Saturday, August 27, 2011

حاضرات کے طریقے

{حاضرات عبد الکریم و عبد الرحیم}
    حاضرات کا عمل کرنے کیلئے روزانہ درج ذیل عزیمت اپنے نام کے اعداد کو ضرب در ضرب کے حساب سے 40یوم تک پڑھے ۔ یا پھر روزانہ 313بار 40یوم تک پڑھے، حاضرا ت کا عامل ہو جائے گا۔
    عزیمت یہ ہے :’’ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم ۔ اجب یا جبرائیل یا میکائیل یا اسرافیل یا عزرائیل بحق لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ ‘‘۔
     اس کے بعد جب بھی حاضرات کی ضرورت پیش آئے تو شیرینی پر مؤکلات کا ختم دلا کر بچوں میں تقسیم کر ے۔ پھر گلاب کاہار گلے میں پہنے ۔ آلتی پالتی مار کر بیٹھے ۔ شمال کی جانب منہ رکھے اور بچہ یا بڑے، کسی کو بھی سامنے بٹھا کر اس کے انگوٹھے پرکاجل لگائے ۔ اور عطر گلاب لگائے اور مندرجہ بالا عزیمت مریض کے نام کے اعداد کے مطابق یا پھر 28بار پڑھے اور ناخن پر پھونک مارے۔ فوراً ہی باری باری دو مؤکل عبد الکریم اور عبد الرحیم حاضر ہوں گے اور نا خن میں نظر آئیں گے ۔ بس ان کو سلام عرض کر کے ہر مسئلہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔ انشاء اللہ 90%فیصد درست جواب حاصل کریں ۔
{حاضرات برآئینہ }
    ایک نیا آئینہ خرید کر اس کے درمیان کاجل سے ایک گول دائرہ بنالیں اور اس پر عطر گلاب لگادیں۔ رات کو بارہ بجے مندرجہ ذیل عمل کو شروع کریں۔ اس سیاہ دائرہ میں نظر جما کر ’’ یَا بَدِیعُ الْعَجَائِب یَا کَاشِفُ الْغَرَائِب ‘‘ اکیس سو(2100) مرتبہ پڑھیں۔ اول وآخر 101باردرود ابراہیمی پڑھیں۔ عمل باپرہیز پڑھیں ۔ چلہ کے آخری دنوں میں اس گول دائرہ میں غیبی مخلوق کی آمد شروع ہو جائے گی۔ ان سے کوئی بات چیت نہ کریں ۔ چلہ کے آخر ی دن عمل ختم کر کے بات کر سکتے ہیں ۔ نماز باجماعت ادا کریں۔ کلمہ طیبہ کا اور درود شریف کا ورد کثرت سے کیا کریں ۔
{غیبی دائرہ }
    اگر کوئی شخص غیبی حالات جاننے کا خواہش مند ہو تو اسکو چاہئے کہ کسی سفید کا غذ پر ایک گول دائرہ بنائے اور اس کے چاروں طرف اسم باری تعالیٰ ’’یَا عَلِیْمُ‘‘ لکھے ۔ رات کے بارہ بجے اس کا غذ کو اپنے سامنے رکھ کر 3125مرتبہ یہ عمل پڑھے: ’’یَا عَلِیْمُ عِلمنی مِن اَسْرَارُالْغَیب ‘‘۔ یادرکھیں کہ گول دائرہ پر نظر قائم کر کے یکسوئی سے عمل پڑھیں ۔ دوران عمل مختلف نظارے نظر آئیں گے ۔ کمرہ میں زیروکا بلب روشن کریں۔ چالیس یوم کے بعد عامل کسی بھی چیز کا خیال کر کے اور یکسوئی وتصرف سے دائرے پر اپنی نظر قائم کرکے اس عمل کو پڑھے گا تو اس جگہ کے حالات فوراً اس دائرہ میں ظاہر ہوں گے ۔ یادرکھیں !کسی بھی عمل کی کامیابی کیلئے یکسوئی وتصرف کا ہونا لازمی ہے ۔
(نوٹ)  حاضرات کے اعمال میں کئی حضرات بہت کم وقت میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور کئی کو بہت وقت لگتا ہے۔اس سے بد دِل نہ ہونا چاہئے۔ کوشش جاری رکھیں اور استاد کی نگرانی میں حاضرات کے اعمال سیکھیں،تاکہ ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ع

1 comment: