Sunday, October 16, 2011

جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے مجرب اعمال

    جادو کا علاج کرتے وقت کئی قسموں کے مریضوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ ایک تو وہ جن پر عام جادو ہوتا ہے۔ اور دوسری جن پر خاص مقصد کے لئے عمل ہوتا ہے۔ پھر جادو بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ان سب قسموں میں سب سے خطرناک قسم جناتی جادو کی ہوتی ہے۔ یعنی مریض پر جنات عمل کرتے ہیں۔ اس قسم کا علاج عموماً وہی عامل کر سکتے ہیں، جو کہ روحانی لحاظ سے بہت مضبوط ہوتے ہیں اور ان کے پاس بڑے روحانی ہتھیار بھی ہوتے ہیں۔ عام عامل اگر ایسے کیس میں ہاتھ ڈالے تو جنات بہت جلد اس کا عمل ختم کرکے اس کو سخت مری ض بنا دیتے ہیں۔
    اب یہ کیسے پتہ لگے گا کہ کون سا کیس سخت ہے اور کون سا نہیں۔ اس کا جواب عام عاملین کے لئے یہ ہے کہ وہ استخارہ کر لیا کریں۔ جلدی کے استخارے بھی ہوتے ہیں۔ باقی ماہر عامل جانتا ہے کہ اس نے کیسے پتہ کرنا ہے کہ کون سا کیس کیسا ہے۔
    درج ذیل میں جادو کی عام قسم کا علاج دیا جارہا ہے، جس سے عوام و خواص … دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس مضمون کے بعد جادو کی خاص قسموں کا علاج بھی دیا جائے گا۔
قرآني عمليات
۱)…سوا پاؤ کچی گھانی کے سرسوں کا تیل کسی تانبے کے برتن میں ڈال کر چودہ (۱۴) دفعہ آیت قطب پڑھ کر تیل پر اس طرح دم کرے کہ ہر بار پڑھے اور زور کے ساتھ تیل پر پھونکے۔ پھر دم کیا ہوا تیل آسیب زدہ یا جادو کئے ہوئے کے سارے بدن پر اس طرح ملے کہ بال برابر بھی خالی نہ چھوٹے۔ اس بات کی بھی احتیاط رہے کہ پڑھے ہوئے تیل کی ایک بوند تک زمین پرنہ گرنے پائے۔ اور نہ اس میں کسی اور کا ہاتھ پڑنے پائے۔ اور بدن پر جو پہلے روز مالش کرے، وہی روز مرہ کرتا رہے۔ نیز جو وقت اول
دن مقرر کرے، اس سے منٹ بھر کا فرق نہ کرے۔ اللہ نے چاہا تو بھوت پریت جادو سب رفع ہو جائے گا۔آیت قطب یہ ہے:
ثم انزل علیکم من …… بذات الصدور (ال عمران:۱۵۴)
۲)…اگر معوذ تین کا نقش آسیب زدہ کے گلے میں یا بازو میں باندھے تو انشا ء اللہ تعالیٰ شفا ہوگی وہ نقش یہ ہے۔

