سورئہ جن کا یہ ایک خاص عمل ہے، جس سے سخت جادو اور جنات کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اصل بات سورئہ جن کی طاقت ہے۔ لہٰذہ وہ عاملین جو کہ سورئہ جن کے بڑے عامل ہیں، و ہی اس سے کامل استفادہ کر سکتے ہیں۔
طریقہ استعمال یہ ہے کہ تین لال رنگ کے کپڑے کی پوٹلیاں بنائیں۔ ہر ایک پوٹلی میں پانچ رنگ کی دالیں چھٹانک چھٹانک، تھوڑا سا سندور، کپڑوں پر لگانے والے ستارے دس روپے کے،100گرام موچی کیل، مریض کے چند بال اور مریض کے دونوں پاؤں کی چٹکی بھر مٹی ڈالیں۔ یہ عمل سوموار والے دن کیا جائے۔ اور سورئہ جن 41مرتبہ بوقت تہجدپڑھ کر تمام چیزیں پوٹلی میں رکھ کردم کی جائے۔ یہ ایک پوٹلی شبِ منگل کومریض اپنے سرہانے رکھ کر سوئے گا۔ پھر منگل کی صبح جب مریض اٹھے تو اس کے اوپر سے سات مرتبہ وار کر زوال سے پہلے پہلے چلتے پانی میں بہا دیں۔ اسی طرح یہ عمل دوسری منگل اور تیسری منگل کو کریں۔
جب 41مرتبہ سورئہ جن پڑھ کر دم کریں تو ساتھ ہی پانی اور تیل پر بھی دم کیا جائے۔ پانی مریض سات یوم استعمال کرے گا۔ اور تیل کی رات کو مالش کرکے صبح نہائے گا۔
عمل سے قبل سوا کلو بغیر ہڈی کے گوشت پر سات بار سورئہ جن پڑھ کر مریض کے اوپر سے وار کر کسی ویرانے میں رکھوا دیں۔جو گوشت رکھ کر آئے وہ پیچھے مڑکر نہ دیکھے۔اسی طرح تیسری منگل کو عمل کے بعد بھی گوشت رکھوایا جائے۔ یعنی عمل شروع کرنے سے پہلے اور عمل ختم ہونے کے بعد۔
انشاء اللہ جنات اور جادو سے مریض کو نجات مل جائے گی۔ جو بھی جن یا جادوگر ہونگے،وہ مریض کا پیچھا چھوڑ دینگے۔ جواثرات باقی بچیں، ان کے لئے مریض کو علاج دیتے رہیں۔
(یہ عمل اجازت کے ساتھ مشروط ہے۔ بغیر اجازت نہ کیا جائے۔ع)

No comments:
Post a Comment