قید شدہ جن کے ذریعے لوگوں کو فریب دینے والا عامل
ایک شخص نے عملیات کے ذریعے ایک جن کو مسخر کررکھا تھا۔ اسے پرانی قبر میں چھپا کر اس سے جو چاہتا ,کہلواتا تھا ۔ اس چیز نے اسے عوام میں صاحبِ کرامت مشہور کررکھا تھا اور اکثر جہلاء اس کے دامِ فریب میں گرفتار تھے۔ ایک دن وہ عبد اللہ شاہ بلوچ کے پاس آیا اور کہا ’’یا تو آپ مجھے اپنی کوئی کرامت دکھائیے یا پھر میں آپ کو دکھاتا ہوں۔ تب آپ کو میرا مرید ہونا پڑے گا ۔ میں تو مردوں تک کو زندہ کرسکتا ہوں ۔‘‘ وہ انہیں میانی کے قبرستان میں لے گیا اور پوچھابتائو کس قبر کا مردہ زندہ کروں؟ آپ نے اشارے سے ایک قبر کی طرف انگلی اٹھائی اور وہ اس قبر کے سرہانے آیا اور کچھ دیر کے بعد کہا ’’ب‘‘ قبر سے آواز آئی ’’ ولقرآن الحکیم‘‘ ۔کہنے لگا ’’دیکھئے مردہ زندہ ہوگیا ہے‘‘۔ عبد اللہ شاہ نے قبر پر پائوں مار کر فرمایا ’’جو اس قبر کے اندر ہے، باہر آئے‘‘۔ اس وقت ایک جوان لڑکا قبر سے باہر نکل آیا۔ آپ نے پوچھا ’’سچ بتائو تو کون ہے؟‘‘ کہنے لگا ’’میں جن ہوں اور کئی سالوں سے اس کی قید میں ہوں‘‘۔ آپ نے فرمایا ’’تجھے اللہ کے حکم سے آزاد کرتا ہوں اوراس شخص کے عمل کی تسخیر بھی باطل کرتا ہوں‘‘۔ جن اسی وقت غائب ہوگیا۔
عامل کو ۳ ۵ ہزارروپے دینے کے باجود بھی مسئلہ حل نہیں ہوا
فیڈرل بی ایریا میں واقع کا شف پلازہ میں جعلی عامل ایس ایچ رضوی نے سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے اینٹھ لئے ۔ جعلی عامل اپنے مؤکلوں کے ذریعے لاکھوں کو بیرون ملک بھجوانے، کاروبار میں فائدے ، روز گار دلانے اور طالب علموں کو امتحان میں کامیابی ،تعویذات کے ذریعے چند روز میں دلانے کا دعویٰ کرتا ہے ۔ امت کی جانب سے جمعرات کے روز فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۶ میں واقع کا شف پلازہ کے روم نمبر ۵ میںقائم جعلی عامل ایس ایچ رضوی کے آستانہ کا سروے کیا گیا ۔ آستانہ پرآئے ہوئے کامران نامی شخص نے بتایا کہ وہ پچھلے ۷ماہ سے بے روزگار ہے ۔ تین ماہ قبل وہ مذکورہ عامل کے پاس پریشانی کے حل کیلئے آیا تھا ۔ عامل اب تک اس سے ۳۶ہزار پانچ سو روپے وصول کرچکاہے۔ عامل کے پاس آئے ہوئے اورنگی ٹائون کے واجد شکیل نے بتایا کہ اس کے مکان پر کسی نے قبضہ کرلیا ہے۔ وہ گھر واگزار کرانے کے لئے گزشتہ ڈھائی ماہ سے ایس ایچ رضوی کے پاس آرہا ہے ۔ عامل نے اسے ۱۵ دن کے اندر کام ہوجانے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اب تک کام نہیں ہوا ۔جبکہ عامل نے ۵۳ ہزارروپے مختلف اشیاء خریدنے کے نام پر وصول کرلئے ہیں ۔ عامل کے پاس آئے ہوئے منیر احمد نامی شخص نے بتایا کہ وہ اپنی گھریلو پریشانیوں کے حل کیلئے آج پہلے دن عامل کے پاس آیا ہے ۔
سروے کے دوران جعلی عامل ایس ایچ رضوی نے امت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ : ’’وہ فی آدمی ۱۰۰روپے فیس وصول کرتا ہے اورقرآنی آیات کے ذریعے علم کرتا ہے۔‘‘
عامل نے اپنے اوپر لگائے ہوئے الزامات کی تردید کی۔
(قارئین! اگر آپ کے ساتھ کسی عامل نے فراڈ کیا ہو یا آپ کے علم میں بھی کوئی واقعہ ہے تو اس کو لکھ کر ہمیں ارسال کریں۔ع)
سروے کے دوران جعلی عامل ایس ایچ رضوی نے امت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ : ’’وہ فی آدمی ۱۰۰روپے فیس وصول کرتا ہے اورقرآنی آیات کے ذریعے علم کرتا ہے۔‘‘
عامل نے اپنے اوپر لگائے ہوئے الزامات کی تردید کی۔
(قارئین! اگر آپ کے ساتھ کسی عامل نے فراڈ کیا ہو یا آپ کے علم میں بھی کوئی واقعہ ہے تو اس کو لکھ کر ہمیں ارسال کریں۔ع)
No comments:
Post a Comment