Sunday, October 16, 2011

جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے اکابرین اولیائ، مشائخ، علماء و بزرگانِ دین کے مجربات

حجۃ الاسلام امام غزالی نور اللہ مرقدہ
جادو کا دفاع
    اٰمَنَ الرَّسُوْلُ الخ ،آیت الکرسیاوروَاللّٰہُ مِنْ وَّرَائِھِمْ مُحِیْطٌ بَلْ ھُوَ قُرْآنٌ مَجِیْدٌ فِیْ لَوْحٍ مَحْفُوْظٍ۔اس تعویذ کو سحر زدہ کی گردن میں لٹکا دیا جائے یا اس کو پلایا جائے۔(لٹکانے سے دفاع ہو گا اور پلانے سے علاج۔ زعفران سے لکھ کر سات یوم کے حساب سے پلایا جائے اور مریض کو بھی صبح و شام سات سات بار یہ کلام پڑھ کر اپنے اور پانی پر دم کرنے کو کہا جائے۔ع)
 
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نور اللہ مرقدہ
برائے مسحور و لاعلاج مریض
    جس پر جادو کا اثر ہو او راس بیمار کے لئے جس کی بیماری نے طبیبوں کو عاجز کر دیاہو (یعنی ڈاکٹرز وغیرہ علاج کر کے تھک گئے ہوں ) تو چینی کے سفید برتن میں یہ کلمات لکھیں:  ’’ یا حی حین لا حی فی دیمومۃ ملکہ و بقائہ یا حی‘‘۔ پھر اس کو پانی سے دھو کرچالیس دن مریض کو پلائیں۔حضرت رحمہ اللہ کے والدصاحب  ان کلمات کے ساتھ سورئہ فاتحہ بھی لکھا کرتے تھے۔ (بہت مجرب علاج ہے۔ ع)
 
قطب عالم حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی نور اللہ مرقدہ
سحر سے حفاظت
    صبح اور مغرب کی نماز کے بعد درود شریف تین مرتبہ ، سورئہ فاتحہ تین مرتبہ اور سورۂ الکافرون تین مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پردم کر کے اپنے جسم کے اگلے حصہ پر پھیر لیا کریں۔ اسی طرح سورئہ الاخلاص تین مرتبہ ،معوذ تین تین مرتبہ اور درود شریف تین مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے اپنے جسم کے پچھلے حصہ پر پھیر لیا کریں۔ انشاء اللہ لعزیز کسی بھی قسم کا اثر نہ ہوگا۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
برائے دفع  سحر
     آ یات ذیل لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالدیں اور پانی پڑھکر اسکو پلا دیں۔ اگر نہلا نانقصان نہ کرتا ہو تو ان ہی آیات کو پانی پر پڑھ کر اس سے مریض کو نہلا دیں ۔ آیات یہ ہیں: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ فَلَمَّا اَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ ۖ إِنَّ اللّٰهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ  وَيُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَد ِوَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَٰهِ النَّاسِ مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ
ردِ سحر کا خاص عمل
    جاری پانی( دریا یا نہرکا ) یا سات کنوئوں کا پانی ایک گھڑا بھر کر اس پر باوضو مندرجہ ذیل آیات گیارہ مرتبہ اور سورئہ فلق اور سورئہ ناس گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر پھُونکیں اور مریض کو اس پانی سے تین گھونٹ پلائیں اور باقی ماندہ پانی سر پر ڈال کر نہلائیں۔  بلاناغہ چالیس (۴۰) دن تک یہی عمل کریں۔ آیات یہ ہیں :
      فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللّٰهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ وَيُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ  (یونس:۸۰-۸۱)
    فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانقَلَبُوا صَاغِرِينَ وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ   (اعراف:۱۱۸-۱۲۲)
     إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ (طہ:۶۹)
     یہ عمل اتوار کے دن سے شروع کیا جائے ۔جاڑے میں دوپہر کو نہلا یا جائے ۔ ( مکتوبات شیخ الاسلام جلد چہار ۱۹۵-۱۹۶)
    (نہانے میں احتیاط کی جائے کہ ناپاک جگہ پانی نہ جائے۔ اور عورت کپڑے پہنے بھی چھت یا کسی جگہ پر نہا سکتی ہے۔ بس نہانے کے بعد دوسرے کپڑے گھر آ کر تبدیل کر لے۔ع)
جادو (سحر) کا علاج
    دیسی روشنائی سے مندرجہ ذیل اکتالیس (۴۱) نقش باوضو لکھئے۔ نقوش کی خانہ پُر ی ترتیب وار ہو گی۔ یعنی خانوں کے خطوط کھینچے کے بعد بسم اللہ کا عدد (۷۸۶) اوپرلکھنے کے بعد سب سے چھوٹا عدد (۲۱۵۶۲) اس کے خانہ  میں، سب سے پہلے لکھیں۔اس کے بعد اس کے بعد والا عدد (یعنی۲۱۵۶۳)اور پھر اسی ترتیب سے  خانوں میں ہندسے لکھ دیں۔
۷۸۶
۲۱۵۶۹   ۲۱۵۶۲   ۲۱۵۶۷
۲۱۵۶۴   ۲۱۵۶۶   ۲۱۵۶۸
۲۱۵۶۵   ۲۱۵۷۰   ۲۱۵۶۳
    ان نقوش میں سے ایک نقش موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں پہنا دیجئے اور باقی ماندہ کوروزانہ نہار منہ تازہ پانی میںدھو کر پلادیجئے۔ ان شاء اللہ شفا ہو گی۔ (بہتر ہے کہ رات کو ہی ایک نقش پانی کی بوتل میں ڈال کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ پانی پینا شروع کریں۔ع)

