{بندشِ معاش}
سوال: 30سال سے حالات گردش میں ہیں۔ میرا کوئی کام مکمل نہیں ہوتا۔ پیسہ آنے لگتا ہے مگر عین موقع پر نہیں آتا۔ مہربانی فرما کر میرے ان سوالوں کے جواب دیجئے:
۱) میرے کام نامکمل کیوں ہوتے ہیں؟
۲) کیوں میں ترقی حاصل نہیں کر سکا؟
۳) آپ میری اس معاملہ میں کیسے مدد کرینگے؟
میںنے بہت نقصان برداشت کئے۔ لوگوں نے پیسہ لیا۔ مگر واپس نہیں کیا۔ میرے گھر میں بھی مسائل کھڑے ہونا شروع ہوگئے اور میری اہلیہ بھی مجھے سے لڑتی ہیں۔(جاوید انور، لاہور)
جواب: پہلے اور دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے حالات اور میری تشخیص کے مطابق آپ پر سحر کا اثر ہے۔ یعنی کسی نے رکاوٹیں ڈلوائی ہوئی ہیں۔رہا تیسرا سوال تو اس کا جواب یہ ہے کہ عمل ہی کے ذریعے مدد کرونگا۔معاشی طور پر تو مدد کا غالباً آپ کی مراد نہیں ہوگی۔ اگر ہے بھی تو اس سلسلے میں معذرت۔
بیگم کا نام مع والدہ دیجیے تاکہ تشخیص کی جا سکے کہ لڑنے کی وجہ کیا ہے؟ اس کے بعد ہی کچھ رہنمائی کر سکوں گا۔

{صحیح طرح بات کرے}
سوال: ڈاکٹر صاحب! میرا بیٹا اپنی بیوی سے صحیح طرح بات نہیں کرتا۔میں چاہتی ہوں کہ وہ اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرے اور صحیح طرح بولے۔ دوسرا کام یہ ہے کہ میں اپنی ساس سے علیحدہ ہونا چاہتی ہوں۔(پوشیدہ)
جواب: اس کے لئے آپ اپنی بہو کو کہیں کہ وہ اپنے خاوند کی بات بات پر اعتراض نہ کریں اور نہ ہی اس کے آگے بولیں۔اگر یہ وہ کام کر سکتی ہیں تو پھر یہ وظیفہ کرلیں: ’’یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ ‘‘ کو 313مرتبہ چینی پر پڑھ کر روزانہ یہ چینی کسی طرح اپنے خاوند کو کھلا دیا کریں۔یا درکھیں کہ تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بجتی ہے۔ غور کریں کہ وہ کونسی باتیں ہیں کہ جوآپ کے بیٹے کو بری لگتی ہیں اور آپ کی بہوان کو چھوڑتی نہیں۔اپنی غلطیوںکی اصلاح کرنا ہی اصل کام ہے۔
جہاں تک علیحدہ گھر لینے کی بات ہے تو اگر آپ کی سا س اکیلی ہیں اور آپ کے میاں ہی ان کا سہارا ہیں تو اس خیال کو دل سے نکال دیں۔

{گھر سے جادو وجنات نکالنا}
سوال: ڈاکٹر صاحب! میں نے آپ کو خط لکھا تھا ، جس کے جواب میں آپ نے ہمیں گھر سے جنات کے اثرات کو دور کرنے کے لیے کسی عامل سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔ ڈاکٹر صاحب سب سے پہلے تو میرے پاس اس سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ۔ تقریباً ساڑھے تین سال پہلے میرے ساتھ ایک واقعہ پیش آیاتھاجس میں کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ایک عورت نے آدھی رات کو میرے اوپر پھونکیں ماری تھیں جو کمرے کے دروازے کے ایک رستے سے اندر آئی اور دوسرے رستے سے چلی گئی ۔ البتہ کئی اشخاص نے ہمارے گھر جادو کے اثرات ہونے کا دعوٰی کیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میں اس سلسلے میں کسی عامل سے رجوع کرنے سے قاصر ہوں ۔کیونکہ گھر کے سارے حالات تو آپ کے سامنے ہیں اور میرے خیال میں ہمارے قصبے میں کوئی عامل بھی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں آپ ہماری مدد کریں ۔(پوشیدہ،نارووال)
جواب: میں نے آپ کو عامل سے رجوع کرنے کا اس لئے کہا تھا کہ چاہے جادو ہو یا جنات ہوں، خود سے ان کو گھر سے نکالنا مشکل ہو تا ہے۔ اور کئی دفعہ بہت زیادہ نقصان دہ بھی ہوتا ہے۔ اس کی مثال سمجھئے جیسے کہ ایک گھر میں چار پانچ غنڈے آ گئے ہوں۔ اب ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ خود ان سے لڑیں۔ اور ایک یہ ہے کہ آپ پولیس میں شکایت کر دیں اور پولیس والے آ کر ان سے لڑیں۔ عامل ایک پولیس والے کی مانند ہے۔ میرا اب بھی مشورہ یہی ہے کہ عامل سے رجوع کریں۔ ہمارے ایک ساتھی مولانا خالد صاحب ظفروال میں ہوتے ہیں۔ ان کا نمبر لکھ رہا ہوں۔ اچھے عامل ہیں۔ ان سے ہی رابطہ کر لیں۔نمبر یہ ہے:0323-3333038
جب تک رابطہ نہ ہو، منزل کا وظیفہ روزانہ پانچ دفعہ صبح و شام پڑھ کر اپنے اوپر اور پانی پر دم کریں۔ اور یہ پانی ناپاک جگہ کے علاوہ گھر کے تمام پاک کونوں اور دیواروں پر چھڑکیں۔ اور ساتھ ہی با آواز درخواست کریں کہ ’’مہربانی کرکے ہمارا گھر چھوڑ کر چلے جائیں۔ ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے۔ اگر کسی کو لڑنا ہی ہے تو وہ رکے، باقی سب چلے جائیں۔ خاص کر بچے، عورتیں اور بوڑھے تاکہ ان کو لڑائی میں کوئی نقصان نہ ہو۔‘‘

{اولاد کا وظیفہ}
سوال: میری بیگم کے ساتھ تھوڑا مسئلہ ہے رحم کا۔ جس کی وجہ سے اولاد نہیں ہو رہی۔ آپ سے دوائی بھی لی تھی اور ان پر جو اثرات تھے، ان کا علاج بھی کروایا ہے۔ اب الحمد للہ اثرات ختم ہو گئے ہیں۔ آپ نے بھی بتایا ہے اور ہم نے بھی محسوس کیا ہے۔ نیز حیض بھی پہلے سے بہتر ہے۔ گذارش ہے کہ اولاد کے لئے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ (فیصل، لاہور)
جواب: اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔ اولاد کے لئے یہ وظیفہ پڑھیں: روزانہ سورئہ یوسف کا پہلا رکوع روزانہ پڑھیں۔یہ وظیفہ بیگم نے کرنا ہے۔ اور آپ دونوں صبح و شام ایک ایک سو مرتبہ یہ آیت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں:

رَِبِّ لاَ تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرِ الْوَارِثِیْن
ماشاءاللہ
ReplyDeleteماشاءاللہ
ReplyDelete