Tuesday, October 18, 2011

سحر کی دو سخت اقسام … معیادی سحر اور سحر بذریعہ جنات

    یہ دونوں اقسام سحر کی سخت اقسام ہیں۔ دونوں کے بارے میں تفصیل درج ذیل ہے:
معیادی سحر :    معیادی سحر سے مراد وہ جادو ہے، جو ایک خاص مدت کے لئے ہوتا ہے۔ اس میں جو جنات بھیجے جاتے ہیں، وہ خاص مدت میں اپنا مقصد پوراکرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ یہ عام جنات نہیں ہوتے، بلکہ سخت قسم کے جنات ہوتے ہیں۔
علاج:    معیادی سحر کے علاج میں عامل کو مریض کا بہت خیال رکھنا چاہئے۔ یہ عموماً بیمار کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اور مریض بڑی تیزی کے ساتھ بیمار ہوتا چلا جاتا ہےیا اس کا نقصان ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس لئے جس مقصد کے لئے سحر کیا گیا ہے، اسی مقصد کے لحاظ سے سحر ختم کرنے کا بڑا عمل کیا جائے۔
جناتی جادو:    جناتی جادو سے مراد وہ جادو ہے، جو جنات مریض پر کرتے ہیں۔ یعنی جنات میں جو عامل (جادوگر) ہیں، وہ عمل کرتے ہیں۔ یہ سب سے خطرناک قسم ہے کیونکہ عامل جن سے لڑنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اس لئے چھوٹے عاملین کو ہر گز اس طرح کے مریض کا علاج نہیں کرنا چاہئے ورنہ جن عامل اس کو نقصان دینے کے ساتھ ساتھ اس کے عمل بھی خراب کر دیتا ہے۔
علاج:    جناتی جادو کا علاج کرنے کے لئے کئی کلاموں کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ کبھی کسی کلام کا وار کیا جاتا ہے، کبھی کسی کلام کا تاکہ جب تک مخالف جنات پہلے کلام کی کاٹ کریں، دوسرا کلام سامنے کھڑا ہو۔ اور مریض کو بھی صبر و استقامت کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ تب کہیں جا کر کامیابی ملتی ہے۔

2 comments: