Tuesday, October 18, 2011

جادو سے حفاظت کے اعمال

    جادو سے حفاظت کے اعمال میں سب سے ضروری بات جو دھیان میں رکھنی چاہئے وہ یہ کہ کوئی عامل یا جن پر وقت مریض کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اس لئے مریض کو حفاظت اصل میں خود ہی کرنی ہوتی ہے۔ آج کل یہ عام شکایت ہے کہ جادو دوبارہ ہو جاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مریض اپنی حفاظت کا خیال نہیں رکھتا۔ عامل سے تعویز لیا اور گلے میں باندھ لیا، گھر میں لٹکا لیا یا پاس رکھ لیا۔ یہ ہر گز کافی نہیں۔
    اگر صحیح حفاظت چاہئے تو مکمل اثرات دور ہونے کے بعد حفاظت کے اعمال پابندی سے پڑھتے رہیں۔ جب تک حفاظت کی ضرورت ہے، پڑھتے رہیں۔ ان میں سب سے اول فوقیت مسنون دعاؤں کو دیں۔ پھر دیگر اعمال کو۔ ساتھ ہی گھر کے ماحول کو بہتر کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت داخل ہو اور شیطان وہاں سے بھاگے۔ تب ہی کہیں جا کر حفاظت ہو گی۔
۱)  حضرت کعب الاحبار ؓ فرماتے ہیں۔ کہ چند کلمات اگر میں نہ کہتا رہتا تو یہود مجھ کو گدھا بنا دیتے۔ کسی نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں؟ انہوںنے یہ بتلائے:
    اَعُوْذُ لِوَجْہِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شِیْیٌٔ اِعْظَمُ مِنْہُ وَ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لاَ یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّ لاَ فَاجِرٌ وَّ بِاَسْمَآئِ اللہِ الْحُسْنٰی مَا عَلِمْتُ مِنْھُمَا وَ مَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ذرائً وَ بَرَائً۔    
    اگرکوئی شخص اس دُعا کو روزانہ صبح و شام پڑھا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ سحر و جادو کے اثرات سے محفوظ رہے۔ اگر سحر ہو چکا ہو تو اثرات ختم ہو جائیں گے۔
۲) اللّٰھم صل علی محمد سید المصدقین
       اگر اس درود کو مکمل طور پر مشک و زعفران سے لکھے اور فریم کروا کر اپنی
دکان یا گھر کی چوکھٹ کے اوپر لگائے تو اس کی برکت سے گھر یا دکان میں کوئی بھی بیماری ، جادو ٹونہ داخل نہیں ہوسکے گا۔
۳)  عالم ربانی حضرت شاہ ولی اللہ نور اللہ مرقدہ فرمایا کرتے تھے کہ قرآن حکیم کی تیتیس(۳۳)آیات ایسی ہیں کہ اگر ان کو روزانہ پڑھا جائے تو جادو سے حفاظت ہوتی ہے۔اور اگر جادو کے زیر اثر ہو تو بفضل خداوندی جادو سے نجات مل جاتی ہے۔وہ تیتیس(۳۳)آیات یہ ہیں:
    الم۔ذٰلک الکتاب........ھم المفلحون(بقرة:1--5)
    اللّٰہ لا الٰہ........خٰلدون(بقرة:255--257)
    للّٰہ ما فی السمٰوٰت........الکٰفرین(بقرة:284--286)
    ان ربکم اللّٰہ الذی........رب العلمین(اعراف:54)
    وقل الحمد للّٰہ........تکبیرا(بنی اسرآئیل:111)
    والصّٰفّٰت صفّا........طین لازب(صّٰفّٰت:1--11)
    یامعشر الجن........تنتصران(رحمٰن:33--35)
    لو انزلنا ھذا........العزیز الحکیم(حشر:21--24)
    قل اوحی الی........شططا(جن:1--4)
۴)   ابو جعفر نحاس نے حدیث نقل کی ہے کہ یہ سب آیتیں اگر کوئی شخص دن میں پڑھے تو تمام دن اور اگر رات میں پڑھے تو تمام رات شیطان سرکش اور جادوگر ضرررساں اور حاکم ظالم اور تمام چوروں اور غنڈوں سے محفوظ رہے گا۔ آیتیں یہ ہیں:
     آیت الکرسی(بقرة:255)
    ان ربکم اللّٰہ.......من المحسنین(اعراف:54--56)
    والصٰٓفٰت صفا........ثاقب(صٰٓفٰت:1--10)
    سنفرغ........فلا تنتصران(رحمٰن:31--35)
۴)  یہ نقش برائے تحفظ جملہ آفات و بلیات و عمل سفلی وغیرہ سے تحفظ کا ہے۔ جو کوئی شرف قمر میں چاندی کی تختی پر اس نقش مکرم کو کندہ کراکر اپنے پاس رکھے گا وہ تمام آفات مندرجہ بالا سے محفوظ رہے گا۔

۵)  سات سچے موتی لیں۔ہر ایک موتی پر سات مرتبہ سارئہ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اس میں پانی بھر دیں۔یہ پانی مریض کو صبح وشام سات دن تک پلائیں۔آٹھوے دن موتیوں میں سے ایک موتی کی انگوٹھی بنوا کر مریض کو پہنا دیں اور چھ موتی چھ الگ الگ کنووں میں ڈال دیں۔کنواں مسجد کا ہو تو بہتر ہے۔انشاءاللہ جادو کے اثرات زائل ہوجائیں گے۔اور آئندہ جبتک یہ انگوٹھی انگلی میں رہے گی۔جادو نہیں ہوسکے گا۔
۶)  جو شخص معوذتین کو سوتے وقت پڑھے گا، اس پر ہرگز جادو وسحر کا اثر نہ ہوگا۔
۷)  یا بنی ادم........تعلمون(اعراف:31--33)
    جو شخص اس کو انگور سبز کے عرق اور زعفران سے لکھ کر اولے کے پانی سے دھو کرکھانے میں ملا کر کھائے تو زہر سے مامون رہے اور سحر اور نظر بد سے بھی۔
۸)  اس نقش کو لکھ کر پاس رکھیں۔کوئی سحر جادو اثر نہ کرے۔بلکہ رزق میں بھی کشائش ہو گی۔یہ نقش سورئہ طٰہٰ کا ہے۔

No comments:

Post a Comment