اپنے دائیںبازو پر باندھے۔  ان شاء اللہ تعالیٰ مقصد پورا ہو گا، عمل یہ ہے:
 ۶)… بدھ کے دن نمازِ ظہر کے بعد مندرجہ ذیل عزیمت کسی کاغذ پر تحریر کر یں تاکہ لڑکی اِسے اپنے پاس رکھے ۔ بہت جلد مقصد پورا ہو گا۔


جادو کی خاص قسموں کا علاج---- کاروباری بندش کا علاج

۱)  کاروبار جو نہ چلتا ہو یا چلتے چلتے رک گیا ہو، نقصان ہو رہا ہو تو روزانہ بعد نماز فجر 20مرتبہ سورۃ الکافرون اور 20مرتبہ سورہ النصر 40دن پڑھیں۔ انشاء اللہ کاروبار میں ترقی ووسعت آئے گی۔ غیب سے رزق مہیا ہوگا۔ صرف ایک دعا برکت رزق کی مانگیں ۔
  ۲)  اگر کسی کی دوکان ، دفتر یا کاروبار بستہ کردیا گیا ہو یا کسی وجہ سے کاروبار نہ چلتا ہو، لاکھ کوشش اور محنت سے بھی کاروبار میں ترقی نہیں ہوتی توذیل کے عمل کو استعمال میں لائیں ۔ خداوند تعالیٰ کے حکم سے غیبی اسباب پیدا ہوں گے اور کاروبار میںخوب ترقی ہوگی ۔ پھر لطف کی بات یہ ہے کہ جب تک نقش دوکان یا دفتر میں آویزاں رہیں گے ،کسی کے سحر جادو اور نظر بد کا اثر نہیں ہوگا۔
    ترکیب عمل کچھ اس طرح ہے کہ سفید کاغذ کے چو بیس الگ الگ ٹکڑوں پر ذیل کا نقش تحریر کر یں ۔ نقش لکھنے کا کوئی مخصوص وقت نہیں۔ عروج ماہ میں کسی بھی مبارک دن کی سعد ساعت میں تحریر کریں ۔ اب سوا کلو گندم کا آٹا گوندھ کر اس کے اکیس برابر وزن کے پیڑے بنائیں ۔ اور ہر پیڑے میں ایک ایک نقش بند کر کے کسی نہر یا دریا میں ڈال دیں ۔ اور واپس اپنی دوکان ، دفتر ، کاروبار ، جگہ پر آکر وہاں لوبان کا نجور روشن کریں ۔ باقی جو تین نقش ہیں۔ ان میں سے ایک کو دوکان ، دفتر کے اندر بالکل سامنے اونچی جگہ پر جہاں آنے والے کی نظرپڑے، آویزاں کریں ۔باقی دو کو دائیں اور بائیں طرف کی دیواروں پر بلند جگہ آویزاں کریں۔ اب کچھ دیر بیٹھ کر وہی شعر پڑھیں ،پس عمل مکمل ہوا۔ اسی شعر کو بلا تعداد چلتے پھرتے اور کاروبار ی جگہ پر بیٹھے پڑھا کریں ۔ اس عمل سے وہ تمام لوگ جن کاواسطہ اکثر عوام الناس سے رہتا ہے۔ مثلاًڈاکٹرز ، حکما ر ، وکلا تاجران اور دوکاندار حضرات یکساں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ پڑھنے والا شعر یہ ہے ۔
یا ہست خضر یا مست خضر جو چلے خضر کی آن
ہند ، سندھ کوٹ نگر تھیں لے آئیو میری دکان
    اورنقش یہ ہے
۷۸۶
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لا الہ الا انت سبحنک انی
 کنت من الظالمین
اا ک اا۱ ۰۰۰ ۹ ط ء ل ۹ و
۳)  سفید کا غذ پر عام روشنائی سے ایک بار سورئہ فا تحہ، ایک بار سور ئہ الم نشرح، ایک بار آخری دونوں قل شریف اور آخر میں یہ تحریر کریں ۔
    بسم اللہ الکبیر اعوذ باللّٰہ العظیم من شر کل شیطان وھامۃ وعین لا مۃ ومن شر کل غرق النھار وشر النار ولا حول ولا قوۃ الا باللّٰہ وصلی اللہ تعالٰی علٰی خیر خلقہ محمد و الہ و اصحابہ اجمعین ۔
    طریقہ استعمال : اس کاغذ کو پانی میں بھگو دیں ۔ جب سیاہی اترجائے تو اس پانی کو صبح وشام کاروبار کی جگہ ، دفتر ، دوکان وغیرہ میں چھڑکا ئو کریں ۔ جب پانی خشک ہو جائے تب اوپر سے گزر سکتے ہیں ۔ دیواروں پربھی چھڑک دیں۔ انشاء اللہ بند ش ختم ہوگی ۔ اورکاروبار خوب چلے گا ۔
۴)  دوکان کی بندش کھولنے کیلئے ۔ یہ سب نام ایک سطر میں لکھ کر کاروبار کی جگہ پر روزانہ تین بار جلائیں اور لوبان کا نجورروشن کریں ۔ چھ سات روز کافی ہیں ۔
   ابلیس نمرود شدادلعین فرعون ابوجہل ہاروت وماروت ہامان
    (کاروبار کی بندش کا علاج کرتے وقت یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کئی بار بندش تو ختم ہو جاتی ہے، مگر رزق یا کاروبار ویسے نہیں چلتا جیسے پہلے چلتا تھا۔ اس کی وجہ ایک عرصہ سے گاہک کا رجوع نہ ہونا ہوتا ہے جو کسی اور دکان کے گاہک بن گئے ہوتے ہیں۔ اس لئے بندش ختم ہونے کے بعد ترقی رزق کا عمل بھی دیں۔ع)

سحر و جادو کے علاج کے بڑےا عمال : ھانڈی والے ا عمال (ابو نافع)

۱)  ایک مٹی کی کوری ہانڈی لے کر اس میں سوا پاؤ ثابت کالی ماش ڈال کر ہفتہ یا منگل کو صرف سات بارخاص کلام پڑھ کر دم کریں۔ ایسا تین بار کریں۔ پھر ڈھکنا بند کرکے آٹے سے ہر طرف سے منہ بند کردیں۔ ذرا بھی سوراخ نہ رہے۔ اب مریض کو چارپائی پر لٹا دیں۔ اور ہانڈی کو مریض کے اوپر سے سات چکر دیں ۔ ہانڈی کا مریض کے جسم سے لگنا ضروری ہے۔ اگر عورت ہو تو اس پر سفید چادر ڈال دیں۔ پھر ہانڈی واریں۔ ہر چکر پر ایک بار خاص کلام پڑھ کرہانڈی پر دم کریں۔ سات چکروں کے بعد ہانڈی کو چولہے پر فوراً رکھ دیںاور نیچے تیز آگ جلا ئیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چوبیس گھنٹہ کے اندر اندر ہانڈی سے بدبو نکلے گی اور بہت غلیظ مواد نکلے گا۔ پس جب بدبودار غلیظ مواد نکلنا بند ہو جائے تب ہانڈی کو کسی نہر یا دریا میں پھینک دیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے تمام تراثرات دور ہو جائیں گے۔ اور مریض کا جسم ہر قسم کے سحر وجادو اور آسیبی وجناتی اثرات سے پاک ہوجائے گا۔
    یہ عمل ایسے لوگوں کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے جو ایک عرصہ سے لا علاج امراض میں مبتلا  ہوں۔ ادویات اپنا اثر چھوڑ چکی ہوں ۔ ڈاکٹروحکماء علاج سے عاجز آچکے ہوں ۔اور کسی علاج سے صحت یاب نہ ہوپاتے ہوں۔ ان کے لئے ایک بے نظیر اور سریع الاثر علاج ہے۔ یہ عمل ہفتہ یا منگل کے روز ہی کرنا ہے۔ (خاص کلام جاننے کے لئے رابطہ کریں۔ع)
۲)  مٹی کی کوری ہنڈیاآب نا رسیدہ کے درمیان عین دو پہر کو ڈھائی مٹھی سیاہ ماش مریض اپنے ہاتھ سے ڈالے اور ان پر ذیل کی عزیمت سنہرے کاغذ پر لکھ کر رکھ دے۔ ڈھکنے کو ماش کے آٹے سے بند کر دے اور ہنڈیا مریض کے سر سے پائوں تک تین مرتبہ لائیں۔ پھر ایک شخص کسی الگ جگہ جہاں آدمیوں کی آمدو رفت کم ہو، لے جا کر پتھر کا چولہا بنا کر ڈھائی کلو لکڑی نیچے جلائے تاکہ اس میں جوش آ جائے۔ جب منہ سے عرق نکلنا بند ہو تو اس ہنڈیا
کو وہیں گاڑ کر وہ شخص باہر سے نہا کر گھر واپس آئے۔ مریض مسحور کو فوری آرام آنا شروع ہو جائے گا،عزیمت یہ ہے:
الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الرقيب الرقيب  الرقيب  الرقيب  الرقيب الرقيب  الرقيب الرقيب الرقيب اعوذ باللّٰه الواحد الصادق من شر كل طارق بحق اياك نعبد و ايَّاك نستعين الہٰی بحرمت ایں تعویذ فلاں بن فلاں را صحت دہی۔يا اللّٰه يا اللّٰه يا اللّٰه يَا ربُ يَا ربُ يَا ربُ يَا غفُور يَا غفُور يَا غفُور
نوٹ    ہانڈی والے عملیات ’’بڑے علاج‘‘ میں آتے ہیں۔ جس طرح ڈاکٹری میں آپریشن بڑا علاج ہوتا ہے، اسی طرح عملیات میں بھی بڑے علاج ہوتے ہیں۔ اور ایسے تمام عملیات بغیر ھدیہ نہیں کرنے چاہئیں۔ ورنہ رجعت کا خطرہ رہے گا۔ اس بات کا تجربہ کئی عاملین کو ہو چکا ہے۔ کئی عاملین یہ غلطی بھی کرتے ہیں کہ جلد ہی ھانڈی کا عمل مریض پر کر دیتے ہیں۔ پھر جب علاج مکمل نہیں ہوتا تو مریض کسی اور جگہ چلا جاتا ہے۔ مگر مریض کے ساتھ ایک ظلم ہو جاتا ہے کہ مریض کے مخالفین کو ھانڈی میں جلایا گیا۔ اب ان کے متعلقین ہاتھ دھو کر مریض کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور مریض کو بہت نقصان دیتے ہیں۔ اس لئے عاملین کو چاہئے کے اگر ھانڈی کا عمل کرنا ہو تو سب سے پہلے مریض کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ ایسا نہ ہو کہ مریض علاج کا فائدہ نہ ہونے پر کہیں اور تو چلا جائے مگر اس کے دشمن جلائے جانے کی وجہ سے اس کو شدید نقصان دیتے رہیں۔(اجازت کے لئے رابطہ کریں۔ع)

جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے مجرب اعمال

    جادو کا علاج کرتے وقت کئی قسموں کے مریضوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ ایک تو وہ جن پر عام جادو ہوتا ہے۔ اور دوسری جن پر خاص مقصد کے لئے عمل ہوتا ہے۔ پھر جادو بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ان سب قسموں میں سب سے خطرناک قسم جناتی جادو کی ہوتی ہے۔ یعنی مریض پر جنات عمل کرتے ہیں۔ اس قسم کا علاج عموماً وہی عامل کر سکتے ہیں، جو کہ روحانی لحاظ سے بہت مضبوط ہوتے ہیں اور ان کے پاس بڑے روحانی ہتھیار بھی ہوتے ہیں۔ عام عامل اگر ایسے کیس میں ہاتھ ڈالے تو جنات بہت جلد اس کا عمل ختم کرکے اس کو سخت مری ض بنا دیتے ہیں۔
    اب یہ کیسے پتہ لگے گا کہ کون سا کیس سخت ہے اور کون سا نہیں۔ اس کا جواب عام عاملین کے لئے یہ ہے کہ وہ استخارہ کر لیا کریں۔ جلدی کے استخارے بھی ہوتے ہیں۔ باقی ماہر عامل جانتا ہے کہ اس نے کیسے پتہ کرنا ہے کہ کون سا کیس کیسا ہے۔
    درج ذیل میں جادو کی عام قسم کا علاج دیا جارہا ہے، جس سے عوام و خواص … دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس مضمون کے بعد جادو کی خاص قسموں کا علاج بھی دیا جائے گا۔
قرآني عمليات
۱)…سوا پاؤ کچی گھانی کے سرسوں کا تیل کسی تانبے کے برتن میں ڈال کر چودہ (۱۴) دفعہ آیت قطب پڑھ کر تیل پر اس طرح دم کرے کہ ہر بار پڑھے اور زور کے ساتھ تیل پر پھونکے۔ پھر دم کیا ہوا تیل آسیب زدہ یا جادو کئے ہوئے کے سارے بدن پر اس طرح ملے کہ بال برابر بھی خالی نہ چھوٹے۔ اس بات کی بھی احتیاط رہے کہ پڑھے ہوئے تیل کی ایک بوند تک زمین پرنہ گرنے پائے۔ اور نہ اس میں کسی اور کا ہاتھ پڑنے پائے۔ اور بدن پر جو پہلے روز مالش کرے، وہی روز مرہ کرتا رہے۔ نیز جو وقت اول
دن مقرر کرے، اس سے منٹ بھر کا فرق نہ کرے۔ اللہ نے چاہا تو بھوت پریت جادو سب رفع ہو جائے گا۔آیت قطب یہ ہے:
ثم انزل علیکم من …… بذات الصدور (ال عمران:۱۵۴)
۲)…اگر معوذ تین کا نقش آسیب زدہ کے گلے میں یا بازو میں باندھے تو انشا ء اللہ تعالیٰ شفا ہوگی وہ نقش یہ ہے۔

۳)…    پانی پریہ قرآنی دم کریں: 
    درود ابراھیمی ، آیت الکرسی، چاروں قل،درود ابراھیمی … یہ سب پڑھ کر ایک بار ہوا۔ اس طرح اکیس (۲۱) مرتبہ پانی پر دم کرکے صبح و شام پلائیں۔ اور گیارہ (۱۱) روز اس علاج کو جاری رکھیں۔دم صرف ایک بار کرنا ہے۔ گیارہ دن کا ایک کورس ہوگا۔ اس طرح کے تین کورس کروائیں۔ ان شاء اللہ شفا ہوگی۔
۴)… گیارہ (۱۱)مرتبہ سورۃ المزمل (پ۲۹) پانی پر دم کرکے صبح نہار منہ چالیس (۴۰) دن پلائیں۔ اول و آخر گیارہ بار درودشریف۔ اگر دور کا مریض ہو توایک ہی بار دم کرکے دے دیںاور اگر قریب کا ہو تو بہتر ہے کہ ہر دس دن بعد دم کر یں ۔ا ول و آخر درود ابراھیمی گیارہ بار پڑھیں۔ نہار منہ کے علاوہ دن میں کم از کم تین سے پانچ بار ضرور پلاناہے اوررات کو سوتے وقت بستر پر بھی چھڑکوانا ہے۔
۵)… مندرجہ ذیل آیات مبارکہ سات کاغذ کے ٹکڑوں پرمع بسم اللہ زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے مسحور کو دی جائیںتاکہ وہ روزانہ ایک تعویز پانی میں گھول کر نہار منہ پی لیا کرے۔انشااللہ تعالیٰ سحر کے بد اثرات کلی طور پرختم ہو جا ئیں گے۔ رات کو پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ مریض پئے۔ پھر دن بھر مریض پیتا رہے۔ کھانے میں تھوڑا پانی ملا کردیں۔ چائے، دودھ وغیرہ میں پانی ملا کردیں۔دن میں کم از کم تین سے پانچ بار ضرور پلانا ہے۔ نیز رات کو سوتے وقت مریض اپنے بستر پر بھی چھڑکے۔ آیات یہ ہیں:
    قال موسی ………کرہ المجرمون(یونس: ۸۱-۸۲)
    فوقع الحق و بطل………و ھٰرون(اعراف: ۱۱۸-۱۲۲)
    انما صنعوا کید………حیث اتی(طہ :۶۹)
۶)… زیادہ مقدار میں کھانے کا آئیوڈین ملا نمک لے کر اس پر مندرجہ ذیل آیات ایک ہزار ایک (۱۰۰۱) مرتبہ پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں۔ جب مریض آئے تو حسبِ ضرورت نمک اس کو دیں۔ اور مریض چالیس (۴۰) یوم تک متواتر کھانے پینے کی چیزوں میں روزانہ معمولی سا دم شدہ نمک ملا کر کھائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جادو سے نجات ملے گی۔ آیات یہ ہیں:
و اذ قتلتم نفسا …… لعلکم تعقلون (البقرۃ:۷۲)
    دورانِ علاج مریض حتی الامکان بازار کاکھانا نہ کھائے۔ فروٹ وغیرہ کھا سکتا ہے مگر کوئی ایسا کھانا نہیں جس میں نمک ڈلتا ہو۔ اسی طرح کسی رشتہ دار یا دوست احباب کے ہاں بھی نمک والا کھانا نہیں کھانا۔ یہ ایک خاص رمز ہے۔ جو لوگ کم اثر ہونے کی شکایت کرتے ہیں، وہ نمک کا مکمل پرہیز کروائیں۔
۷)… مسحور کے سر سے لیکر پاؤں کے انگوٹھے تک نیلے سوتی دھاگے کے گیارہ تار ناپ کر ان گیارہ تاروں کی چار تہیں کر لیں۔ اب دھاگے کے سرے پر ایک ڈھیلی گرہ لگائیں اور ایک بار سورۃ الفلق (پ۳۰) پوری معہ تسمیہ پڑھ کر گرہ پر پھونک دیں اور فوراً کس یں۔ اسی طرح گیارہ گرہ لگائیں۔ پھر دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں۔ دھاگہ جلنے پر اس میں سے بدبو آئے گی۔ جب تک بدبو آتی رہے یہ عمل کرتے رہیں۔ روزانہ ایک بار کرنا ہے۔آہستہ آہستہ بدبو روزانہ کم ہوگی۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ سحر ختم ہو رہا ہے۔
۸)… یہ عمل بعد از مغرب کم از کم سات یا گیارہ دن کیا جائے۔
(i)الٰہی جو کچھ کسی نے ہم پر کر رکھا ہے وہ باہر گلی میں گر جائے یہ کہہ کر سورۃ کوثر گیارہ بار پڑھیں۔
(ii)الٰہی جو کچھ باہر گلی میں گرا ہے وہ جل جائے یہ کہہ کر سورۃ فلق گیارہ بار پڑھیں۔
(iii)الٰہی جو کچھ باہر گر کر جلا ہے اس کی راکھ کسی دریا میں چلی جائے یہ کہہ کر سورۃ الناس گیارہ بار پڑھیں۔
    نماز پنجگانہ کی پابندی شرط اول ہے۔جتنے دن یہ عمل کیا جائے اتنے ہی دن عمل نمبر ۲ پڑھا جائے۔ عمل نمبر ۲ یہ ہے:
    سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 35 قْلنَا یَاآدَمْ اسکْن… اول و آخر درود شریف تین تین بار صبح و شام پڑھیں۔
۹)…     اول :         درود شریف ۱۱ مرتبہ
        دوم :         ہمراہ بسم اللہ سورۃ السباء
        سوم :         ہمراہ بسم اللہ سورہ الفاطر
        چہار م :         ہمراہ بسم اللہ یٰسین     (بس ’’یس‘‘ پڑھنا ہے )
        پنجم :         گیارہ مرتبہ درود شریف
        ششم :         الٰہی بحق یٰسین وآل یٰسین میری حاجت پوری فرما
        ہفتم :         اسم الٰہی القدوس کا ورد    (کھلا ورد کریں )
    اس عمل کے لیے وقت کی قید نہیں۔ دن رات میں روزانہ ایک مرتبہ ۱۱ دن تک کریں۔ اگر کچھ کسر باقی رہے تو 21دن تک کریں ۔
    (قرآنی یا نورانی اعمال کے وقت یہ دھیان ضرور رکھا جائے کہ جس کو علاج دیا جا رہا ہے، اس کا ماحول کیسا ہے۔ ایسا تو نہیں کہ ہر وقت گانے بجانے اور غلط کاموں میں گھرا ہوا ہے۔ پھر علاج کا زیادہ فائدہ نہ ہوگا۔ع)

{اسماء الحسنیٰ کے عملیات}
۱)…’’یَا مُمِیْتُ‘‘ جس شخص کو جادو کا خوف ہو، سات مرتبہ اس نام کو پڑھ کر اپنے آپ کو دم کیا کرے۔ جادو کسی قسم کا بھی ہو، انشاء اللہ تعالیٰ اس کے پاس آکر مر جائے گا۔ ہر نماز کے بعد یہ عمل کرنا ہے۔اول و آخر ایک ایک بار درود شریف پڑھیں۔
۲)… تین نقوش تحریر کر یں۔ ایک نقش پانی میں گھول کر مسحور کو غسل کرا دیں۔ دوسرا عرقِ گلاب کی بوتل میں ڈال دیں تاکہ مریض صبح و شام اس سے عرق پیتارہے۔ تیسرا گلے میں ڈالے ۔ غسل کے لئے ضروری ہے کہ مریض ایسی جگہ غسل کرے کہ غسل کا پانی ناپاک جگہ نہ جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سحر و جادو کے تمام اثرات ختم ہو جائیں گے۔ نقش یہ ہے:

{نقش کے ذریعے علاج}
۱)… مندرجہ ذیل نقش با وضو عرق گلاب و زعفران سے بیالیس (۴۲) عدد لکھیں۔ ایک کو موم جامہ کرکے کالے کپڑے یا چمڑے میں سلوا کر کالی ڈوری میں باندھ کر گلے میں ڈالیں۔ یا مرد کے دائیں بازو پر اور عورت ہے تو بائیں بازو پر بندھوائیں۔ اکتالیس (۴۱) تعویزوں کو روزانہ ایک تعویز باوضو پانی میں گھول کر مریض کو پلائے۔ یہ عمل اکتالیس(۴۱) دن جاری رکھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض سے سحر، جادو، آسیب ، جن، بھوت وغیرہ دور
ہو جائیں گے۔اور مریض صحت مند ہوجائے گا ۔ وہ نقش معظم یہ ہے:

۲)… اس نقش کو مریض اپنے جسم پر صبح و شام ملتا رہے۔ صبح شام کو ملنے کے بعد جلا دیا جائے۔ اس کے جلنے سے جادو اور سایہ جل جائے گا۔ انشاء اللہ
    اس کا ایک خاص طریقہ یہ بھی ہے کہ نقش کو جلانے کے بعد اس کی راکھ کو تیل میں ڈالتے جائیں۔ اور رات کو سونے سے قبل اس تیل کی مالش کریں۔ خصوصاً اس حصے میں جہاں تکلیف زیادہ ہے۔ 

{شیاطین کے ناموں کے عملیات}
     اس تعویز کو مریض اپنے پورے جسم پر پھیر کر آگ لگا دے۔ صبح و شام کا ایک تعویز جلا یا کرے۔ ان شاء اللہ سات یوم یا گیارہ یوم میں اثرات زائل ہو جائیں گے۔ نقش یہ ہے:

{علوی عملیات}
    علوی عملیات سے یہاں مراد یہ ہے کہ ایسے غیر قرآنی اعمال ہیں، جو کہ شرعاً جائز ہوں۔ علوی عملیات میں جنات تعاون کرتے ہیں۔وہ جنات مسلمان بھی ہوسکتے ہیں، غیر مسلم بھی۔ سنی بھی ہو سکتے ہیں اور شیعہ بھی۔ مختصر یہ کہ جس طرح انسانوں میں مختلف مذاہب اور مسالک ہیں، اسی طرح جنات میں بھی ہوتے ہیں۔نیز اس عقیدے کی بھی اصلاح کرلیں کہ غیر مسلم جن سے کام لینا حرام نہیں جیسے انسان کا غیر مسلم آدمی سے مدد لینا حرام نہیں۔
۱)…جادو علوی ہو یا سفلی، اس عزیمت کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دیں اور کنویں کے پانی پراکیس ( 21) مرتبہ اس عزیمت کو پڑھ کر دم کر دیں۔ پھر اسی پانی کواکیس ( 21) روز تک مریض کو صبح و شام پلاتے رہیں اور اس عزیمت کواکیس ( 21) مرتبہ سرسوں کے تیل پر دم کر کے رات کو مریض کے پورے بدن کی مالش کرتے رہیں ۔انشاء اﷲ مریض کو شفاء ہو گی۔ عزیمت یہ ہے:
    ’’موسیٰ و ہارون کی لاٹھی، ٹوٹکا کرنے والے کی ٹوٹے پائی، ساحر پڑے موت کی کھائی، کعبہ کی نظر ،بیکار ہوا جادو کا اثر، بِسْمِ اﷲِ اَللہُ اَکْبَرْ، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم‘‘
۲)…بارش کا پانی، آبِ زم زم ، دریا کا پانی، چار مساجد کا پانی، کسی والی کی درگاہ کا پانی۔
    ان سب پانیوںکو ملا کر رکھیں۔ پھر ان پر مندرجہ ذیل عمل اکتالیس مرتبہ پڑھیں اور دم کریں۔ اس طرح تین مرتبہ کریں۔ اور اکتالیس روپے کی چیز دریا میں عامل کے نام کی پھینک دیں۔ جتنی بار عمل کریں، اتنی مرتبہ چیز پھینکیں۔ انشاء اللہ ہر جادو، ٹونہ، آسیب چیخیں مارتا بھاگ جائے گا۔ عمل یہ ہے:
 اللہ ربی کل نور            میں اکیلا منزل دور  
چادہ طبقی تیرا نور        میری بیڑی تیرا پُور
نام نبی دے بنّے لا دے
۳)…مریض مسحور کو کچی زمین پر کھڑا کر کے کسی درخت کی سبز شاخ لے کر
عمل سات مرتبہ پڑھ کر مسحور کے سَر سے پائوں کی طرف شاخ سے جھاڑ کر کے پائوں پر شاخ کو ماریں۔ تین مرتبہ ایسا کریں۔ پھر شاخ اور مریض کے پائوں کی مٹی جلتی آگ میں ڈال دیں۔ کم از کم تین روز اور زیادہ سے زیادہ سات یوم کے عمل سے برسوں کا پُرانا مسحور اللہ تعالیٰ کے حکم شفایاب ہو جائے گا۔ یہی عمل مریض کو پانی پر دم کر کے دیں تاکہ وہ روزانہ پیتا رہے۔ اگر خود مریض بھی روزانہ اس عمل کو تین تین مرتبہ صبح و شام پڑھے تو بہت بہتر ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو فوری طور پر اپنا اثر دکھاتا ہے ،عمل یہ ہے:
    آیت الکرسی دِل قرآن۔ آپ چیلے تو رحمن ۔ ہلکے ہلکے سات آسمان۔ ساتوں کے لئے ایک دربان۔ پائوں رکھے جبرئیل علیہ السلام۔ دھڑ رکھے رحمن۔ کمر رکھے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلِہ وسلم۔ہاتھ رکھے علی علیہ السلام۔ سَر رکھے سُبحان۔ وجود موجود بارگاہِ رسول ۔ چلہ کرے ۔ چھلاوے کرے۔بھیرا کرے۔ بھیرا پھڑے۔ بھیرا پھڑائے۔جادو ٹونہ ۔ کالا جادو ۔ طلسم سحر آسیب۔ جِنّ خبیث دیو پری نظر بد ۔ اثر بد تعویذ دھاگہ ٹونہ ٹوٹکہ سب کا سب رد ہو جائے۔ جُو،جو کرے ۔   سو ، سو مرے۔ اُسی کا اُسی کو الٹ پلٹ پڑے۔ سب ملے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلِہ و سلم ملے۔ بحقِ لا اِلٰہ َ الا اللہ محمد رسول اللہ بحق علیٌ ولی اللہ وصی الرسول اللہ بحق سلیمان بن دائود علیہ السلام۔

{تنتر…ٹوٹکے}
    تنتر سے مراد ٹوٹکے ہوتے ہیں۔ یعنی اشیاء سے علاج کرنا۔ اس میں کوئی پڑھنا یا لکھنا وغیرہ نہیں ہوتا۔
…جس گھرمیں اکثر سحر جادو کا اثر رہتا ہو اُن کے لیئے ضروری ہے کہ وہ اپنے گھر میں قمریاں۔فاختہ اور کبوتر سفید پالنا شروع کر دیں۔کاملین کا بیان ہے کہ وہ گھر سحر جادو کے اثرات سے محفوظ رہے گا۔کیونکہ یہ پرندے ہر وقت اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کر تے ہیں اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب جادو کے حملے شدید ہوتے ہیں تو ان پرندوں پر اثر ہوتاہے اور اہلِ خانہ محفوظ رہتے ہیں۔عاملین وکاملین کے نزدیک مسحور کو ہُدہُد کے گوشت کی دھونی دینے سے بھی سحر کا اثر ختم ہو تاہے۔