۳)…    پانی پریہ قرآنی دم کریں: 
    درود ابراھیمی ، آیت الکرسی، چاروں قل،درود ابراھیمی … یہ سب پڑھ کر ایک بار ہوا۔ اس طرح اکیس (۲۱) مرتبہ پانی پر دم کرکے صبح و شام پلائیں۔ اور گیارہ (۱۱) روز اس علاج کو جاری رکھیں۔دم صرف ایک بار کرنا ہے۔ گیارہ دن کا ایک کورس ہوگا۔ اس طرح کے تین کورس کروائیں۔ ان شاء اللہ شفا ہوگی۔
۴)… گیارہ (۱۱)مرتبہ سورۃ المزمل (پ۲۹) پانی پر دم کرکے صبح نہار منہ چالیس (۴۰) دن پلائیں۔ اول و آخر گیارہ بار درودشریف۔ اگر دور کا مریض ہو توایک ہی بار دم کرکے دے دیںاور اگر قریب کا ہو تو بہتر ہے کہ ہر دس دن بعد دم کر یں ۔ا ول و آخر درود ابراھیمی گیارہ بار پڑھیں۔ نہار منہ کے علاوہ دن میں کم از کم تین سے پانچ بار ضرور پلاناہے اوررات کو سوتے وقت بستر پر بھی چھڑکوانا ہے۔
۵)… مندرجہ ذیل آیات مبارکہ سات کاغذ کے ٹکڑوں پرمع بسم اللہ زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے مسحور کو دی جائیںتاکہ وہ روزانہ ایک تعویز پانی میں گھول کر نہار منہ پی لیا کرے۔انشااللہ تعالیٰ سحر کے بد اثرات کلی طور پرختم ہو جا ئیں گے۔ رات کو پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ مریض پئے۔ پھر دن بھر مریض پیتا رہے۔ کھانے میں تھوڑا پانی ملا کردیں۔ چائے، دودھ وغیرہ میں پانی ملا کردیں۔دن میں کم از کم تین سے پانچ بار ضرور پلانا ہے۔ نیز رات کو سوتے وقت مریض اپنے بستر پر بھی چھڑکے۔ آیات یہ ہیں:
    قال موسی ………کرہ المجرمون(یونس: ۸۱-۸۲)
    فوقع الحق و بطل………و ھٰرون(اعراف: ۱۱۸-۱۲۲)
    انما صنعوا کید………حیث اتی(طہ :۶۹)
۶)… زیادہ مقدار میں کھانے کا آئیوڈین ملا نمک لے کر اس پر مندرجہ ذیل آیات ایک ہزار ایک (۱۰۰۱) مرتبہ پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں۔ جب مریض آئے تو حسبِ ضرورت نمک اس کو دیں۔ اور مریض چالیس (۴۰) یوم تک متواتر کھانے پینے کی چیزوں میں روزانہ معمولی سا دم شدہ نمک ملا کر کھائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جادو سے نجات ملے گی۔ آیات یہ ہیں:
و اذ قتلتم نفسا …… لعلکم تعقلون (البقرۃ:۷۲)
    دورانِ علاج مریض حتی الامکان بازار کاکھانا نہ کھائے۔ فروٹ وغیرہ کھا سکتا ہے مگر کوئی ایسا کھانا نہیں جس میں نمک ڈلتا ہو۔ اسی طرح کسی رشتہ دار یا دوست احباب کے ہاں بھی نمک والا کھانا نہیں کھانا۔ یہ ایک خاص رمز ہے۔ جو لوگ کم اثر ہونے کی شکایت کرتے ہیں، وہ نمک کا مکمل پرہیز کروائیں۔
۷)… مسحور کے سر سے لیکر پاؤں کے انگوٹھے تک نیلے سوتی دھاگے کے گیارہ تار ناپ کر ان گیارہ تاروں کی چار تہیں کر لیں۔ اب دھاگے کے سرے پر ایک ڈھیلی گرہ لگائیں اور ایک بار سورۃ الفلق (پ۳۰) پوری معہ تسمیہ پڑھ کر گرہ پر پھونک دیں اور فوراً کس یں۔ اسی طرح گیارہ گرہ لگائیں۔ پھر دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں۔ دھاگہ جلنے پر اس میں سے بدبو آئے گی۔ جب تک بدبو آتی رہے یہ عمل کرتے رہیں۔ روزانہ ایک بار کرنا ہے۔آہستہ آہستہ بدبو روزانہ کم ہوگی۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ سحر ختم ہو رہا ہے۔
۸)… یہ عمل بعد از مغرب کم از کم سات یا گیارہ دن کیا جائے۔
(i)الٰہی جو کچھ کسی نے ہم پر کر رکھا ہے وہ باہر گلی میں گر جائے یہ کہہ کر سورۃ کوثر گیارہ بار پڑھیں۔
(ii)الٰہی جو کچھ باہر گلی میں گرا ہے وہ جل جائے یہ کہہ کر سورۃ فلق گیارہ بار پڑھیں۔
(iii)الٰہی جو کچھ باہر گر کر جلا ہے اس کی راکھ کسی دریا میں چلی جائے یہ کہہ کر سورۃ الناس گیارہ بار پڑھیں۔
    نماز پنجگانہ کی پابندی شرط اول ہے۔جتنے دن یہ عمل کیا جائے اتنے ہی دن عمل نمبر ۲ پڑھا جائے۔ عمل نمبر ۲ یہ ہے:
    سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 35 قْلنَا یَاآدَمْ اسکْن… اول و آخر درود شریف تین تین بار صبح و شام پڑھیں۔
۹)…     اول :         درود شریف ۱۱ مرتبہ
        دوم :         ہمراہ بسم اللہ سورۃ السباء
        سوم :         ہمراہ بسم اللہ سورہ الفاطر
        چہار م :         ہمراہ بسم اللہ یٰسین     (بس ’’یس‘‘ پڑھنا ہے )
        پنجم :         گیارہ مرتبہ درود شریف
        ششم :         الٰہی بحق یٰسین وآل یٰسین میری حاجت پوری فرما
        ہفتم :         اسم الٰہی القدوس کا ورد    (کھلا ورد کریں )
    اس عمل کے لیے وقت کی قید نہیں۔ دن رات میں روزانہ ایک مرتبہ ۱۱ دن تک کریں۔ اگر کچھ کسر باقی رہے تو 21دن تک کریں ۔
    (قرآنی یا نورانی اعمال کے وقت یہ دھیان ضرور رکھا جائے کہ جس کو علاج دیا جا رہا ہے، اس کا ماحول کیسا ہے۔ ایسا تو نہیں کہ ہر وقت گانے بجانے اور غلط کاموں میں گھرا ہوا ہے۔ پھر علاج کا زیادہ فائدہ نہ ہوگا۔ع)

{اسماء الحسنیٰ کے عملیات}
۱)…’’یَا مُمِیْتُ‘‘ جس شخص کو جادو کا خوف ہو، سات مرتبہ اس نام کو پڑھ کر اپنے آپ کو دم کیا کرے۔ جادو کسی قسم کا بھی ہو، انشاء اللہ تعالیٰ اس کے پاس آکر مر جائے گا۔ ہر نماز کے بعد یہ عمل کرنا ہے۔اول و آخر ایک ایک بار درود شریف پڑھیں۔
۲)… تین نقوش تحریر کر یں۔ ایک نقش پانی میں گھول کر مسحور کو غسل کرا دیں۔ دوسرا عرقِ گلاب کی بوتل میں ڈال دیں تاکہ مریض صبح و شام اس سے عرق پیتارہے۔ تیسرا گلے میں ڈالے ۔ غسل کے لئے ضروری ہے کہ مریض ایسی جگہ غسل کرے کہ غسل کا پانی ناپاک جگہ نہ جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سحر و جادو کے تمام اثرات ختم ہو جائیں گے۔ نقش یہ ہے:

{نقش کے ذریعے علاج}
۱)… مندرجہ ذیل نقش با وضو عرق گلاب و زعفران سے بیالیس (۴۲) عدد لکھیں۔ ایک کو موم جامہ کرکے کالے کپڑے یا چمڑے میں سلوا کر کالی ڈوری میں باندھ کر گلے میں ڈالیں۔ یا مرد کے دائیں بازو پر اور عورت ہے تو بائیں بازو پر بندھوائیں۔ اکتالیس (۴۱) تعویزوں کو روزانہ ایک تعویز باوضو پانی میں گھول کر مریض کو پلائے۔ یہ عمل اکتالیس(۴۱) دن جاری رکھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض سے سحر، جادو، آسیب ، جن، بھوت وغیرہ دور
ہو جائیں گے۔اور مریض صحت مند ہوجائے گا ۔ وہ نقش معظم یہ ہے:

۲)… اس نقش کو مریض اپنے جسم پر صبح و شام ملتا رہے۔ صبح شام کو ملنے کے بعد جلا دیا جائے۔ اس کے جلنے سے جادو اور سایہ جل جائے گا۔ انشاء اللہ
    اس کا ایک خاص طریقہ یہ بھی ہے کہ نقش کو جلانے کے بعد اس کی راکھ کو تیل میں ڈالتے جائیں۔ اور رات کو سونے سے قبل اس تیل کی مالش کریں۔ خصوصاً اس حصے میں جہاں تکلیف زیادہ ہے۔ 

{شیاطین کے ناموں کے عملیات}
     اس تعویز کو مریض اپنے پورے جسم پر پھیر کر آگ لگا دے۔ صبح و شام کا ایک تعویز جلا یا کرے۔ ان شاء اللہ سات یوم یا گیارہ یوم میں اثرات زائل ہو جائیں گے۔ نقش یہ ہے:

{علوی عملیات}
    علوی عملیات سے یہاں مراد یہ ہے کہ ایسے غیر قرآنی اعمال ہیں، جو کہ شرعاً جائز ہوں۔ علوی عملیات میں جنات تعاون کرتے ہیں۔وہ جنات مسلمان بھی ہوسکتے ہیں، غیر مسلم بھی۔ سنی بھی ہو سکتے ہیں اور شیعہ بھی۔ مختصر یہ کہ جس طرح انسانوں میں مختلف مذاہب اور مسالک ہیں، اسی طرح جنات میں بھی ہوتے ہیں۔نیز اس عقیدے کی بھی اصلاح کرلیں کہ غیر مسلم جن سے کام لینا حرام نہیں جیسے انسان کا غیر مسلم آدمی سے مدد لینا حرام نہیں۔
۱)…جادو علوی ہو یا سفلی، اس عزیمت کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دیں اور کنویں کے پانی پراکیس ( 21) مرتبہ اس عزیمت کو پڑھ کر دم کر دیں۔ پھر اسی پانی کواکیس ( 21) روز تک مریض کو صبح و شام پلاتے رہیں اور اس عزیمت کواکیس ( 21) مرتبہ سرسوں کے تیل پر دم کر کے رات کو مریض کے پورے بدن کی مالش کرتے رہیں ۔انشاء اﷲ مریض کو شفاء ہو گی۔ عزیمت یہ ہے:
    ’’موسیٰ و ہارون کی لاٹھی، ٹوٹکا کرنے والے کی ٹوٹے پائی، ساحر پڑے موت کی کھائی، کعبہ کی نظر ،بیکار ہوا جادو کا اثر، بِسْمِ اﷲِ اَللہُ اَکْبَرْ، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم‘‘
۲)…بارش کا پانی، آبِ زم زم ، دریا کا پانی، چار مساجد کا پانی، کسی والی کی درگاہ کا پانی۔
    ان سب پانیوںکو ملا کر رکھیں۔ پھر ان پر مندرجہ ذیل عمل اکتالیس مرتبہ پڑھیں اور دم کریں۔ اس طرح تین مرتبہ کریں۔ اور اکتالیس روپے کی چیز دریا میں عامل کے نام کی پھینک دیں۔ جتنی بار عمل کریں، اتنی مرتبہ چیز پھینکیں۔ انشاء اللہ ہر جادو، ٹونہ، آسیب چیخیں مارتا بھاگ جائے گا۔ عمل یہ ہے:
 اللہ ربی کل نور            میں اکیلا منزل دور  
چادہ طبقی تیرا نور        میری بیڑی تیرا پُور
نام نبی دے بنّے لا دے
۳)…مریض مسحور کو کچی زمین پر کھڑا کر کے کسی درخت کی سبز شاخ لے کر
عمل سات مرتبہ پڑھ کر مسحور کے سَر سے پائوں کی طرف شاخ سے جھاڑ کر کے پائوں پر شاخ کو ماریں۔ تین مرتبہ ایسا کریں۔ پھر شاخ اور مریض کے پائوں کی مٹی جلتی آگ میں ڈال دیں۔ کم از کم تین روز اور زیادہ سے زیادہ سات یوم کے عمل سے برسوں کا پُرانا مسحور اللہ تعالیٰ کے حکم شفایاب ہو جائے گا۔ یہی عمل مریض کو پانی پر دم کر کے دیں تاکہ وہ روزانہ پیتا رہے۔ اگر خود مریض بھی روزانہ اس عمل کو تین تین مرتبہ صبح و شام پڑھے تو بہت بہتر ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو فوری طور پر اپنا اثر دکھاتا ہے ،عمل یہ ہے:
    آیت الکرسی دِل قرآن۔ آپ چیلے تو رحمن ۔ ہلکے ہلکے سات آسمان۔ ساتوں کے لئے ایک دربان۔ پائوں رکھے جبرئیل علیہ السلام۔ دھڑ رکھے رحمن۔ کمر رکھے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلِہ وسلم۔ہاتھ رکھے علی علیہ السلام۔ سَر رکھے سُبحان۔ وجود موجود بارگاہِ رسول ۔ چلہ کرے ۔ چھلاوے کرے۔بھیرا کرے۔ بھیرا پھڑے۔ بھیرا پھڑائے۔جادو ٹونہ ۔ کالا جادو ۔ طلسم سحر آسیب۔ جِنّ خبیث دیو پری نظر بد ۔ اثر بد تعویذ دھاگہ ٹونہ ٹوٹکہ سب کا سب رد ہو جائے۔ جُو،جو کرے ۔   سو ، سو مرے۔ اُسی کا اُسی کو الٹ پلٹ پڑے۔ سب ملے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلِہ و سلم ملے۔ بحقِ لا اِلٰہ َ الا اللہ محمد رسول اللہ بحق علیٌ ولی اللہ وصی الرسول اللہ بحق سلیمان بن دائود علیہ السلام۔

{تنتر…ٹوٹکے}
    تنتر سے مراد ٹوٹکے ہوتے ہیں۔ یعنی اشیاء سے علاج کرنا۔ اس میں کوئی پڑھنا یا لکھنا وغیرہ نہیں ہوتا۔
…جس گھرمیں اکثر سحر جادو کا اثر رہتا ہو اُن کے لیئے ضروری ہے کہ وہ اپنے گھر میں قمریاں۔فاختہ اور کبوتر سفید پالنا شروع کر دیں۔کاملین کا بیان ہے کہ وہ گھر سحر جادو کے اثرات سے محفوظ رہے گا۔کیونکہ یہ پرندے ہر وقت اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کر تے ہیں اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب جادو کے حملے شدید ہوتے ہیں تو ان پرندوں پر اثر ہوتاہے اور اہلِ خانہ محفوظ رہتے ہیں۔عاملین وکاملین کے نزدیک مسحور کو ہُدہُد کے گوشت کی دھونی دینے سے بھی سحر کا اثر ختم ہو تاہے۔


1 comment: