Friday, August 26, 2011

درودِ ناریہ (مرتب: محمد عارف)

    السید محمد اقبال غوث گیلانی نقشبندی سیفی (راجن پور) لکھتے ہیں کہ درود ناریہ پڑھنے کا طریقہ ہے کہ کسی تنہائی والی جگہ پر چالیس(40) یوم کے لیے گوشۂ نشینی اختیار کرے اور دن کے وقت روزہ رکھے اور چلہ کے دوران رات دن یہی درود پاک پڑھے۔ پھر دیکھے پردۂ غیب سے اس پر عجیب وغریب اسرار ظاہر ہونگے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک میں اعتکاف کے دوران بھی اگر یہی درود پاک پڑھا جائے تو اللہ تعالیٰ اسے بے شمار روحانی اسراروں سے نوازے گا۔ اس درود پاک کے پڑھنے والا ہمیشہ رنج وغم اور پریشانیوں سے محفوظ رہتا ہے۔ لہٰذا جب کسی پر مصیبت آئے تو فوراً اس درود پاک کا ورد کرنا چاہیے۔ انشاء اللہ،اسکی مصیبت ختم فرمائیں گئے یعنی زحمت ،رحمت میں بدل جائے گی۔درودِ ناریہ یہ ہے:
بسم اللہ الرّحمٰن الرّ حیم
الَلّٰھُمَّ صَلِّ صَلٰوۃً کَامِلَۃً وَسَلِّمْ سَلَامًا تَآمًا عَلٰی سَیَّدِنَا وَ مَوْلَانَا
اے اللہ! تو درود نازل کر ایسا درود جو کامل ہو اور سلام بھیج
 ایسا سلام ہو جوکُھل کے ہو اوپر ہمارے سردار ہمارے آقا
مُحَمَّدِنِ الَّذِیْ تَنْحَلُّ بِہِ الْعُقَدُ وَ تَنْفَرِجُ بِہِ الْکُرَبُ وَتُقْضٰی بِہِ
محمدﷺکے جن کے ذریعے سے مشکلیں حل ہوتی ہیں
 اور پریشانیاں رفع ہو تی ہیں اور
الْحَوَائِجُ وَ تُنَالُ بِہِ الرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِمِ وَ یُسْتَسْقَی الْغَمَامُ
ضرورتیں پوری ہوتی ہیں اور مقاصد حاصل ہوتے ہیں
 اورخاتمہ بخیر ہوتا ہے اور بادل
بِوَجْہِہِ الْکَرِیْم وَ عَلٰی آلِہ وَ اَصْحَابِہ فِی کُلِّ لَمْحَۃٍ وَّ نَفَسٍم 
آپﷺ کے معزز چہرہ کو دیکھ کر سیراب ہوتا ہے اور درود بھیج آپﷺ 
کی اولاد پر آپﷺکے اصحاب پر ہر لمحہ اور ہر سانس میں
بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّکَ یَا اَللّٰہُ یَا اَللّٰہُ یَااَللّٰہُ
مطابق اپنی معلومات کے شمار کے۔اے اللہ ،اے اللہ ،اے اللہ
٭………٭……٭……٭
ماسٹر شفیع الدین نظامی رحمہ اللہ بہت اچھے اور کامل عامل تھے۔ انہوں نے درودِ ناریہ کے یہ فوائد تحریر فرمائیں ہیں:
(۱)  بعد نماز عشائ، اکتالیس(۴۱) بار روزانہ پڑھنے والا نہ صرف دینی اور دنیاوی آفات سے محفوظ رہتاہے، بلکہ حضورﷺ کے دیدار سے بھی مشرف ہوتا ہے۔
(۲)  کسی مشکل کے حل کیلئے تین(۳) روز تک تین سو تیرہ (۳۱۳) بار روزانہ قبل از خواب توجہ کاملہ سے پڑھیں۔ انشاء اللہ کامیاب ہونگے۔
(۳)  باپرہیز جلالی و جمالی و جملہ لذات دنیوی سے دست کش ہو کر پانچ سو (۵۰۰) بار روزانہ کامل توجہ سے پڑھنے والے کو قوتِ طیرانی حاصل ہوتی ہے۔ اور حضورﷺ کے دربار میں باریابی کا شرف حاصل ہوتا ہے۔
(۴)  نقش قصیدہ بردہ شریف کے درمیانی دائرے میں لکھے گئے آنحضرت ﷺ کے اسم مبارک پر نظر قائم کرکے ستر بار درودِ ناریہ پڑھنے والا بہت جلد جملہ دینی و دنیاوی مشکلات سے نجات پا لیتا ہے۔ اور اسے جلد ہی منزل عرفان و آگہی حاصل ہو جاتی ہے۔
(۵)  کسی بزرگ کے مزار پر سامنے کھڑے ہو کر تین سو تیرہ (۳۱۳) بار درودِ ناریہ پڑھا جائے تو اکثر سوال کا جواب فوراً مل جاتا ہے۔ ورنہ رات کو صحیح اور مکمل جواب خواب میں مل جائے گا۔
(۶)  کمزور حافظہ والے بچے کو پانی پر یہ درود شریف گیارہ بار دم کرکے متواتراکیس روز پلائیں۔ انشاء اللہ حافظہ تیز ہوجائے گا۔
(۷)  میری شاگرد ایک بچی کو دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں خواب میں گیس پیپر ملتا رہا تھا۔ وہ بچی اسی تصور سے ایک سو ایک (۱۰۱) بار درودِ ناریہ روزانہ پڑھتی تھی۔
(نوٹ)  درودِ ناریہ کا عمل کرنا ہو تو کسی کامل کی نگرانی میں کریں۔ ع

No comments:

Post a Comment