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا نور اللہ مرقدہ
 جن اور سحر(جادو) کے لئے مجرب عمل
     صبح کی نماز کے بعد، مغرب کے بعد اور سوتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ الحمد شریف مکمل، آیت الکرسی مکمل، قل اعوذ برب الفلق مکمل، قل اعوذ برب الناس مکمل، تین تین مرتبہ اول و آخر درود شریف مریض خود پڑھے تو بہتر ورنہ کوئی دوسرا پڑھ کر اس طرح دم کرے کہ لعاب کا کچھ حصہ مریض کے بدن پر گرے۔ نیز ایک بوتل پانی بھر کر رکھیں اور جو بھی پڑھیں، بوتل پر بھی دم کر دیا کریں۔ اور اس سے نہار منہ ایک گھونٹ مریض کو پلائیں اور جب بوتل آدھی رہ جائے تو نئے پانی سے بھر دیں۔ اگر مکان میں آسیب کا اثر ہو تو پانی سے تھوڑا سا لے کر مکان کے چاروں کونوں پر اس طرح سے چھینٹا دیں کہ پانی زمین پر نہ گرے۔
    (اس عمل کو مریض ایک ایک ہفتہ کے لحاظ سے کرے۔ یعنی ایک ہفتہ کرے اور کیفیت کو دھیان میں رکھے۔ اگر علاج کے شروع میں کیفیت بگڑ جائے تو علاج کو نہ روکیں، ایک ہفتہ تک جاری رکھیں۔ اگر ایک ہفتہ میں بھی طبیعت بہتر نہ ہو تو علاج روک دیں اور کسی اچھے عامل سے رجوع کریں۔ اگر بہتری ہو تو کم از کم اکیس یوم اس علاج کو جاری رکھیں۔ اکیس یوم کے بعد ایک ایک ہفتہ کے لحاظ سے مزید علاج کریں، جب تک مکمل اثر ختم نہ ہو جائے۔ گھر کا معاملہ بھی مذکورہ طریقہ پر کیا جائے۔ البتہ گھر کے چاروں کونوں کے ساتھ مریض کے کمرے کے کونوں میں بھی چھڑکاؤ کریں ۔ اس سے فائدہ ان شاء اللہ زیادہ ہوگا۔ع)
 
حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی  نور اللہ مرقدہ
جادو کا توڑ
     ایک صاحب کے سوال پر فرمایا کہ کسی اچھے عامل کو دِکھالو تو بہتر ہے۔ میں تو ان عملیات کو جانتا نہیں۔ ایک عمل بتاتا ہوں، وہ کریں، اِنشاء اللہ، اللہ تعالیٰ مدد فرمائیں گے۔ مغرب یا عشاء کے بعد گھر کے تمام افراد بیٹھ کر تین سو تیرہ (۳۱۳)مرتبہ آخری دونوں سورتیں (معوّذتین) پڑھ کردعا کیا کریں۔ اور گھر میں ٹی وی وغیرہ نہ چلائیں۔

 شیخ الاسلام حضرت مولانا ظفر احمد عثمانی نور اللہ مرقدہ
سفلی سحر و جادو سے نجات
    اگر کسی مرد، عورت ، بچے پر کسی نے سفلی، جادو، سحر کر دیا ہو جس کے سبب وہ دیوانہ، بیمار، بے روزگار، پریشان اور راتوں کو جاگتا ہو اور گھر سے نکل نکل کر بھاگتا ہو یا اپنے کام پر نہ جاتا ہو تو اس کے لئے یہ عمل انتہائی مجرب علاج ہے۔
    روزانہ خود یا گھرکا کوئی فرد یا کسی بھی دوسرے آدمی سے سورئہ بقرہ بلند آواز سے پڑھ کر ایک پانی بھرے ہوئے برتن میں دم کرے اور یہ پانی مریض کو تھوڑا سا پلا دیا جائے اور بقیہ پانی میں دوسرا پانی ملا کر مریض کو غسل کرائیں۔ یہ عمل چالیس دن بلاناغہ کریں۔ انشاء اللہ سفلی، جادو، سحر کا خاتمہ ہو گا اور مریض صحیح اور تندرست ہو کر اپنا کام کرنے لگے گا۔

  حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نور اللہ مرقدہ
عمل برائے دفع اثرات سحر
۱)  ثم انزل علیکم …… بذات الصدور (ال عمران:۱۵۴)
    گیارہ مرتبہ صبح و گیارہ مرتبہ شام ۔
۲)   سورئہ اخلاص، سورئہ الفلق اور سورئہ الناس تین تین مرتبہ صبح و شام۔
۳)  سورئہ الفلق، سورئہ الناس طاق عدد یعنی تین یا پانچ یا سات مرتبہ پڑھ کر کھانے پینے کی اشیاء پر دم کرکے کھائیں۔
۴)  بسم اللہ الرحمن ارحیم ، پھر سورئہ الفلق، سورئہ الناس اور فلما القوا قال موسی …… المجرمون (یونس:۸۱-۸۲)
    سات بارپانی پر دم کرکے غسل کریں۔ ہر روز یا ایک دن ناغہ کرکے۔
۵)  دو رکعت نفل پڑھ کر دعا خوب الحاح سے بھی کی جاوے۔
۶)  فرض نمازوں کے بعد بھی توجہ سے دعا کریں۔
۷)  یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ
    متفرق اوقات میں جس قدر پڑھ سکیں اور اثراتِ سحر کے دفع کے لئے دعا بہت کریں اور الحمد شریف گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم رکے پیا کریں۔
    اور حسبِ ذیل امور کا بھی اہتمام کیا جاوے:
۸)  جزاء الاعمال پڑھی جاوے۔
۹)  حیوٰۃ المسلین کو پڑھا جاوے اور گناہ کے بیان کو دیکھا جاوے۔
۱۰)  نمبر ۴ کو پانی پر دم کرکے مکان کے چاروں طرف چھڑکا جاوے۔
نوٹ  جو چیز مریض نہ پڑھ سکے تو دوسرا پڑھ کر دم کر دیا کرے۔

 حضرت مولانا سید زوار حسین شاہ صاحب  نور اللہ مرقدہ
 دفع سحرو جادو
    سورئہ فاتحہ، آیت الکرسی اور چاروں قل تین تین بار پڑھ کر سحر و جادو والے کو دم کرے۔(کم از کم تین یوم کرے۔ بہتر گیارہ یوم ہے۔ع)

عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم اختر صاحب مد ظلہ العالی
برائے دفع سحر
    ’’یَا قَهَّارُ‘‘ ہر نماز کے بعد سات بار پڑھ کر دعا کر لیا کریں۔ انشاء اللہ ہر طرح کا جادو ختم ہو جائے گا۔(مختصر سا عمل ہے مگر بہت پر تاثیر ہے۔ سحر زدہ ضرور پڑھا کر یں۔ع)

 حضرت مولانا علیم اللہ مظاہری صاحب مد ظلہ العالی
سحر و جادو سے شفاء کے لئے
    یہ دعا اکیس مرتبہ پانی پر دم کرکے سحر زدہ کو پلائے۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ دعا یہ ہے:
    بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ اللّٰھم صل علی محمد و علی ال محمد و بارک وسلم۔ بجری بجری کواڑ بجری باندھو دسوں دوار، بجری آئے، بجری جائے، سب جگ سمائے، ٹونہ جادو سب رد ہو جائے، جو ٹونا جادو پھر کر آئے، الٹ پلٹ وہاں کا وہاں پر جائے، جو کرےسو مرے، بحق لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ۔ و ننزل من القران ما ھو شفآء رحمۃ للمؤمنین ولا یزید الظالمین الا خسارا
برائے حفاظت و رد سحر
    یہ آیات و کلمات کو گیارہ مرتبہ صبح اور گیارہ مرتبہ شام کو پڑھیں۔ انشاء
اللہ سحر سے نجات حاصل ہو گی۔ صبح کو نماز فجر کے بعد پڑھیں اور شام کو عشاء کی نماز کے بعد پڑھیں۔عمل یہ ہے:
    سورئہ قریش(مکمل)
    لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
    اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    (تمام عمل کو پڑھ کر ایک بار گنیں۔ عمل کے اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں۔ع)

شیخ الحدیث حضرت مولانا مشرف علی تھانوی مد ظلہ العالی
برائے دفع سحر
    یہ عمل شیخ و مربی شیخ الحدیث حضرت مولانا مشرف علی تھانوی دامت برکاتہم العالی کا فرمودہ ہے۔ہر جمعرات کو سورئہ بقرۃ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس سے سحر زدہ کو نہلایا جائے۔ ایک ٹب میں بیٹھ کر اس پر پانی اس طرح بہایا جائے کہ کسی طرح بھی زمین پر نہ گرے۔ (بہتر ہے کہ کمرے میں دو تین چادر بچھا کر اوپر ٹب رکھ کر یہ عمل کریں۔نیز برہنہ ہو کر نہیں نہانا۔ لوگ اس میں بہت غلطی کرتے ہیں۔ ع) 

حضرت مولانا سید محمود صندلی صاحب مد ظلہ العالی
جادو (سحر) کا تیر بہدف علاج
     قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِہِ۰ السِّحْرُ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَيُبْطِلُہٗ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ(یونس: ۸۱)
    اس طاقتور عمل کی زکوٰۃ یہ ہے کہ اتوار یا پیر کی رات چودہ سو مرتبہ پڑھیں۔ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف قادری۔
    اس کے بعددرج ذیل طریقوں سے مسحور کا علاج کر سکتے ہیں۔
(۱)گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھے اور اس کے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھ کر مسحور پر دم کرے۔
(۲)گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھے اور اس کے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود
قادری پڑھ کر پانی پر دم کرے اور وہ پانی مریض کو پلا دے یا جس گھر میں جادو ہو،اس میں چھڑکے۔
(۳)مریض پر کپڑا ڈال دے اور دم کیے ہوئے پانی کے چھینٹے اس پر مارے۔
(۴)چار میخوں پر گیارہ مرتبہ آیت مع اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھ کر ان میخوں کو اس گھر یا اس کمرے کے چاروں کونوں میں گاڑدیں جس پر جادو ہو۔میخیں لوہے کی استعمال کریں۔
    درود قادری درج ذیل ہے:
  اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہ وَ عِتْرَتِہ بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمِ لَّکَ
    (عمل تو بیشمار ہیں، جو تجربے میں آئے یا پھر دوسرے افراد کے تجربے میں آئے اور لوگوں کو فائدہ ہوا، وہ نقل کر دئے ہیں۔ بزرگوں کا معاملہ الگ ہے۔ البتہ عامل کو جادو کے توڑ کے لئے اپنا عمل استعمال کرنا چاہئے۔ع)

8 comments:

  1. Salam mohtram Khalid/Shahid Sahib Ma apsa milna chata hn,,ya ap apna contact dan,nawazish ho gi...
    my email(talhaarshad92@gmail.com)
    Wasalam

    ReplyDelete
  2. السلام علیکم و رحمۃ اللہ
    يا حى حين لا حى فى ديمومة ملكه و بقائه يا* حى* اس کا اردو ترجمہ مل سکتا ہے. مہربانی ہوگی

    ReplyDelete
  3. اے زندہ نہیں ہے کوئی ہمیشہ زندہ رہنے والا اور نہیں ہے کسی کی ہمیشہ بادشاہت سوائے تیرے اے زندہ رہنے والے

    ReplyDelete
  4. ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت خوب

    ReplyDelete
  5. ما شاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت خوب

    ReplyDelete
  6. اسلام علیکم میرا نام سید عابد علی شاہ نقوی نقشبندی ہے ۔اپکا رابطہ نمبر درکار ہے

    ReplyDelete