Tuesday, October 18, 2011

سخت جادو اور جنات کو جلانے والا ’’کڑاہی‘‘کاخاص عمل ---مولاناابو نافع

    یہ کڑاہی والا عمل اس وقت کیا جائے، جب دوسرے اعمال سے علاج کرلیا جائے اور معاملہ کسی طرح نہ سنبھلے۔ کیونکہ اس عمل سے کثیر تعداد جنات بھی جل جاتی ہے۔ قبیلے کے قبیلے جل جاتے ہیں۔ عامل کی اپنی طاقتیں بھی جل جاتی ہیں۔ اس لئے ایسے بڑے اعمال کرنے میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان اعمال کی رجعت بھی سخت ہوتی ہے۔ بغیر اجازت کرنی کی ہرگز اجازت نہیں۔ جو صاحب کرینگے، خود ذمہ دار ہونگے۔
تیل کی تیاری  :    سرسوں کا تیل بیس لٹر لے لیں۔اس پر درج ذیل کلام اس کی مخصوص تعداد کے ساتھ گیارہ یوم دم کریں۔ کڑاہی کا تیل تیار ہے۔
    ۱)  سورئہ مزمل بامؤکل ………گیارہ مرتبہ
    ۲)  سورئہ فیل بامؤکل ………اکتالیس مرتبہ
    ۳)  آیت قطب بامؤکل………اکتالیس مرتبہ
    ۴)  چہل کاف بامؤکل………اکتالیس مرتبہ
    ۵)  افحسبتم تاالراحمین………اکتالیس مرتبہ
خاص بتیوں کی تیاری  :      خاص بتی بڑی ہونے کی وجہ سے نہیں دی۔ جس کو لینی ہو ، ادارے سے لے سکتا ہے۔ سات بتیاں مریض اپنے جسم سے اچھی طرح ملے۔ پھر ایک ایک بتی کو روئی کا پیڈ بنا کر پہلے روئی کی تہہ نیچے لگائیں۔ پھر اوپر بتی رکھیں۔ پھر اوپر تہہ لگائیں۔ اس طرح سات بتیاں بنائیں۔ یہ بتیاں کڑاہی میں علیحدہ علیحدہ رکھی جائیں گی۔کڑاہی بڑی والی لینی ہے ۔
    کڑاہی میں بتیاں رکھنے کے بعد تیل ڈالیں۔ اور اس تیل پر سورئہ ھود ایک بار مکمل پڑھ کر دم کریں۔پھر اس کڑاہی کو جلائیں۔ وقتاً فوقتاً روئی کے گولے کو پٹرول میں بھگو کر اس کڑاہی میں ڈالتے جائیں۔یہ عمل مریض کے گھر کھلی جگہ کریں۔ یعنی صحن یا ّآسمان ہو۔ اس میں آگ تیز ہوتی ہے۔ گھر کے اندر کرنے سے آگ لگنے کا خطرہ ہے۔
    عمل سے قبل پانچوں اعمال کے جنات سے رابطہ کرکے اپنے ساتھ کر لیں۔تصور کریں کہ مریض کے اندر سے تمام مرض، اثراتِ بد، جنات ، جادو، نظرِ بد، شیاطین
وغیرہ نکل نکل کر کڑاہی میں جل رہے ہیں۔مریض کو بھی یہی تصور کرنے کا کہیں اور اپنے جنات کو بھی کہیں کہ درج بالا تمام اثرات مریض کے اندر سے نکال کر کڑاہی میں جلا دیں۔کڑاہی جلتے وقت مسلسل کوئی ساتھی سورئہ قریش پڑھتا رہے۔
مریض کی نظر کھولنا
    مریض کی نظر کھولنے کے لئے درج ذیل عمل کڑاہی جلتے وقت مریض کی آنکھوں پر دم کریں تاکہ اس کی نظر کھل جائے اور مریض اس عمل کی حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ اگر مکمل عمل کے بعد بھی نظر نہیں کھلی تو گھبرائیں نہیں، عمل کا فائدہ ہوگا۔ عمل یہ ہے
    و لقد علمت الجنۃ …… لمحضرون  (صافات:158)
    فکشفنا عنک غطائک … حدید  (ق:22)
    درج بالا آیات سات سات بار پڑھ کر مریض کی آنکھوں پر دم کریں۔ ہر آیت کے تین دم ہونگے۔ کسی بھی وقت نظر کھل گئی تو مزید دم نہ کریں۔ اگر اس سے بھی نہ کھلے تو بدوح کا خاص تعویز مریض اپنے دائیں داڑھ میں دبائے۔ آپ ا ٰمنت باللہ کا عمل پڑھ کر حکم لگائیں کہ مریض کی نظر اس عمل کے لئے کھولو۔ اگر نہ کھلے تو بائیں داڑھ میں دبوائیںاور پھر عمل پڑھ کر حکم لگائیں۔پھر بھی نہ کھلے تو  چونتیس کے تین نقش لکھ کر ان پر دونوں آیات سات بار، چہل کاف اور امنت باللہ سات  سات بار پڑھ کر دم کریں اور مریض اپنی آنکھوں سے مل کر جلائے۔اس طرح تینوں نقش جلائے۔ اگر پھر بھی نہ کھلے تو چھوڑ دیں اورباقی عمل پورا کریں۔
جنات کا حاضر ہونا
    جنات اور جادو کڑاہی میں جلتے رہیں گے۔مریض کی نظر کھلنے پر اس کو یہ سب نظر آئے گا۔ اگر کوئی سرکش جن ایسا آئے جو کڑاہی میں تو آ جائے لیکن جلے نہیں اور عمل پڑھے یا اپنے ساتھیوں کو بلائے تو اس کی زبان بند کرنے کے لئے یہ آیت سات بار پڑھ کر انگلی کا اشارہ کرکے تصور میں اس کا منہ سی دیں۔اور طاقت بھی بند کر دیں کہ مزید نہ آئے۔ آیت یہ ہے:
    الیوم نختم ……یکسبون  (یس:65)
جنات کا نہ جلنا  :  اگر پھر بھی جن یا جنات نہ جلیں تو اساتذہ سے رابطہ کرکے بڑے جنات بلوائے جائیں۔ یا پھر چند ساتھی مل کر اپنے اپنے بڑے اعمال پڑھنا شروع کر دیں۔ انشاء اللہ بڑے سے بڑا جن بھی جل جائے گا۔
    اس کے بعد اپنے جنات کو پیغام دیں کہ مزید مقابلے کے لئے آنے والے جنات اور جادوگر کی تمام طاقتوں کو پیچھے جا کر ختم کرو۔ مریض کی نظر کھلی ہوگی تو اس کو باقاعدہ منظر نظر آئے گا کہ جنات پیچھے جا رہے ہیں اور مخالف جنات اور جادوگر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔اس وقت سورئہ فیل کا نقش کڑاہی میں ڈالیں۔ اور سورئہ فیل اکتالیس بار پڑھیں۔ ترمیھم پر قطع اعضاء کا تصور کریں اور ماکول پر عمل کی واپسی کا۔اس طرح تین بار کریں۔مریض اور کڑاہی پر دم کریں۔
    مریض کو باقاعدہ یہ احساس ہوگا کہ اس کا جسم ہلکا ہو گیا ہے۔ اور جسمانی اور روحانی طورپر بہت بہتر محسوس کر رہا ہے۔ اگر نظر کھلی ہو گی تو معاملہ صاف نظر آئے گا۔ اگر پھر بھی کچھ علامات برقرار رہیں تو عمل جاری رکھیں۔ عمل کے ختم پر یہ آیت پڑھ کر مریض کا رابطہ کڑاہی سے ختم کروا دیں۔ کڑاہی دھو کر گھر میں استعمال کی جا سکتی ہے اور دوبارہ عمل بھی کیا جا سکتا ہے۔ باقی چیزیں دفن کر دیں۔ آیت یہ ہے:
    ختم اللہ علی  ……عظیم  (بقرہ:7)
    مریض کو تیل، پانی وغیرہ دم کرکے علاج بھی دیں۔
نوٹ  اس  عمل کا عامل بننا چاہیں، وہ ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment