Sunday, October 16, 2011

جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے عاملین کاملین کے مجربات

مولانا یوسف رحمانی صاحب دامت برکاتہم (ٹنڈو آدم)
ہر قسم کے جادو اور جنات کا علاج
    حضرت دامت برکاتہم نے بندے کو فون پریہعمل لکھوایا تھا جو عوام کے فائدے کے لئے درج کیا جا رہا ہے۔
    عارف باللہ حضرت شاہ نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے حوالے سے حضرت مدظلہ نے ایک عمل فرمایا کہ حضرت رحمہ اللہ نے فرمایا کہ فجر کے بعد گیارہ بار منزل پڑھی جائے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراھیمی۔ انشاء اللہ ہر قسم کا جادو اور جنات کا اثر لازمی ختم ہو جائے گا۔
 
ماسٹر شفیع نظامی صاحب مرحوم(کراچی)
جادو سے حفاظت
    آیت الکرسی ’’الحی القیوم‘‘ تک بیس بار تکرار کریں۔ اکیسویں بار پوری آیت الکرسی پڑھیں۔ اکتالیس بار روزانہ پڑھنے والا ہر قسم کے حادثات، ناگہانی آفات ، جنات و جادو وغیرہ سے محفوظ رہتا ہے۔ کاروبار میں ترقی اور عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

جناب ابو حسنین صاحب
جادو اور سایہ کا توڑ

طریقہ :     مذکورہ نقش کی مہر بنوالیں۔ جادو اور سایہ کے مریض صرف گیارہ یوم پئیں اور ایک نقش گلے میں پہنے ۔

لاعلاج جادو اور سایہ کا توڑ
طریقہ :     مذکورہ نقش کی بھی مہر بنوالیں۔ سفید کاغذ پرکالی سیاہی سے جنات اور جادو کے مریض کو پینے کے لئے دیا جائے اور ایسا مریض جو بالکل لاعلاج ہے وہ گیارہ یوم تک استعمال کر ے۔ انشاء اللہ صحت یاب ہو جائے گا۔

سخت سے سخت جادو اور سایہ کے توڑ کا خاص عمل  ’’سری والا عمل‘‘
    سخت سے سخت جنات اور جادو کا صرف72گھنٹے میں توڑ سری والے عمل سے۔ درج ذیل اشیاء منگوانی ہیں ۔
(۱)بکرے کی سری ایک عدد
(۲)سندور 1تولہ
(۳)کالی مرچ 21دانے
(۴)لونگ21دانے
(۵)ثابت ماش2½تولہ
(۶)قبرستان کی مٹی ایک چٹکی
(۷)پائوں کی مٹی ایک چٹکی
(۸)سر کے بال چند عدد
نقش بامؤکل 
    مذکورہ اشیاء پر درج ذیل پڑھائی کرنی ہے ۔
    (۱)یَا ذَالطَّوْلِ 2300مرتبہ صرف 41یوم تک پڑھنا ہے۔ بعد 41یوم  کے پھر صرف81مرتبہ معمول رکھنا ہے۔(۲)سورۃ فاتحہ 7بار (۳)آیۃ الکرسی 7بار ۔(۴) چاروں قل 7بار ۔اول آخر درود ابراہیمی 3+3مرتبہ ۔
طریقہ :     بکرے کی سری کے مغز والی جگہ خالی کر اکے ان تمام اشیاء پر پڑھائی کر کے مذکورہ نقش ومذکورہ اشیاء مغزوالی خالی جگہ میں رکھدیں پھر اس سری کو پلاسٹک کے شاپر میں رکھ کر حصار لگائیں حصار یہ ہے افحسبتم سے آخر تک 3مرتبہ پڑھ کر پھونک دیں پھر یہ سری قبرستان میں دفن کر دیں انشاء اللہ مریض 72گھنٹے میں ٹھیک ہوگا۔جادو اور جنات کے اثرات ختم ہو جائیں گے ۔
    نوٹ : اس عمل کے لئے اُستاد نے ہمیں تاکید کی تھی کہ کم ازکم مبلغ -/3000روپے مریض سے ضرور لیں اور زیادہ سے زیادہ مریض دیکھ کر۔ اگر پیسے والا ہے تو جتنے مرضی۔ مفت میں نہیں کرنا ۔

مجربات قاری منظور احمد صاحب دامت برکاتہم
مرسلہ : ابو حسنین صاحب
    استاذ قاری منظور احمد صاحب دامت برکاتہم کی 35سالہ زندگی کے تجربات وعملیات کا نچوڑ ان قارئین کیلئے پیش خدمت ہے جو میرے اُستاد ولی کامل پیر طریقت حضرت مولانا امان اللہ صاحب سے باقاعدہ چاروں کاپیوں کے اجازت یافتہ ہے ۔
    تجربہ نمبر 1 … مریض جنات وجادو کا جتنا ہی سخت سے سخت ترکیوں نہ ہوں آپ صرف 3یوم اُس پر دم کر یں ، درج ذیل طریقہ سے ۔
    مریض اور عامل باوضو ہو کر عامل مریض کے سر پر اپنا دایاں ہاتھ رکھ کر 40دفعہ سات سلام اور 40دفعہ چہل کاف پڑھیں۔ انشاء اللہ العزیز اس عمل کے کرنے کے بعد جنات اور جادو جل جائیگا ۔اگلا عمل کرنے تک کی نوبت ہی نہیں آئیگی۔

تجربہ نمبر 2… ہانڈی کا عمل جب بھی کریں تو دال ماش کالی ثابت پر 101دفعہ آیت الکرسی بجائے وھو العلی العظیم کے ہم فیھا خالدون تک پڑھیں اور 40دفعہ چہل کاف پڑھیں ۔11دفعہ معوذ تین پڑھیں اور 11دفعہ درج ذیل دعا پڑھیں ’’ بسم اللّٰہ سدرت اخواہ الجن والانس والشیاطین والسحرۃ الا بالسۃ من الجن والانس والشیاطین ویعوذ بھم باللّٰہ العزیز الا عز و باللّٰہ الکبیر الا کبر برحمتک یاراحم الرحمین وبحق محمد وآلہ وصحبہ اجمعین اور جتنی ہانڈیاں بھی کریں ایک مرغی منگوا کر اُس کا خون تمام ہانڈیوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے ضرور ڈالیں اور ہانڈی میں اول عامل کوشش کرے کہ تمام گھروالوں کے ہاتھ پائوں کے ناخن ڈلوائے۔اگر ایسا ممکن نہ ہو تو مریض کے ہاتھ کے ناخن ضرور اس میں ڈلوائے ۔ مذکور ہ طریقہ پر عمل کر نے کے بعد ممکن ہی نہیں کہ عامل کا یہ عمل خطا کر جائے ۔ 

    تجربہ نمبر 3 …اگر دکان کی کاروباری بندش ہے یا گھر میں اثرات ہیں تو عامل کو چاہئے کہ صرف 3دن اُس دکان یا مکان میں جائے نمازاور مصلیٰ بچھا کر 2رکعت نماز صلوٰۃ الحاجت پڑھے اور بعد نماز کے 40مرتبہ سات سلام پڑھے اور 40مرتبہ چہل کا ف پڑھ کر آخر میں اللہ سے دعا کرے۔ تیسرے دن مکان اور دکان کے اثرات انشاء اللہ ختم ہونگے اور کاروبار چل پڑیگا۔

    تجربہ نمبر 4…ایک نقش پیش خدمت ہے جو سورۃ فلق کا نقش ہے جو جادو اور جنات کے مریض کیلئے ہے۔مگر کاروبار بندش کیلئے بہتر بہدف ہے۔
طریقہ :     ایک تعویز دکان کے پیسے والے گلے میں رکھے اور دوسرا دکان کے اندر چھینٹے مارے اور اگر مریض ہے تو ایک گلے میں اور دوسر اپینے کے لئے دیا جائے ۔ 

ملازم حسین صاحب (اسلام آباد)
برائے دفع سحر
    جادو سحر کے لئے نہایت ہی مجرب نقش ہے۔ تین عدد نقش لکھیں۔ ایک نقش مریض کے گلے میں پہنا دیں۔ دوسرا پینے کے لئے اور تیسرا نہانے کے لئے۔ نہاتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تعویذ کا پانی کسی گندی نالی یا ناپاک جگہ پر نہ جائے۔ یعنی اس پانی کی بے ادبی نہ ہو۔ بہتر ہو گا کہ مریض کسی ٹب میں نہائے اور اس کے بعد یہ پانی چھت وغیرہ پر ڈال دیں یا ایسی جگہ ڈالیں جہاں پر بے ادبی نہ ہو۔(نقوش زعفرانی سیاہی سے لکھیں۔ع)نقش درج ذیل ہے:

برائے دفع سحر و آسیب
     بروز جمعہ سورہ یٰسین شریف کو سات بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کرچینی اور الائچی پر دم کر کے مریض کودیں کہ وہ چینی چائے میں ملا کرپئے۔ جب طبیعت خراب ہو تو الائچی منہ میں رکھ لیا کرے۔ اسی طرح لگاتار اس عمل کو تین جمعہ تک کریں۔ یہ عمل حضرت خواجہ غریب نواز قطب جیلانی سے منسوب ہے۔(یعنی تین ہفتہ تک مریض یہی چینی استعمال کرے گا۔ اگر چائے کے علاوہ بھی کوئی میٹھی چیز کھانی ہو تو اسی چینی کی بنائی جائے یا چینی میں تھوڑی سی دم کی ہوئی چینی ملا کر دی جائے۔ع)
حکیم پیر صوفی عبد الرؤف نظامی صاحب (رینالہ خورد)
صدقہ برائے بندش نکاح
    حسبِ توفیق زرد رنگ کا کپڑا لے کر اس میں چنے کی دال، شکر، میٹھا سوڈا… تینوں کا برابر وزن سوا کلو ہو، اس کپڑے میں باندھ کر اپنے جسم سے سات مرتبہ پھیر کر جمعرات کے روز عصر کی نماز کے بعد کھول کر ایسی جگہ رکھ دیں، جہاں کیڑے مکوڑے ہوں۔ بندشِ نکاح کے لئے یہ صدقے والا عمل کم از کم پانچ جمعرات ضرور کریں۔ انشاء اللہ مقصد ہاتھ آ جائے گا۔

جادو، ٹونہ اور آسیبی اثرات کی رکاوٹیں
    جادو، ٹونہ یا آسیبی اثرات کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہوں تو یوں کریں کہ ایک مرغی لے کر اپنی پہنی ہوئی بنیان پر ذبح کروائیں اور اسی بنیان میں باندھ کر کوری ھنڈیا میں رکھ کر اچھی طرح منہ بند کرکے اپنے جسم سے سات بار پھیر کر منگل کے دن بعد از نمازِ فجر یا مغرب، کسی قبرستان میں دفنا دیں۔ آپ قبرستان جائیں یا کوئی دوسرا فرد جائے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ واپس آ کر غسل کرے اور نئے کپڑے پہنے۔

سید ریاض علی شاہ بخاری مرحوم
جادو کا اثر زائل کرنا
    سات نمازیوں کے وضو کاپانی (جو پنج وقتہ نمازی ہوں)، ایک بوتل میں جمع کرلیں۔ اس پر دو سو مرتبہ ’’سلام قولا من رب رحیم‘‘ پڑھ کر دم کر دیں۔ سات چھوارے لیں اور ان میں سے ہر چھوارے پر اکیس مرتبہ یہی آیت پڑھ کر دم کریں۔ مریض کو عصر اور مغرب کے درمیان ایک چھوارہ کھلا کر بوتل کاپانی پلائیں۔ سات دن پورے ہو جانے پر اسی آیت کا نقش ذیل  مریض کے گلے میں ڈالیں۔ انشاء اللہ جادو کے اثرات سے نجات ملے گی۔

3 comments:

  1. ماشاء الله تبارك الله عليك يا

    ReplyDelete
  2. ماشاء الله تبارك الله عليك يا

    ReplyDelete
  3. بھترین نالیج ادا.

    ReplyDelete